پانی زندگی بچاتا ہے جو اللہ تعالی کی عظیم نعمت ہے،چیئرمین سی ڈی اے
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
پانی زندگی بچاتا ہے جو اللہ تعالی کی عظیم نعمت ہے،چیئرمین سی ڈی اے WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے بورڈ ممبران سمیت دیگر متعلقہ سنئیر افسران نے شرکت کی۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ پانی اللہ تعالی کی عظیم نعمت ہے ہماری انفرادی اوراجتماعی طور پر ذمہ داری ہے کہ وہ پانی بچانے میں ہم اپنا کردار ادا کریں کیونکہ پانی بچانا زندگی بچانے کے مترادف ہے اور پانی کی ہر بوند اہمیت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو پانی کی فراہمی سی ڈی اے کی ترجیح ہے اور ہم اسلام آباد کے شہریوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ چیئرمین سی ڈی اے نے اسلام آباد واٹر ایجنسی کے قیام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد واٹر ایجنسی کو آبی ماہرین، جدید آلات اور تربیت یافتہ افرادی قوت سمیت تمام ضروری وسائل سے لیس کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد واٹر ایجنسی ہمارے پائیدار آبی مستقبل کے ویژن کی عکاس ہے اور ہم اس کے انتظامی اور گورننس ڈھانچے کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں تاکہ وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کی آبی ضروریات کو مثر طریقے سے پورا کیا جاسکے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے سی ڈی اے، ایم سی آئی، آئی سی ٹی اور معاشرے کے تمام طبقات پر زور دیا کہ وہ پانی کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں، پانی بچانے والے آلات استعمال کرکے اور پانی کے استعمال میں احتیاط برت کر پانی کے ضیاع کو روکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح ہم اجتماعی طور پر اس سلسلے میں اہم تبدیلی لاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا، اساتذہ اور معاشرے کے دیگر طبقات میں پانی کی اہمیت اور اس کے استعمال کے بارے میں موثر آگاہی مہمات کے ذریعے ہم اپنی ضروریات کے مطابق آبی وسائل کے پائیدار انتظام کو یقینی بناسکتے ہیں۔
اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سی ڈی اے اسلام آباد کی مستقبل کی آبی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے متبادل آبی زرائع کی تلاش میں بھی مصروف ہے۔ اجلاس کے دوران متبادل آبی ذرائع اور پانی کی تقسیم کے نیٹ ورک کی جدید کاری سمیت مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے اپنی طویل المدتی حکمت عملی کے مطابق سی ڈی اے قومی اور بین الاقوامی ڈونرز اور پانی سے متعلق ترقیاتی کاموں میں شراکت داروں کے ساتھ قابل عمل آبی منصوبوں کیلئے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بھی کام کر رہا ہے۔ اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سی ڈی اے ان منصوبوں کی کامیاب تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے مختلف فزیبلٹی اسٹڈیز پر کام کر رہا ہے اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کر رہا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ہدف آج اور مستقبل میں اسلام آباد کے ہر شہری کو صاف اور محفوظ پانی فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی ہماری زندگیوں میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور اس اہم وسائل کے تحفظ کی فوری ضرورت ہے۔ سی ڈی اے تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول شہریوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ آنے والی نسلوں کیلئے آبی وسائل کے تحفظ میں ہاتھ بٹائیں۔ چیئرمین سی ڈی اے نے اجلاس کا اختتام اس پیغام کے ساتھ کیا کہ انفرادی اور اجتماعی کوششیں مل کر ہمارے آبی وسائل کے تحفظ کے ہدف کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں تاکہ شہریوں کو صاف پینے کا پانی فراہم کیا جاسکے، زرعی زمینوں کی آبپاشی ہوسکے اور دیگر ضروریات کیلئے پانی کا استعمال ممکن ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ آئیے مل کر کام کریں تاکہ ہر کسی کو صاف اور محفوظ پانی تک رسائی حاصل ہوسکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد ترکیہ کی ریڈ لائن ہے، انقرہ کی سکیورٹی اسلام آباد سے جڑی ہے، ترک رکن پارلیمنٹ علی شاہین اسلام آباد ترکیہ کی ریڈ لائن ہے، انقرہ کی سکیورٹی اسلام آباد سے جڑی ہے، ترک رکن پارلیمنٹ علی شاہین ایران کے اسرائیل پر تابڑ توڑ میزائل حملے، 14اسرائیلی ہلاک، 200سے زائد زخمی،نیتن یاہو کی رہائش گاہ بھی نشانے پر اسرائیلی حملوں میں امریکا برابر کا شریک ہے، سخت نتائج بھگتنے ہونگے، ایران کا دوٹوک اعلان چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تعیناتیوں کامعاملہ، ترجمان قومی اسمبلی نے وضاحت جاری کر دی پاک ،ترک وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، ایران پر اسرائیلی حملے پر غم و غصے کا اظہار خزانہ کمیٹی کی اسٹیشنری پر سیلز ٹیکس ختم ، آن لائن اشیا پر ٹیکس عائد کرنیکی سفارشCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے نے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کہا کہ اس وسائل کے اور پانی کے تحفظ پانی کی رہا ہے ہے اور
پڑھیں:
ترک صدر رجب طیب ایردوان مسلم دنیا کے مضبوط، بااصول اور جرأت مند رہنما ہیں ، انہوں نے ہر فورم پر فلسطینیوں اور امت مسلمہ کے حقوق کیلئے آواز بلند کی، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا ڈاکٹر فرقان حمید کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ رجب طیب ایردوان مسلم دنیا کے مضبوط، بااصول اور جرأتمند رہنما ہیں جنہوں نے نہ صرف ترکیہ کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا بلکہ امت مسلمہ کی آواز کو ہر عالمی فورم پر موثر انداز میں بلند کیا، ان کے دور قیادت میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے۔ غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں کی آواز ہر فورم میں اٹھانے پر رجب طیب ایردوان کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وہ پیر کے روز ادارہ فروغ قومی زبان میں معروف محقق، سینئر صحافی اور ترکیہ ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن( ٹی آر ٹی )کی اردو سروس کے سربراہ ڈاکٹر فرقان حمید کی کتاب ”رجب طیب ایردوان ۔(جاری ہے)
عالم اسلام کا ٹائیگر“ کی تقریب رونمائی سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں ترکیہ، آذربائیجان، ترکمانستان، قازقستان، ازبکستان اور روانڈا کے معزز سفراء، معروف محقق ڈاکٹر فرقان حمید، ممتاز صحافیوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ رجب طیب ایردوان کی قیادت اور خدمات پر لکھی گئی اس کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکت میرے لئے باعث اعزاز ہے۔ صدر ایردوان کی عوامی قیادت، بصیرت اور فلاحی وژن نے انہیں صرف ترکیہ ہی نہیں بلکہ مسلم دنیا کا قائد بنا دیا ہے۔ انہوں نے جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کو ایک ایسی جماعت میں تبدیل کیا جو عوام سے جڑی ہوئی ہے اور جس کی جڑیں معاشرے کی بنیادوں تک پھیلی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ استنبول کے میئر کے طور پر صدر ایردوان کا دور ”سنہری دور“ کہلاتا ہے جہاں انہوں نے اعلیٰ انتظامی صلاحیتوں اور موثر طرز حکمرانی کی مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ استنبول تہذیبی اور تاریخی شہر ہے جہاں مشرق و مغرب ملتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رجب طیب ایردوان جیسا عوامی رہنما جب نچلی سطح سے ابھرتا ہے تو وہ عوام کے دلوں سے جُڑ کر قیادت کرتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ صدر ایردوان پاکستان کے عظیم دوست ہیں، ان کے دور میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون میں عملی وسعت آئی، شہباز شریف جب وزیراعلیٰ پنجاب تھے تو اس دور میں ترکیہ کے تعاون سے لاہور میٹرو بس اور ویسٹ مینجمنٹ سمیت کئی منصوبے مکمل ہوئے جو اس دوستی کی عملی مثالیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات تاریخی اور برادرانہ نوعیت کے ہیں۔ خلافت تحریک اس دوستی کا نقطہ آغاز ہے، 1947ء سے پہلے ہی برصغیر کے مسلمان ترک بھائیوں سے جڑے ہوئے تھے۔ یہ ایک ایسی دوستی ہے جو سرحدوں سے ماورا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کے موقف کی کھل کر حمایت کی ہے، بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران ترک عوام نے پاکستانی عوام سے جس محبت اور یکجہتی کا اظہار کیا وہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات ہوں، عالمی چیلنجز یا سیاسی بحران، ہر مشکل گھڑی میں ترکیہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ انہوں نے صدر ایردوان کی طرف سے فلسطین کے مظلوم عوام کے لئے اٹھائی گئی آواز کو جرات مندانہ اور تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان نے پناہ گزینوں کے لئے ہمیشہ دروازے کھولے، پاکستان خود مہاجرین کے تجربے سے گذرا ہے اور ہمیں معلوم ہے کہ دوسروں کے لئے دروازے کھولنا کتنا اہم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ایردوان نے فلسطینیوں کے لئے ہر بین الاقوامی پلیٹ فارم پر آواز بلند کی چاہے وہ اقوام متحدہ ہو، ڈی ایٹ سربراہ اجلاس ہو یا شنگھائی تعاون تنظیم۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی بربریت دنیا کے سامنے ہے، فلسطینیوں کیلئے انسانی امداد کو روکنا ایک انسانیت سوز المیہ ہے۔ پاکستان نے نہ صرف فلسطینی عوام کیلئے انسانی امداد بھجوائی بلکہ فلسطینی طلباء کو میڈیکل کالجوں میں تعلیم کے مواقع بھی فراہم کئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہر فورم پر فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ایردوان کو پاکستان میں بے پناہ محبت، عزت اور محبت حاصل ہے اور یہ یہ کتاب صدر ایردوان کی بصیرت افروز قیادت، فلاحی وژن اور امت مسلمہ کے لئے ان کے کردار کو خراج تحسین ہے۔ پاکستان اور ترکیہ کے عوام دل کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں اور یہ تعلق وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوا ہے۔ قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کتاب کے مصنف، سینئر صحافی اور ٹی آر ٹی اردو سروس کے سربراہ ڈاکٹر فرقان حمید نے کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان ایک ایسی غیر معمولی شخصیت ہیں جنہوں نے ترکیہ ہی نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کی قیادت کا حق ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایردوان کی جدوجہد، فلاحی وژن اور عوامی خدمت پر مبنی سیاسی سفر صرف ترکیہ کی تاریخ نہیں بلکہ مسلم دنیا کے لیے ایک تحریک ہے۔ ڈاکٹر فرقان حمید نے کہا کہ ایردوان کی قیادت میں ترکیہ نے دفاعی خودکفالت، اقتصادی استحکام اور جمہوریت کے تحفظ جیسے میدانوں میں تاریخی کامیابیاں حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ ایردوان کی شخصیت صرف ترکیہ تک محدود نہیں بلکہ ان کی فکر، نظریہ اور جرات مندانہ مؤقف پوری امت کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ ڈاکٹر فرقان حمید نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان روحانی، تاریخی اور برادرانہ تعلق استوار ہے۔ صدر ایردوان کی کاوشوں سے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بڑھتی ہوئی قربت، روحانی ہم آہنگی، دفاعی تعاون اور ثقافتی یگانگت کو بھی اس کتاب میں بڑے دلنشیں انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کتاب میں ایردوان اور پاکستان کے درمیان قائم دل و جاں کے تعلق کا بھی خوبصورت تذکرہ ہے۔ صدر ایردوان نے نہ صرف پاکستانی قیادت بلکہ عوام کے ساتھ بھی روحانی تعلق قائم کیا ہے۔ ان کی تقاریر میں علامہ اقبال کی شاعری کا حوالہ دینا، دراصل پاکستان سے ان کی والہانہ عقیدت کا ثبوت ہے۔