Jasarat News:
2025-09-18@23:31:12 GMT

ایران میں موساد سے تعلق کے الزام میں گرفتاریاں

اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT

ایران میں موساد سے تعلق کے الزام میں گرفتاریاں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تہران (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) ایران میں اسرائیلی خفیہ ادارے موساد سے تعلق کے الزام میںگرفتاریاں عمل میں لائی گئیں ہیں۔
عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران میں ایک بار پھر موساد کے مبینہ نیٹ ورک کی سرگرمیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اعلیٰ حکام نے شمالی صوبے البرز میں2 افراد کو زیر حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے، جن پر اسرائیلی خفیہ ادارے موساد سے تعلق کا الزام ہے۔
بیان میں حکام کا کہنا تھا کہ”البرز پولیس کی انٹیلی جنس یونٹ کی کاوشوں سے “موساد” سے وابستہ ایک سیل کے 2 ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ حوالے سے مزید بتایا گیا کہ گرفتار افراد پر صوبہ البرز کے علاقے ساووجبلاغ میں ایک خفیہ مقام پر بم، دھماکا خیز مواد اور الیکٹرونک آلات تیار کرنے کا الزام ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری نے رومانوی تعلقات کو خفیہ رکھا ہے؟

معروف امریکی گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مبینہ طور پر اپنے تعلقات کو خفیہ رکھا ہوا ہے۔

امریکی میگزین یو ایس ویکلی نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو اب بھی ایک دوسرے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ امریکی گلوکارہ اور سابق کینیڈین وزیر اعظم اب بھی ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں لیکن ان دونوں نے اپنے تعلقات کو خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
علاوہ ازیں، رپورٹ میں ایک اور انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو فی الحال اپنے تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے بارے میں بہت زیادہ سنجیدہ نہیں کیونکہ ابھی دونوں ہی اپنی اپنی زندگیوں میں مصروف ہیں۔

کیٹی پیری کے کنسرٹ میں جسٹن ٹروڈو کی شرکت، قربت کی افواہیں زور پکڑنے لگیں
رپورٹ کے مطابق امریکی گلوکارہ کے برازیل سے واپس آنے پر سابق کینیڈین وزیراعظم ان سے ملنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جولائی میں کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کو مونٹریال کے ایک پُرتعیش ریسٹورنٹ میں ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں کھانا کھاتے دیکھا گیا تھا۔
سابق کینیڈین وزیراعظم نے کیٹی پیری کے مونٹریال میں ہونے والے کنسرٹ میں بھی اپنی 15 سالہ بیٹی ایلا گریس کے ساتھ شرکت کی جس کے بعد ان کے درمیان بڑھتی ہوئی قربتوں کی افواہوں نے زور پکڑلیا ہے۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ : روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں 3 افراد گرفتار
  • جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری نے رومانوی تعلقات کو خفیہ رکھا ہے؟
  • مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی، غیر قانونی گرفتاریاں اور ماورائے عدالت ہلاکتیں معمول بن گئیں
  • کراچی، پاک کالونی میں پولیس مقابلہ، لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان گرفتار
  • جاپان: ائر پورٹ کا سیکورٹی افسر چوری کے الزام میں گرفتار
  • کمشنر کوگداگروں کیخلا ف کارروائی کی رپورٹ پیش
  • ملائیشیا میں تودے گرنے سے متعدد افراد جاں بحق
  • ایران میں زائرین کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے نیٹ ورک کا اہم ملزم گرفتار
  • جیوانی : سمندر کے راستے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش پر 13 ملزمان گرفتار
  • اقوام متحدہ نے رپورٹ میں اسرائیلی قیادت پر غزہ میں نسل کشی کا الزام عائد کردیا