ایران اسرائیل جنگ، پاکستان میں فلائٹ آپریشن متاثر
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
ایران اسرائیل جنگ کی وجہ سے پاکستان میں فلائٹ آپریشن متاثر ہو رہا ہے، 16 پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں اور متعدد تاخیر کا شکار ہیں۔
کراچی سے جدہ، مشہد، بغداد اور تہران کی 8 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے اسلام آباد سے نجف کی غیر ملکی ایئر لائن کی 2 پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔
جدہ، دبئی، بحرین، راس الخیمہ سے اسلام آباد کی پروازوں میں 1 سے 5 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہیں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاک بھارت کشیدگی اور ایئر انڈیا حادثے کے بعد سفری طلب متاثر، بھارتی فضائی کمپنی کو مشکلات کا سامنا
بھارت کی سب سے بڑی فضائی کمپنی انڈیگو (IndiGo) نے مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اپنی آمدنی میں سست روی رپورٹ کی ہے جس کی بڑی وجوہات بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی، مسافر منسوخیوں میں اضافہ اور ایک مہلک فضائی حادثہ بتائی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں ایک اور طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
عرب نیوز کی خبر کے مطابق کم لاگت میں سفری سہولیات فراہم کرنے والی یہ کمپنی اپریل تا جون سہ ماہی میں 204.96 ارب بھارتی روپے (تقریباً 2.34 ارب ڈالر) کی آمدنی حاصل کر سکی جو گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں محض 4.7 فیصد اضافہ ہے۔ اس کے برعکس گزشتہ سال اسی سہ ماہی میں آمدنی میں 17.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
انڈیگو کے چیف ایگزیکٹو افسر پیئتر ایلبرز نے کمپنی کی مالیاتی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جون کی سہ ماہی میں ہمیں کئی بیرونی چیلنجز کا سامنا رہا جنہوں نے نہ صرف انڈیگو بلکہ پورے ہوابازی کے شعبے پر اثر ڈالا۔
سرحدی کشیدگی اور ہوائی حادثے کا اثراپریل میں بھارتی کشمیر میں شہریوں پر حملے اور اس کے بعد بھارت و پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث بڑی تعداد میں پروازیں منسوخ ہوئیں۔ ایلبرز نے کہا کہ ہمیں ان ہفتوں میں سینکڑوں کی تعداد میں پروازیں منسوخ کرنا پڑیں، جس کا براہ راست اثر بکنگ اور آمدنی پر پڑا۔
مزید پڑھیے: احمد آباد طیارہ حادثہ، بھارتی تاریخ کے بدترین فضائی سانحات میں المناک اضافہ
مزید برآں جون میں احمدآباد میں پیش آنے والے ایئر انڈیا کے ہولناک فضائی حادثے، جس میں 260 افراد جاں بحق ہوئے، نے فضائی سفر کرنے والے مسافروں میں خوف و ہچکچاہٹ کو جنم دیا جس کے نتیجے میں پروازوں کی طلب مزید متاثر ہوئی۔
اگرچہ سہ ماہی کے نتائج کمزور رہے تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ دوسری سہ ماہی کے آغاز میں صورتحال میں کچھ بہتری دیکھنے میں آئی ہے اور مارکیٹ جزوی طور پر مستحکم ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں: بھارتی فضاؤں پر مشکلات کے سائے برقرار، اب ایک طیارے کی کھڑکی گئی
ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے مہنگے تیل اور کرنسی کے اتار چڑھاؤ جیسے مالیاتی خدشات بھی انڈیگو کو متاثر کر رہے ہیں۔
کمپنی کے مطابق اس سہ ماہی میں فی کلومیٹر فی مسافر آمدنی (ییلڈ) میں 5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ زرمبادلہ میں نقصان نے منافع پر دباؤ بڑھا دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈیگو ایئر انڈیا حادثہ بھارتی فضائی کمپنی کی آمدنی کم پاک بھارت کشیدگی