سندھ بجٹ، کراچی کی سڑکوں کی تعمیرات کے لیے مختص فنڈزسامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
ساحل سمندر روڈ کی تعمیر کے لئے 71کروڑ، کریم آباد انڈر پاس کے لئے ایک ارب
مواچھ گوٹھ سے ہاکس بے تک سڑک کی تعمیر کے لئے 38کروڑ روپے مختص کئے گئے
حکومت سندھ نے بجٹ میں ساحل سمندر روڈ کی تعمیر کے لئے 71کروڑ، کریم آباد انڈر پاس کے لئے ایک ارب، منور چورنگی انڈر پاس کے لئے 19 کروڑ اور مواچھ گوٹھ سے ہاکس بے تک سڑک کی تعمیر کے لئے 38کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق محکمہ بلدیات سندھ کے تحت ہاکس بے فری وے کے لئے صرف 10لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں، ڈیفنس ویو مین روڈ کے کی تعمیر کے لئے 4کروڑ روپے رکھے ہیں، اورنگی ٹاؤن میٹرول پوسٹ آفس سے گول بلڈنگ تک سڑک کی تعمیر کے لئے 3 کروڑ 60 لاکھ روپے مختص ہوئے ہیں، مبینہ ٹاؤن تھانے سے اسپارکو تک سڑک کی تعمیر کے لئے 4 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ضلع عربی میں میوہ شاہ قبرستان اور ملحقہ علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر کے لئے 14 کروڑ 80 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں، ضلع میں مختلف مختلف سڑکوں اور کاز وے کی تعمیر کے لئے 6 کروڑ 30 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔ سندھ بجٹ میں لیاری کی اندرونی سڑکوں کے لئے 3 کروڑ خرچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، کورنگی میں مرتضیٰ چورنگی سے لانڈھی قبرستان تک سڑک کی تعمیر کے 30 کروڑ روپے مختص ہوئے ہیں۔ کورنگی روڈ جے ون ایریا کی تعمیر و بحالی کے لئے 6 کروڑ 20 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں، لانڈھی 89 سے صنعتی علاقے تک روڈ کی تعمیر کے لئے 9 کروڑ 80 لاکھ روپے خرچ ہونگے ، کیماڑی میں مواچ گوٹھ سے ہاکس بے تک ہائی وے کی تعمیر کے لئے 38 کروڑ روپے مختص ہوئے ہیں، ڈولمن مال سے چائنا پورٹ تک سمندری دیوار اور ساحل سمندر روڈ کی تعمیر کے لئے 71 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، ضلع سینٹرل میں کریم آباد انڈر پاس کی تعمیر کے لئے ایک ارب روپے خرچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ کیماڑی میں مختلف سڑکوں کی تعمیر کے لئے 5 کروڑ روپے مختص ہوئے ہیں، ضلع سینٹرل میں شاہراہ جہانگیر کی تعمیر کے لئے 19 کروڑ خرچ کرنے کا فیصلہ ہوا ہے ، کورنگی میں سڑکوں اور نالے کی تعمیر کے لئے 43 کروڑ روپے مختص ہوئے ہیں، گلستان جوہر میں منور چورنگی انڈر پاس کی تعمیر کے لئے 19کروڑ 30 لاکھ روپے خرچ ہونگے ۔ لیاری کو گجر نالے سے ملانے کے لئے 75 کروڑ روپے مختص ہوئے ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
بجلی صارفین کے لیے 53 ارب روپے سے زائد ریلیف کا امکان
ملک بھر کے بجلی صارفین کو گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 53 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ اس ضمن میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں باضابطہ درخواست جمع کرا دی ہے۔
مزید پڑھیں: بجلی صارفین کے لیے خوشخبری، نیپرا نے بنیادی ٹیرف میں کمی کی منظوری دیدی
درخواست میں بتایا گیا ہے کہ کیپیسٹی پے منٹس کی مد میں صارفین کو 53 ارب 71 کروڑ روپے کا فائدہ ہوگا، جبکہ یوز آف سسٹم چارجز کی مد میں 66 کروڑ 20 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ اور آپریشن و مینٹیننس کے لیے 18 کروڑ 20 لاکھ روپے کی ادائیگی کرنا پڑے گی۔
مزید پڑھیں: نیپرا نے بجلی کی قیمت مزید کم کردی، سرمائی پیکج کا بھی اعلان
نیپرا کو دی گئی تفصیلات کے مطابق مجموعی طور پر صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے کا ریلیف پہنچے گا۔ ریگولیٹری اتھارٹی ان درخواستوں پر سماعت 4 اگست کو کرے گی، اور جو فیصلہ کیا جائے گا وہ کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین پر لاگو ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بجلی صارفین ریگولیٹری اتھارٹی نیپرا نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی