ثنا یوسف قتل کیس: ملزم کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک: ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل سے متعلق کیس میں عدالت نے ملزم کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، پولیس نے گرفتار ملزم عمر حیات کو عدالت میں پیش کردیا۔
علاقہ مجسٹریٹ محمد حفیظ کی عدالت میں ملزم کو پیش کیا گیا، عدالت نے شناخت پریڈ کیلئے ملزم کو جیل بیجھنے کا حکم دیا تھا۔
ایران اور اسرائیل کو ایک معاہدہ کرنا چاہیے اور وہ کرینگے؛ ڈونلڈ ٹرمپ
پولیس کیجانب سے شناخت پریڈ کا عمل مکمل ہونے پر ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا، پراسیکوشن نے کہا کہ ملزم کی شناخت ہوگئی ہے۔
پولیس کیجانب سے ملزم کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، پراسیکوشن نے مؤقف اپنایا کہ ملزم کو 2 لوگوں نے شناخت کیا ملزم کی والدہ اور پھوپھو نے، ملزم سے زیر استعمال موبائل فون اور گاڑی کی برآمدگی کیلئے ریمانڈ چاہیے۔
ملزم نے کہا کہ میں نے موبائل پولیس کو دے دیا ہے، میری درخواست ہے میرا میڈیکل کروایا جائے۔
ایران کا اسرائیل پر ایک اور حملہ ، 50 بیلسٹک میزائل داغ دیئے
عدالت نے ملزم کے میڈیکل کی ہدایت کردی، ملزم نے کہا کہ میرا فیملی سے رابطہ نہیں، ان کو پتا ہے کہ وکیل کرنا ہے یا نہیں۔
عدالت نے ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بہاولپور، بچی سے زیادتی و قتل کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
فائل فوٹوبہاولپور میں بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا مبینہ ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا، پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ہے۔
ترجمان بہاولپور ڈسٹرکٹ پولیس کے مطابق تھانہ صدر یزمان کے علاقے میں 10 سال کی بچی کی لاش کھیتوں سے ملی تھی۔
پولیس کی ابتدائی تحقیق میں بچی کے ساتھ زیادتی کے شواہد بھی ملے تھے جس کے بعد مقدمہ درج کر کے شک کی بنیاد پر پڑوسی کو حراست میں لیا گیا تھا۔
پولیس ملزم کو آلہ قتل کی برآمدگی کے لئے لے جارہی تھی کہ ملزم کے ساتھیوں نے اسے چھڑانے کے لیے پولیس پر فائرنگ کی جس سے زیر حراست مبینہ ملزم ہلاک ہوگیا۔