آ ستانہ:چینی صدر شی جن پھنگ قازقستان کے صدر توکیوف کی دعوت پر دوسرے چین وسطی ایشیا سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے خصوصی طیارے کے ذریعے پیر کے روز آستانہ پہنچے۔ آستانہ نذر بایوف بین الاقوامی ہوائی اڈے پر صدر قسیم جمروت توکیوف اور دیگر سینئر حکام نے چینی صدر شی جن پھنگ کا پرتپاک استقبال کیا۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی کے ضلع وسطی میں ایچ پی وی ویکسین مہم کا آغاز


ڈاکٹر سعد جمال کی جانب سے ایچ پی وی ویکسین کنٹرول روم کا افتتاحی پروگرام ایم سی ایچ ناظم آباد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں منعقد کیا گیا۔

تمام والدین اپنی نو سال سے 14 سال کی بچیوں کو ایچ پی وی کی ویکسین ضرور لگوائیں، رکن سندھ اسمبلی افتخار عالم

علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر سعد جمال کے زیر نگرانی سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی خصوصی مہم کا افتتاح نجی اسکول کی گلبرگ برانچ میں ہوا۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے پارلیمانی لیڈر اور رکن سندھ اسمبلی افتخار عالم نے ضلع وسطی میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ملک گیر ایچ پی وی ( ہیومن پیپلوما وائرس) ویکسین مہم کا ا فتتاح کیا۔

اس موقع پر افتخار عالم نے کہا کہ مستقبل میں سروائیکل کینسر جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام والدین اپنی نو سال سے 14 سال کی بچیوں کو ایچ پی وی کی ویکسین ضرور لگوائیں۔

اس تقریب میں وفاقی وزیر صحت کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر نعیم قائم خانی، اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد، ٹاؤن ہیلتھ آفسر ناظم آباد ڈاکٹر خرم خان، ایم ایس سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد ڈاکٹر عتیق قریشی، ڈسٹرکٹ ای پی آئی فوکل پرسن ڈاکٹر ثمرین، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عروہ، ڈاکٹر، علییزہ اور عیسیٰ لیب سے ڈاکٹر نیر راحیلہ موجود تھیں۔


 

متعلقہ مضامین

  • بے ضابطگیوں کی تحقیقات ہو گی، میچ ریفری نے معافی مانگ لی: پاکستان، امارات کو ہرا کر ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پہنچ گیا
  • پی سی بی ایشیا کپ میں شرکت کا فیصلہ آج کرے گا
  • عرب اسلامی سربراہ اجلاس!
  • پی سی بی نے میچ ریفری کو نہ ہٹانے سے متعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ مسترد کردیا
  • وفاقی وزیرآئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ ماسکو پہنچ گئیں۔
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز تیزی کا رحجان ، 100 انڈیکس نے 1 لاکھ 56 ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حدکو عبورکرلیا
  • کراچی کے ضلع وسطی میں ایچ پی وی ویکسین مہم کا آغاز
  • عرب اسلامی ممالک کے ہنگامی اجلاس میں شرکت؛ وزیراعظم کی عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں
  • عرب اسلامی سربراہ اجلاس: وزیراعظم کی سعودی ولی عہد ، ترک صدر سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
  • دوحہ؛ عرب اسلامی ممالک کا ہنگامی اجلاس شروع، 50 سے زائد مسلم ممالک کے سربراہان کی شرکت