خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی نے ٹیکسں ہدف مکمل کر لیا، صوبائی مشیر خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
پشاور:
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی نے ٹیکسں ہدف 15 جون کو مکمل کر لیا۔
مزمل اسلم نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی (کیپرا) فوزیہ اقبال نے ابھی محصولات ہدف مکمل کرنے سے متعلق رپورٹ پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی نے 47 ارب روپے کا ٹیکس ہدف بآسانی مکمل کرلیا، ان شاءاللہ جون کے آخر تک 50 ارب روپے کا ہدف حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مشیر خزانہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی حکام کو ہدف حاصل کرنے پر دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ریونیو اتھارٹی
پڑھیں:
سانحہ گل پلازہ میں اہم پیش رفت؛ 5 اداروں کے افسران کے بیانات ریکارڈ
کراچی:سانحہ گل پلازہ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں تفتیشی افسر نے 5 اداروں کے افسران کے بیانات ریکارڈ کر لیے۔
سٹی کورٹ نے تفتیش مکمل کرنے کے لیے تفتیشی افسر کو 7 دن کی مہلت دے دی۔
تفتیشی افسر ڈی ایس پی عامر ورک نے عدالت سے کہا کہ بیانات مکمل نہیں ہوئے لہٰذا تفتیش مکمل کرنے کے لیے مہلت دی جائے۔ ایس ایس پی ٹریفک، فائربریگیڈ، سول ڈیفنس اور کے ایم سی افسران کے بیان ریکارڈ کر لیے ہیں۔
مزید پڑھیںسانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل کمیشن رپورٹ پبلک کرنے کی درخواست مسترد
سانحہ گل پلازہ کیس: سرکاری اداروں نے تعاون نہیں کیا، تفتیشی افسر نے پیشرفت رپورٹ عدالت میں جمع کرادی
تفتیشی افسر کے مطابق فائر بریگیڈ کے اس فائر آفیسر کا بیان ریکارڈ کیا ہے، جو پہلی گاڑی کے ساتھ گل پلازہ پہنچا تھا۔ تنویر پاستا، عمار اسماعیل، امین، رمضان، نعمت اللہ اور 11 سالہ حذیفہ کا بیان پہلے ہی ریکارڈ ہوچکا ہے۔
ڈی ایس پی عامر ورک نے 8 سرکاری اداروں کے سربراہوں کو خطوط لکھے ہیں۔