بجٹ کے فوری بعد بلدیاتی انتخابات کرائیں گے، عظمی بخاری
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
بجٹ کے فوری بعد بلدیاتی انتخابات کرائیں گے، عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز)پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بجٹ کے فوری بعد بلدیاتی انتخابات کرائیں گے۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب کا بجٹ ٹیکس فری بجٹ ہو گا، وزیراعلی پنجاب نے تمام ٹیکس تجاویز کو مسترد کر دیا ہے۔
عظمی بخاری نے کہا کہ بجٹ کے فوری بعد بلدیاتی انتخابات کرائیں گے، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے مکمل تیار ہیں، پچھلی حکومت نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ختم کر دیے تھے۔انہوں نے کہا کہ جولائی میں اسٹینڈنگ کمیٹی میں بل پاس ہوگا اس کے بعد الیکشن کمیشن پراسس شروع کرے گا، ان کا کہنا تھا کہ ہم پی ٹی آئی کو فساد سے روکتے ہیں احتجاج سے نہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس بار بھی علی امین گنڈا پور کہہ رہے ہیں اسلحہ لے کر آئیں گے، مکمل تیاری سے آئیں گے،یہ جب بھی آتے ہیں ان کے ہاتھ میں اسلحہ ہوتا ہے، سیاسی کارکن ایسے احتجاج نہیں کرتے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے رحم و کرم پر تو ملک کو نہیں چھوڑا جا سکتا، پی ٹی آئی ہمیشہ احتجاج نہیں فساد کرتی ہے، پی ٹی آئی کی تشدد پسندانہ پالیسی سے پنجاب کے عوام کو تحفظ فراہم کرنا فرض ہے۔عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا کام گلہ پھاڑنا ہے، مائیک توڑنا اور کتابیں پھاڑنا ہے، پی ٹی آئی کے ہاتھ میں جب حکومت تھی تو کوئی بھلائی کا کام نہیں ہوا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی کابینہ نے وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے نئی اعزازیہ پالیسی کی منظوری دیدی وفاقی کابینہ نے وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے نئی اعزازیہ پالیسی کی منظوری دیدی دنیا کو اسرائیل کی جوہری صلاحیت کے بارے میں خوفزدہ ہونا چاہیے،وزیر دفاع خواجہ آصف سوشل میڈیا کے ذریعے دین کیخلاف فتنہ انگیزی عروج پر ہے، علامہ الیاس قادری تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں مسلسل کمی ریکارڈ ، بجلی کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ سے انکار ٹرائل سے بچنے کی کوشش ہے،عدالت جعلی حکومت بانی کو قید تنہائی میں رکھ کر توڑ نہیں سکتی، بیرسٹر سیفCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی نے کہا کہ
پڑھیں:
جو کردار آج کی پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب میں ادا کیا ہے وہ پنجاب یاد رکھے گا: عظمیٰ بخاری
---فائل فوٹووزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جو کردار آج کی پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب میں ادا کیا ہے وہ پنجاب یاد رکھے گا۔
عظمیٰ بخاری نے سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے کبھی صوبائیت کارڈ، نہروں کے کارڈ اور ڈیم کارڈ نہیں کھیلا، ن لیگ قومی جماعت ہے، قومی سوچ اور قومی ترقی کو ترجیح دیتی ہے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جس ٹیم کو آپ غیرتجربہ کار کہہ رہے ہیں اس نے پنجاب میں 80 منصوبوں کے ساتھ انقلاب برپا کر دیا ہے، آپ نے 17 سال میں جو سندھ کا حشر کیا اس کا رونا وہ وقتاً فوقتاً روتے رہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے پچھلے سیلاب میں بیرونی امداد ملنے کے باوجود آج بھی تباہی ہی تباہی ہے۔