جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے ہیں کہ عدلیہ میں ڈیپوٹیشن یا جج کو کسی دوسری عدالت میں ضم کرنے کا اصول نہیں ہے۔ سول سروس میں ڈیپوٹیشن یا ملازم کو محکمہ میں ضم کرنے کا اصول ہے۔

سپریم کورٹ میں ججز ٹرانسفر اور سینیارٹی سے متعلق اہم آئینی کیس کی سماعت آج بروز پیر بھی ہوئی۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جہاں درخواست گزار ججز کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین احمد نے جواب الجواب دلائل دیے۔

بیرسٹر صلاح الدین نے اپنے دلائل میں مؤقف اختیار کیا کہ آئین کے آرٹیکل 200 کی وضاحت کا اطلاق صرف ذیلی سیکشن 3 پر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سول سروس میں اگر ایک محکمہ سے دوسرے محکمہ میں تبادلہ ہو تو سینیارٹی متاثر ہوتی ہے، جبکہ عدلیہ میں نہ تو ڈیپوٹیشن کا اصول ہے اور نہ ہی کسی جج کو کسی دوسری عدالت میں ضم کرنے کا اصول رائج ہے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ سول سروس میں ڈیپوٹیشن یا ملازم کو محکمہ میں ضم کرنے کا اصول ضرور موجود ہے، عدلیہ میں ڈیپوٹیشن یا جج کو کسی دوسری عدالت میں ضم کرنے کا اصول نہیں۔ جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیے کہ بھارت میں ججز کے تبادلے کے وقت رضامندی نہیں لی جاتی اور سینیارٹی پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اس پر صلاح الدین نے کہا کہ اگر رضامندی لی جا رہی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ سینیارٹی میں تبدیلی ممکن ہے۔

وکیل نے دلائل دیے کہ اگر سروس اسٹرکچر کا جائزہ لیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ اگر کیڈر ایک ہو تو سینیارٹی متاثر نہیں ہوتی، لیکن اگر کیڈر الگ ہو تو سینیارٹی متاثر ہوتی ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ یہاں معاملہ ججز ٹرانسفرز اور سینیارٹی کا ہے، اس لیے اس پر براہ راست سول سروس رولز کا اطلاق نہیں ہوتا۔ اگر کسی پر تبادلہ مسلط کیا جائے اور سینیارٹی متاثر ہو تو یہ ناانصافی ہوگی۔

صلاح الدین احمد نے کہا کہ ابھی دو ہفتے پہلے ہندوستانی ہائی کورٹس میں ججز کے تبادلے ہوئے، دہلی ہائیکورٹ کے سینئر جج کو کرناٹک ہائی کورٹ کا چیف جسٹس تعینات کیا گیا۔

سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے متفرق درخواست دائر کی، جس پر جسٹس صلاح الدین پنہور نے استفسار کیا کہ آیا انہوں نے کوئی درخواست دائر کی ہے؟ جس پر امجد پرویز نے کہا کہ انہوں نے 1947 سے 1976 تک ججز ٹرانسفر کی مکمل تاریخ پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس کیس میں فریق نہیں تھے بلکہ آرٹیکل 27 اے کے تحت نوٹس جاری ہوا تھا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ 27 اے کا نوٹس فریق بننے کے لیے ہی ہوتا ہے، آپ کو اٹارنی جنرل کے بعد دلائل دینے چاہیے تھے۔ آپ کو نہیں معلوم کہ 27 اے کا نوٹس کتنا اہم ہوتا ہے؟ جب لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے اپنے کمنٹس جمع کروائے ہیں تو آپ اس کیس میں مرکزی فریق ہیں۔

بینچ نے ہدایت کی کہ بیرسٹر صلاح الدین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد ایڈووکیٹ جنرل کو سنا جائے گا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ عدالتی فیصلے موجود ہیں کہ سینیارٹی تقرری کے دن سے شمار ہوگی۔ انہوں نے استفسار کیا کہ اگر کوئی جج ہائی کورٹ میں تبادلے پر آجائے تو اس کی پہلی سینیارٹی کا کیا ہوگا؟ اس پر صلاح الدین نے کہا کہ دیکھنا ہے کہ صدر کو وزیر اعظم کی ایڈوائس پر عمل کرنا ہے یا اپنا اختیار آزادانہ استعمال کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعظم کی ایڈوائس پر عمل کرنا ہے تو کیا صدر کو ذہن استعمال کرنا ہے؟ قاضی فائز عیسیٰ کیس میں قرار دیا گیا کہ صدر کو اپنا ذہن استعمال کرنا چاہیے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے سوال کیا کہ اگر جوڈیشل کونسل کسی جج کو برطرف کرنے کی سفارش کرے تو کیا صدر ذہن استعمال کرے گا؟ صلاح الدین نے جواب دیا کہ سیاسی حکومت کی ایڈوائس پر صدر کو ذہن اپلائی کرنا ہوگا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اگر جج کے تبادلے کا عمل رضامندی سے نہ ہو تو سارا عمل کالعدم ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر جج رضامندی دے بھی دیں لیکن جس ہائی کورٹ میں جانا ہے وہاں کا چیف جسٹس انکار کر دے تو بھی تبادلہ ممکن نہیں، اسی طرح اگر چیف جسٹس پاکستان انکار کر دیں تب بھی تبادلہ ممکن نہیں ہوگا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ عدالت میں تمام بات صدر کے اختیار پر ہو رہی ہے، لیکن صدر کے اختیار کے استعمال سے پہلے جتنا پراسس ہے اس پر کسی نے کچھ نہیں کہا۔ آئین میں لکھی ہر لائن کا ایک مقصد ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر جوڈیشل کمیشن کسی کو جج نامزد کرے تو کیا صدر تقرری سے انکار کر سکتا ہے؟

جسٹس صلاح الدین پنہور نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 206 کے تحت اگر ہائی کورٹ کا جج سپریم کورٹ کا جج بننے سے انکار کرے تو وہ ریٹائر تصور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جب پاکستان میں ون یونٹ بنا تو اس وقت سینیارٹی کا ایشو بھی سامنے آیا۔ جس پر جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے اپنی گزارشات میں نیا نکتہ اٹھایا ہے۔

بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ رولز کے مطابق انتظامی کمیٹی میں تین سینئر ججز شامل ہوتے تھے۔ ٹرانسفر کے بعد جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم سومرو کمیٹی میں شامل ہو گئے، جبکہ ان کے پاس صرف دو دن کا تجربہ تھا۔ بعد ازاں رولز میں ترمیم کی گئی اور چیف جسٹس کے ساتھ دو دیگر ججز کو کمیٹی میں شامل کیا گیا۔

اٹارنی جنرل نے ججز کی انتظامی کمیٹی زیربحث لانے پر اعتراض کیا اور کہا کہ یہ ہائی کورٹ کا اندرونی معاملہ ہے۔ صلاح الدین نے کہا کہ یہ سوال عدالت نے اٹارنی جنرل سے پوچھا تھا، مگر جواب نہیں ملا۔ جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ یہ نکتہ کیس کا حصہ نہیں، اس لیے زیربحث نہیں لایا جا سکتا۔ جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ یہ تو ٹرانسفر کے بعد کی پیش رفت ہے، جس سے عدالت کو آگاہ کیا جا رہا ہے۔

سماعت کے اختتام پر بیرسٹر صلاح الدین نے اپنے دلائل مکمل کیے، جس کے بعد لاہور بار کے وکیل حامد خان نے جواب الجواب شروع کیا۔ عدالت نے ججز ٹرانسفر اور سینیارٹی کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی، جہاں حامد خان کل اپنا جواب الجواب مکمل کریں گے، اور دیگر درخواست گزاروں کے وکلا کو بھی کل دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Post Views: 2.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: جج کو کسی دوسری عدالت میں ضم کرنے کا اصول جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ صلاح الدین نے کہا کہ بیرسٹر صلاح الدین میں ڈیپوٹیشن انہوں نے کہا کہ سینیارٹی متاثر اور سینیارٹی اٹارنی جنرل کہا کہ اگر ہائی کورٹ عدلیہ میں کہا کہ یہ چیف جسٹس انکار کر سول سروس کرنا ہے کورٹ کا کیا کہ صدر کو کے بعد

پڑھیں:

بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے: سہیل آفریدی

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ خیبر پی کے  محمد سہیل آفریدی نے اپنی اور صوبائی مشیر خزانہ کی بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی سے بجٹ پر رہنمائی حاصل کرنا ضروری‘ اس کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا جائے گا۔ علیمہ خان کے ساتھ اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں مزید دیوار سے لگانے کی کوشش اور ملاقات کا حق نہ دیا گیا تو 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے اور وفاقی بجٹ بھی پاس نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پی کے میں حکومت عمران خان کی ہے، اسے ان کے سوا کوئی ختم نہیں کر سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس نہ موثر داخلہ پالیسی ہے اور نہ ہی خارجہ پالیسی۔ آنے والا وفاقی بجٹ عوام پر ایک معاشی ایٹم بم ہوگا۔ 

متعلقہ مضامین

  • اسکردو: معرکہ حق دوسری سرفرنگا نیشنل میراتھن 2026 کا کامیاب انعقاد
  • گلگت میں نئے منصوبوں کی نگرانی خود کروں گا: نواز شریف
  • بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے: سہیل آفریدی
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
  • اے این ایف کے بیانات پر لوگوں کو پھانسی پر لٹکاتے اور عمر قید سناتے ہیں،خداکا خوف کریں،جسٹس اشتیاق ابراہیم اے این ایف پر برہم 
  • میاں بیوی کو تین سالہ بچی سمیت اٹھانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کرنے کی درخواست ، لاہور ہائیکورٹ کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت
  • سپریم کورٹ؛ اے این ایف اہلکار کے چرس پینے سے متعلق جواب پر جج کے دلچسپ ریمارکس پر قہقہے
  • اے پی ایس شہدا کے لواحقین کو معاوضہ پیکج کی عدم ادائیگی، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا
  • لاہور کی رہائشی خاتون کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت منظور