سیدناعثمان غنیؓ جیساخدمت کا جذبہ کسی حکمران میں نہیں، شاہ عبد الحق
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر )جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کہاکہ حضرت سیدنا عثما ن غنی ؓ نے اپنا مال دین و ملت کے لئے وقف کیا لیکن آج حکومت ملک و قوم کو لوٹنے اور عیش وعشرت کے لئے حاصل کی جاتی ہے۔ مسلم امہ کے لئے حضرت عثمان غنی ؓ نے انگنت فلا حی منصوبے پا یہء تکمیل تک پہنچائے قرآن کریم کی کتابی صورت میں ترویج و اشاعت ان کا بڑا کا رنا مہ اور قیا مت تک کیلئے مسلما نو ں پر احسان عظیم ہے۔ انہوں نے جما عت اہلسنّت و بز م رضا کے زیر اہتمام خلیفہ سوم کے سالانہ یوم شہادت کی مناسبت سے گیلکسی بینکوئٹ نزد پی آئی ڈی سی میں عثمان غنیؓ کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ خلیفہ سومؓ کی حیات طیبہ ہر طبقہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے مشعل راہ اور مسلم حکمرانو ں کے واسطے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے۔مسلم حکمرانوں کو اسوہ عثمانی سے سبق حاصل کرنا چاہئے، آج مسلمان حکمرانوں کی بزدلی اور کمزوری کے سبب دنیا میں امت مسلمہ خصوصاً اہلِ غزہ ظلم و جبر کا شکار ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حضرت عثمان غنیؓ کی امتیا زی شان ہے کہ حضور پا ک ؐ نے ا پنی دو صا حبزادیا ں آپ کے نکا ح میں دیں اور اپنے ہاتھ کو ان کا ہاتھ قرار دے کر بیت رضوان کا شرف عطا کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لئے
پڑھیں:
قطرمیں اسرائیلی حملہ امریکہ کی مرضی سے ہوا،خواجہ آصف
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ قطرمیں اسرائیلی حملہ امریکہ کی مرضی سے ہوا،دوحہ میں ہونے والے کانفرنس غیرمعمولی تھی مجھے اس کانفرنس سے مایو سی نہیں ہوئی،مسلم ممالک کونیٹوکی طرز پر اتحاد بناناچاہئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ شام میں امریکہ کی مرضی سے حکومت آئی،اسرائیل اس پر بھی حملے سے باز نہیں آرہا، غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے کہ یہ سب کچھ امریکہ کی مرضی سے ہوا،حماس کی قیادت امریکہ کی مرضی سے قطرمیں بیٹھی تھی۔انہوں نے کہاکہ جو ری ایکشن غزہ کے حوالے سے مغرب سے آرہاہے کہ وہ زیادہ تباہ کن ہے۔مسلم ممالک کوسمجھناچاہئے ،اپنے دوست نمادشمن میں تفریق کرلیں یہ توقع کرناکہ مسلم دنیافوری ری ایکٹ کرے گی یہ قبل ازوقت ہے۔۔انہوں نے کہاکہ معرکہ حق میں ہم نے ثابت کردیاکہ بے تیغ بھی لڑتاہے سپاہی۔انہوںنے کہاکہ اسامہ بن لادن امریکی پروڈکٹ تھے انہیں سوڈان سے سی آئی اے کے ڈائریکٹرلائے تھے۔
Post Views: 2