پنجاب حکومت کی 1 سالہ کارکردگی کی رپورٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
پنجاب حکومت نے اپنی ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق ضلعی ہیڈ کوارٹر اسپتالوں میں کیتھ لیبز قائم کیں اور سہولیات میں اضافہ کیا، موٹرویز کے لیے ایمبولینس سروس، مفت ادویات، ڈائلسز کارڈ جاری کیا گیا، شوگر کے مریضوں کے لیے انسولین کارڈ کا اجرا کیا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایئرایمبولینس، نیوٹریشن اینڈ گروتھ پروگرام، اسکول میل پروگرام شروع کیے گئے، تعلیم کے لیے گزشتہ سال 65 ہزار 500 ملین روپے کا بجٹ رکھا گیا تھا۔ لاہور میں آٹزم اسکول، ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کا آغاز کیا، طلبا کو لیپ ٹاپ اور اسکالرشپس دی گئیں، اسکولوں کو آؤٹ سورس کرنے کا پروگرام دیا۔
بلوچستان میں بہنے والا خون ہمارا اپنا ہے، پاکستان کی فلاح گولی اور بارود سے نہیں ہوسکتی، سلمان اکرم راجہ
پنجاب حکومت کی رپورٹ کے مطابق ویمن ڈویلپمنٹ کے لیے گزشتہ سال 1400 ملین روپے بجٹ میں رکھے گئے۔
پنک گیمز، ڈے کیئر سینٹر، دھی رانی پروگرام، سیف سٹی گرلز ہاسٹل قائم کیا گیا، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن بھی قائم کیا گیا، ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لیے مختلف اقدامات کیے، انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس بنائی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اپنی چھت اپنا گھر اسکیم، لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام، ستھرا پنجاب پروگرام شروع کیے گئے، کسان کارڈ، گرین ٹریکٹر، ٹیوب ویلوں کی سولرائیشن سمیت زراعت کی ترقی کے لیے مختلف اقدامات کیے، لائیو اسٹاک، انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ، ای بسز، ای بائیکس جیسے اقدامات اٹھائے گئے۔
رپورٹ کے مطابق امن و امان کی صورت حال کی بہتری کے لیے پنجاب حکومت نے اہم اقدامات کیے، دستک پروگرام، 19 اضلاع کو سیف سٹی بنانے کے پروگرام بھی جاری ہیں، نوازشریف آئی ٹی سٹی، گارمنٹ سٹی، آسان کاروبار فنانس پروگرام بھی شروع کیا۔
پنجاب حکومت کی رپورٹ کے مطابق مفت سولر پینل اسکیم سمیت توانائی کے شعبے میں نمایاں اقدامات اٹھائے گئے، جنگلات، وائلڈ لائف، فشریز، سوشل ویلفیئر، پاپولیشن ویلفیئر اور دیگر محکموں میں بھی نمایاں اقدامات کیے، کھیلوں، ثقافت، سیاحت کے فروغ کے لیے پنجاب حکومت نے نمایاں اقدامات کیے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت اقدامات کیے کی رپورٹ حکومت کی کیا گیا کے لیے
پڑھیں:
پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون اور فلڈ فیکٹ شیٹ جاری کردی
— فائل فوٹوپرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے پنجاب) نے مون سون اور فلڈ کی صورتحال سے متعلق فیکٹ شیٹ جاری کردی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں فیصل آباد میں 100 ملی میٹر، گوجرانوالہ میں47 ملی میٹر بارش ہوئی۔
پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ دریائے چناب میں نچلے، خانکی اور قادر آباد پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ چشمہ اور تونسہ کے مقام پر نچلےدرجےکا سیلاب ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے راوی میں جسٹر کے مقام پر پانی کا بہاؤ 30 ہزار 690 اور شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 14ہزار کیوسک تک ہے۔
پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ تربیلا ڈیم میں87 فیصد اور منگلا ڈیم 58 فیصد تک بھر چکا ہے۔
فیکٹ شیٹ کے مطابق 25 جولائی تک بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، گجرات، گوجرانوالا، لاہور، ملتان، راولپنڈی، ساہیوال اور سرگودھا ڈویژنز میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق رواں سال برساتی نالوں میں نہاتے ہوئے ڈوبنے سے 4 خواتین اور1 بچہ جاں بحق ہوا، مون سون بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 162 شہری جاں بحق اور 588 شہری زخمی ہوئے۔
پی ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ مون سون بارشوں کے دوران 214 گھر متاثر اور 121 مویشی ہلاک ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں لاہور، راولپنڈی سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں۔