2025-05-09@16:59:22 GMT
تلاش کی گنتی: 219
«اقدامات کیے»:
بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں چینی صدر شی جن پھنگ کے دورہ روس کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ترجمان لین جیئن نے بتایا کہ اس دورے کے دوران،چینی صدر شی جن پھنگ نے صدر پیوٹن کے ساتھ گہرے، دوستانہ اور نتیجہ خیز مذاکرات کیے، اور اس دوران متعدد نئے اہم اتفاق رائے اور معاہدے طے پائے۔ دونوں ممالک کے سربراہان نے عوامی جمہوریہ چین اور روسی فیڈریشن کے نئے دور میں چین-روس تعاون کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے بارے میں مشترکہ بیان پر دستخط کیے، اور دونوں ممالک کے درمیان 20 سے زائد دوطرفہ تعاون کی دستاویزات کے تبادلے کا مشاہدہ کیا، جو چین اور روس کے...
فائل فوٹو وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسلام آباد سے لے کر کراچی تک 24 مقامات پر بھارت نے ڈرونز سے حملے کرنے کی کوشش کی، پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے ڈرونز پاک فوج نے مار گرائے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا اپنے طے کردہ وقت اور مقام پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، بھارت نے کوئی ایڈونچر کیا تو ہماری آرمی، نیوی اور فضائیہ الرٹ ہیں۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارتی پنجاب میں کسی بھی شہری علاقے میں کارروائی نہیں کی، بھارتی حکام نے جھوٹ بول کر پاکستان میں ڈرونز حملوں کی توجیہہ پیش کی۔انہوں نے کہا کہ چھتیس گھنٹے پہلے ہی پاک فضائیہ نے بھارت...
رات گئے پاکستان نے بھارت کے متعدد اہم فوجی مقامات پر حملے کیے :انڈین وزارت دفاع کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی(سب نیوز ) بھارتی وزارت دفاع نے دعوی کیا ہے کہ رات گئے پاکستان نے بھارت کے متعدد اہم فوجی مقامات پر حملے کیے ہیں۔ ترجمان وزارت دفاع کے مطابق حملے درج ذیل شہروں اور علاقوں میں موجود بھارتی فوجی تنصیبات پر کیے گئے۔ اوڑی، سرینگر، جموں، پٹھان کوٹ، امرتسر، کپورتھلہ، جالندھر، لدھیانہ، آدم پور، بھٹنڈہ، چندی گڑھ، نال، پھلوڈی، اترلائی اور بھج۔ حکام کے مطابق حملوں میں جانی و مالی نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے جبکہ بھارتی فضائیہ اور دیگر دفاعی ادارے الرٹ پر ہیں۔ روزانہ مستند اور...
اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایل او سی پر بھارت کا پورا بریگیڈ ہیڈکوارٹرز تباہ کردیا، 40 سے 50 بھارتی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں، پاکستان نے پچیس ڈرونز تباہ کیے ہیں جن میں سے کچھ جام کرکے اور کچھ کو ہٹ کرکے تباہ کیا۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ اپوزیشن کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ ان کی وجہ سے دنیا کو پیغام گیا کہ ہم ایک ہیں، دشمن نے رات کے اندھیرے میں حملہ کیا، بھارت جسے رافیل طیاروں پر بڑا ناز تھا کہ پتا نہیں پاکستان کا کیا کردیں گے مگر جس ارادے سے پاکستان کی طرف دیکھ رہے...
---فائل فوٹو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر بغیر ثبوت کے بےبنیاد الزامات عائد کیے ہیں۔عرب میڈیا کو انٹرویو کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے، مسئلہ کشمیر وہ مسئلہ ہے جسے پاکستان اقوام متحدہ میں لے کر گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن ایک خواب ہوگا۔ بھارتی حملوں میں 31 معصوم شہری شہید، 57 زخمی ہوئے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آرڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ دشمن اتنا بزدل ہے کہ مدِمقابل فوج سے لڑنے کے بجائے شہریوں کو نشانہ بناتا ہے۔...
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ اپنے حالیہ بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس مؤقف سے متفق ہیں کہ دونوں ممالک کو بات چیت اور رابطے کے ذریعے امن کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ مارکو روبیو نے امید ظاہر کی کہ یہ کشیدگی جلد ختم ہو جائے گی اور خطے میں استحکام قائم رہے گا۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان صورتحال دن بہ دن سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ دوسری جانب، بھارت نے بلااشتعال پاکستان کے مختلف علاقوں پر حملے کیے، جن میں ڈی جی آئی...
نیوز کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، بھارت نے 6 مقامات پر 24 حملے کیے، 8 پاکستانی شہید 35 زخمی ہیں، احمد پور شرقیہ میں مسجد سبحان پر 4 حملے کیے، مسجد سبحان پر حملے میں بچی سمیت 4 شہید، 31 زخمی ہوئے، مظفرآباد میں مسجد بلال کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں بچی زخمی اور مسجد شہید ہوگئی۔ ترجمان نے بتایا کہ کوٹلی میں مسجد عباس پر حملہ کیا گیا، حملے میں 16سالہ لڑکی اور بچہ شہید ہوا،...

بھارت نے 6 مقامات پر 24 حملے کیے، کیا نقصان ہوا اور آج دن میں کیا کیا جائے گا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے تمام تر تفصیلات سے قوم کو آگاہ کردیا
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بھارت کی پاکستان کے خلاف رات گئے کی جانے والی جارحیت پر تازہ ترین صورت حال سے قوم کو آگاہ کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت نے چھ مختلف جگہوں کو نشانہ بنایا اور 24 حملے کیے۔ ان حملوں میں چار مساجد کو شہید کیا گیا جب کہ شہری آبادی کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں آٹھ معصوم پاکستانی شہید ہوئے جن میں ایک تین سالہ بچی بھی شامل ہے جب کہ 35 افراد زخمی ہیں۔ پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔ پاکستان بھارتی جارحیت کا بھرپور...
بہاولپور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 06 مئی 2025ء ) بھارت نے پاکستان پر میزائل حملے کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ بھارت نے پاکستان کے 3 مقامات پر میزائل حملے کیے ہیں۔ آزاد کشمیر میں کوٹلی اور مظفرآباد کے علاوہ بہاولپور میں بھارت نے اپنی فضائی حدود سے میزائل داغے۔(جاری ہے) بزدل دشمن بھارت کے ان حملوں کا پاکستان بھرپور جواب دے گا۔ اس سے قبل اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ پنجاب کے شہر بہاولپور اور آزاد کشمیر کے شہر مظفرآباد میں دیر رات کو دھماکے ہوئے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق بہاولپور میں 4 دھماکوں کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 مئی 2025ء) بائیس اپریل کو بھارت کے زیر انتظم کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہوئے خونریز حملے میں چھبیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ بھارت نے اس حملے کی بالواسطہ ذمہ داری پاکستان پر عائد کی جبکہ اسلام آباد حکومت نے ان الزامات کو مسترد کر دیا۔ اس تازہ ترین بحران کے دوران پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے کے خلاف اب تک کیا کیا اقدامات کیے ہیں، ان کی تفصیل درج ذیل ہے: سفر بھارت اور پاکستان نے اپنی واحد کھلی زمینی سرحد کو بند کر دیا ہے اور ایک دوسرے کی فضائی کمپنیوں کے لیے اپنی اپنی فضائی حدود بھی بند کر دی ہیں۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے...
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ آج دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے اپنے دلائل مکمل کیے جس کے بعد آئینی بینچ نے کہا کہ کیس کا فیصلہ اسی ہفتے سنایا جائے گا۔ ملٹری کورٹس کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کی، دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے 9 مئی کو 4 گھنٹوں میں 39 فوجی تنصیبات پر حملوں کی تفصیل بیان کردی۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے تحمل کا مظاہرہ کرنے والے تین فوجی افسران کو بغیر پنشن ریٹائرڈ کرنے کی تفصیل بھی بیان کردی۔ یہ بھی پڑھیں: فوجی عدالتوں...

کراچی، اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹر کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہو گیا، 1 لاکھ سے زائد طلبہ شریک
کراچی: کراچی میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت انٹر کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے، جس میں 1 لاکھ 26 ہزار 500 سے زائد طلبہ و طالبات صبح اور شام کی شفٹوں میں شریک ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر امتحانات کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ انٹر بورڈ کے امتحانات دو شفٹوں میں لیے جا رہے ہیں۔ صبح کی شفٹ میں 92 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات شامل ہیں، جنہوں نے سائنس پری میڈیکل سمیت دیگر مضامین کا امتحان دینا ہے۔ صبح کی شفٹ کا امتحان صبح 9 بجے سے 12 بجے تک ہوگا، جس میں آج گیارہویں جماعت کا میتھمیٹکس کا پرچہ لیا جائے گا۔ شام...
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بچوں کی تعلیم کے لیے بہت سا کام کرنا چاہتی ہوں، اسکولوں میں سولر سسٹم کی تنصیب کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں اسکول ایجوکیشن کے موجودہ اور مجوزہ منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں11ہزار سے زائد اسکولوں کی آؤٹ سورسنگ مکمل ہو گئی ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ اگلے مالی سال میں 250 اسکولوں کی اپ گریڈیشن ہوگی اور پنجاب کی 10تحصیلوں میں 300 ٹیک ایڈ اسکول بنیں گے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ نواز شریف اسکول آف ایمیننس میں آئی ٹی اور سائنس لیب ہوگی، لائبریری، ملٹی پرپز پلے گراؤنڈ اور دیگر جدید...
متعدد سیاسی جماعتوں، مسلم تنظیموں اور مذہبی مکاتب فکر پر مشتمل ایک بااثر گروپ حزب اسلام نے ہفتے کی ریلی میں متعدد مطالبات پیش کیے، جن میں مساوات کے لیے قائم سرکاری خواتین کمیشن کو ختم کرنا بھی شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بنگلہ دیشی مذہبی جماعتوں کے ہزاروں کارکنوں نے ہفتے کو ڈھاکا میں ریلی نکالی، جو برسوں میں ان کی طاقت کا سب سے بڑا عوامی مظاہرہ ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اگست 2024 میں شیخ حسینہ واجد کی آہنی حکومت کے خاتمے کے بعد مذہبی گروہوں کو تقویت ملی ہے اور وہ اصلاحات کی کوششوں کی مخالفت کر رہے ہیں جن کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ یہ غیر اسلامی ہیں۔ متعدد سیاسی جماعتوں، مسلم تنظیموں...
—تصویر بشکریہ سرکاری ٹی وی ترکیے نے بھارت کی جارحیت پر پاکستان کے موقف کی حمایت کا اعلان کردیا۔وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں ترکیہ کے سفیر نے ملاقات کی جس میں ترک سفیر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی برقرار رکھنے کےلیے تحمل سے کام لینے پر زور دیا۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت اپنی اقتصادی بحالی اور ترقی پر مکمل توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، بھارتی اقدامات پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہے۔ پاکستان کےلیے ترکیے کی حمایت دونوں ممالک کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے۔ملاقات کے دوران شہباز شریف نے صدر رجب طیب اردوان کے لیے نیک خواہشات کا...
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے یوم مزدور پر مزدوروں کی محنت، لگن اور ملک کی ترقی میں اہم کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مزدورں کے مقدمات جلد اور منصفانہ طور پر حل کیے جائیں گے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے یوم مزدور کے موقع پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ مزدور قوم کی ترقی کی بنیاد ہیں، ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پاکستان کا آئین مزدوروں کو عزت، مناسب تنخواہ اور اچھے کام کے حالات دینے کی ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ مزدوروں کے حقوق کی حفاظت اور ان کے ساتھ انصاف کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، عدالتوں نے ہمیشہ مزدوروں کے استحصال کو...
امریکی ماہر کا مطالبہ، چھو سلک مسودات واپس کیے جائیں WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعالمی منڈی تک رسائی کیلئے ڈیجیٹائزیشن بہت ضروری ہے: اسحاق ڈار پاک بھارت کشیدگی اسٹاک مارکیٹ کو لے بیٹھی،3 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی چینی صدر کا شنگھائی میں مصنوعی ذہانت کی صنعت کا دورہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 1600 پوائنٹس سے زائد کمی آئندہ 15روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان آئی ایم ایف کا بورڈ اجلاس 9مئی کو طلب، پاکستان ایجنڈے میں شامل امریکی حکومت کو اعتماد کے عالمی بحران...
اسکرین گریب چیف آف انٹیلی جنس، ترک جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل یاسر قادی اوغلو کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے پاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ منگل کو ہونے والی اس ملاقات میں جغرافیائی حکمت عملی کی صورتحال، موجودہ مشترکہ منصوبوں کی پیشرفت اور جدید جنگی ٹیکنالوجیز اور تربیت کے شعبے میں پیشہ ورانہ تعاون کو مستحکم کرنے کے لیے فوجی تعاون پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظیہر احمد بابر سدھو نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے تعلقات کی بنیاد بننے والے مشترکہ اقدار اور امنگوں پر زور دیا۔ انہوں نے دہشت گردی...
اسلام آباد: مرکز نے وسائل کی تقسیم کے لیے ایک نئے فارمولے کو حتمی شکل دینے کے لیے 11 ویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کا فیصلہ کرلیا۔ وزارت خزانہ نے منگل کو انکشاف کیا کہ مرکز نے ان شعبوں میں بھی 638 ارب روپے خرچ کیے ہیں جو آئین کے تحت صوبائی معاملات ہیں۔ چاروں صوبوں، اسلام آباد اور خصوصی علاقوں میں 638 ارب روپے کے اخراجات کسی بھی ترقیاتی اخراجات کے علاوہ ہیں۔ وفاق کی رقم کا ایک بہت بڑا حصہ کوئی قانونی ذمے داری نہ ہونے کے باوجود اب بھی صوبائی معاملات میں خرچ ہو رہا ہے۔ وزارت خزانہ نے نئے کمیشن کو نوٹیفائی کرنے سے قبل پہلی مرتبہ صحت، تعلیم اور سماجی تحفظ...
راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کہتے ہیں کہ آج اگر بانی سے ملاقات ہوتی تو ان سے انڈیا کے ساتھ پیدا تناؤ پر بات کرتا، عمران خان نے پہلے ہی کہہ رکھا ہے کہ سوچیں گے نہیں جواب دیں گے، دشمن کے اقدامات کے مقابلے میں پاکستان نے جو بھی فیصلے کیے ہم اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں، پاکستانی میڈیا پر پابندی سے انڈیا کے سیکولرازم کا پردہ چاک ہو گیا ہے۔ داہگل پولیس ناکے پر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر خان کا مزید کہنا تھا کہ ملاقاتوں میں رکاوٹ ڈالنا غیر مناسب ہے، عدالتی احکامات کی مسلسل خلاف ورزی ہو رہی ہے، لارجر بنچ اور سنگل بینچز کے آرڈر موجود ہیں لیکن...
---فائل فوٹو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) پشاور زون نے کارروائی کے دوران افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی دستاویزات فراہم کرنے والے گروہ کے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزمان اسٹیشنری شاپ کی آڑ میں جعلی دستاویزات بنانے میں ملوث ہیں۔ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران موقع سے جعلی پیدائشی اور وفات کے سرٹیفکیٹس برآمد کیے گئے۔کارروائی کے دوران ڈپٹی کمشنر پشاور کے نام سے جعلی مہریں بھی برآمد ہوئیں۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزمان سے جعلی پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹس اور اسٹامپ پیپرز بھی برآمد کیے ہیں۔
قومی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تاحال انکے واجبات ادا نہیں کیے ہیں۔ مقامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو انٹرویو دیتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے پاکستان کوچنگ کے تجربات پر کھل کر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تاحال انکے واجبات ادا نہیں کیے، یہ صورتحال کافی مایوس کن ہے تاہم امید ہے کہ جلد از جلد یہ معاملہ حل ہو جائے گا۔ اپریل 2024 میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ کے فرائض سرانجام دینے والے آسٹریلوی کرکٹر و کوچ جیسن گلیسپی نے دسمبر 2024 میں استعفیٰ دیدیا تھا۔ مزید پڑھیں: مسلسل شکستوں نے عاقب جاوید...
کے ڈی اے اور ایک اے بی کے رہنماﺅں نے کرگل میں ایک اہم اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ نئی دہلی جان بوجھ کر اہم مسائل کو پس پشت ڈال رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کرگل ڈیمو کریٹک الائنس (کے ڈی اے) اور لیہہ اپیکس باڈی (ایل اے بی) نے بھارتی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر دلی میں ہونے والے اجلاس میں ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ بڑے پیمانے پر احتجاجی تحریک شروع کر دیں گے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے خطے لداخ پر اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی (ایچ پی سی) کا اجلاس 20 مئی...
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ریاست نے بہت مرتبہ بھٹکے ہوئے لوگوں کے ساتھ مذاکرات کیے۔لاہور میں سیمینار سے خطاب میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ لڑائی ریاست نے نہیں، انہوں نے شروع کی تھی، دہشت گرد ملک کی ترقی نہیں چاہتے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسئلے کا حل نوجوانوں کو وسائل مہیا کرنا ہے، نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں دے رہے ہیں۔سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ ریاست نے بہت مرتبہ بھٹکے ہوئے لوگوں کے ساتھ مذاکرات کئے، جتنا چاہیں احتجاج کریں، سڑک بند نہ کریں۔
اسلام آباد: رواں مالی سال 25-2024 کے پہلے 9 ماہ(جولائی تا مارچ )کےترقیاتی اخراجات کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں، جس کے مطابق اس دوران مجموعی طور 399 ارب 37 کروڑ روپے کے ترقیاتی اخراجات کیے گئے ہیں جو سالانہ ہدف کے مقابلے میں صرف 36 اعشاریہ 3 صفر فیصد بنتی ہے۔ ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ اسی عرصے میں حکومت نے 664 ارب 62 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی اور وفاقی ترقیاتی پروگرام کا نظرثانی شدہ سالانہ ہدف 1100 ارب روپے مقرر کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں کے لیے 34 ارب 96 کروڑ روپے خرچ کیے گئے جبکہ 48 ارب 54 کروڑ کے فنڈز کی منظوری...
سٹی 42 : وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست انکی جماعت ہی جیل حکام کو دیتی ہے، پنجاب حکومت کا کسی کو ملاقات سے روکنے میں کوئی عمل دخل نہیں۔ وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کرنے پر کسی کو نہیں روکا۔ انہوں نے بتایا کہ جیل رولز کے مطابق قیدیوں سے اہلخانہ کی ملاقات جمعرات کے روز ہوتی ہیں، لیکن بانی پی ٹی آئی سے ہفتے میں دو دن جمعرات اور منگل کو ملاقاتیں ہوتی ہیں۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کے 300 سکولوں میں میٹرک ٹیک کا آغاز عظمیٰ بخاری نے...
سابق وزیراعظم عمران خان کے ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کیے گئے وکلا کے لیے پیغام میں کہا گیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک کسی کو نہیں سونپا۔ ڈیل نہ پہلے کی نہ اب کروں گا۔ ڈیل کا خواہاں ہوتا تو 2 سال قبل ڈیل کر لیتا، جس میں میرے خلاف کوئی بھی کارروائی نہ کرنے کے عوض 2 سال کی خاموشی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ میرے نزدیک مذاکرات لایعنی ہیں عمران خان کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور اور اعظم سواتی نے مذاکرات کی خواہش کا اظہار ضرور کیا تھا لیکن میرے نزدیک مذاکرات لایعنی ہیں کیونکہ دوسرے فریق کی نیت مسائل کے حل کی بجائے محض کچھ مزید وقت مستعار لینے کی...
بیجنگ:امریکہ کی جانب سے چینی درآمدات پر 245 فیصد تک ٹیرف عائد کیے جانے کے دعوے کے جواب میں چین نے امریکہ پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تجارتی جنگ سب سے پہلے امریکہ نے شروع کی اور چین نے صرف اپنی قانونی خودمختاری اور بین الاقوامی انصاف کے تحفظ کے لیے جوابی اقدامات کیے، جو کہ مکمل طور پر جائز اور قانونی ہیں۔ چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان جیان نےپریس کانفرنس میں امریکہ کے تازہ دعوؤں اور تجارتی جنگ کے حوالے سے بھرپور موقف پیش کیا۔ امریکی وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک نئے فیکٹ شیٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ چین اب اپنی انتقامی کارروائیوں کے باعث امریکہ کو برآمد کی...
گزشتہ ماہ 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس صبح 9 بجے کوئٹہ سے روانہ ہوئی جس پر 380 مسافر سوار تھے، دن ایک بجے پانیر اور مشکاف اسٹیشنز کے درمیان پٹری پر دھماکے سے ٹرین رکی اور اس دوران دہشتگردوں نے حملہ کرتے ہوئے مسافروں کو یرغمال بنا لیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے 12 مارچ کی شام کو آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں 190 مسافروں کو آزاد کرایا گیا، اس دوران 33 دہشتگرد بھی ہلاک کیے گئے، مسافروں میں سے 26 کو دہشتگردوں نے شہید اور 50 کو زخمی کیا۔ یہ بھی پڑھیے: جعفر ایکسپریس پر حملے میں امریکا کی جانب سے افغانستان کو دیا گیا اسلحہ استعمال ہونے کی تصدیق اس سانحے کے بعد...
ملک کے مختلف حصوں میں رات گئے 5.6 شدت زلزلے کے شدید خوفناک جھٹکوں نے عوام کو ہلا کر رکھ دیا۔ زلزلے کے جھٹکے لاہور اور گردونواح، اسلام آباد، راولپنڈی، صوابی، دیر، سوات، مالاکنڈ اور چترال سمیت کئی شہروں میں محسوس کیے گئے، پشاور، مالاکنڈ، ایبٹ آباد اور بٹ گرام میں بھی زمین لرز اٹھی۔ زلزلہ پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق رات 4 بج کر 13 منٹ پر آیا، زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی، جس کی شدت اس قدر تھی کہ لوگ نیند سے جاگ کر خوفزدہ حالت میں گھروں سے باہر نکل آئے۔ امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق ہندوکش ریجن افغانستان میں زلزلے کی شدت 5.6 اور گہرائی 69 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز...
اورسیز پاکستانیز کنونشن کے تیسرے روز تقریب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اس کنونشن میں دنیا بھر میں مقیم 1200 سے زائد اوورسیز پاکستانی شریک ہیں جو اس تقریب کے لیے خصوصی طور پر پاکستان پہنچے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے کچھ اہم اعلانات کیے۔ وہ اعلانات کیا ہیں؟ آئیے جانتے ہیں۔ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے خصوصی عدالتوں کا قیام وزیراعظم شہباز شریف نے سمندر پار پاکستانیوں کے مقدمات کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب میں شہباز...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی دنیا بھر میں ہمارے سفیر ہیں، ان کے جائز مطالبات پورے کیے جائیں گے۔ اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سمنر پار پاکستانیوں کی کنونشن میں شرکت کو سلام پیش کرتا ہوں، تارکین وطن ملک سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں آرمی چیف اوورسیز کنونشن شہباز شریف وزیراعظم پاکستان
اسلام آباد میں چیف جسٹس سے ترک سفیر عرفان نذیر اوغلو اور ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے الگ الگ ملاقات کی۔ سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے دونوں معزز سفیروں کو خوش آمدید کہا۔ چیف جسٹس نے پاکستان، ترکیے اور ایران کے درمیان دیرینہ، برادرانہ تعلقات کو سراہا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے تینوں ممالک کے عوام کے درمیان مشترکہ ثقافتی ورثے اور باہمی احترام کو اجاگر کیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ پاکستان اور ترکیے کے درمیان مضبوط عدالتی تعلقات ہیں، پاک ترک عدالتی روابط کو ضلعی عدلیہ تک بھی توسیع دی جائے۔ اعلامیہ کے مطابق سفیر نذیر اوغلو نے ترک آئینی عدالت کے چیئرمین کی طرف سے نیک...
جماعت اسلامی کے نائب امیر نے کہا ہے کہ 22 اپریل کو عالمی حکمرانوں، عالمی اداروں کے ضمیر کو جھنجھوڑنے اور حکومتِ پاکستان کو مسئلہ فلسطین پر جرات مندانہ کردار ادا کرنے پر مجبور کرنے کیلیے پوری قوم ملک گیر شٹرڈاون ہڑتال کرے گی، ملک بھر کی تاجر برادری، چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری فلسطینی قیادت کی کال پر پوری دنیا کی طرح 22 اپریل کو ایک دِن ہڑتال کریں۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ قبلہ اول کی آزادی، فلسطینیوں، کشمیریوں کی آزادی، حقِ خودارادیت کے حصول سے محبت اور اسرائیلی صیہونی ناجائز انسان دشمن جنگی مجرموں کے خلاف شدید نفرت کا اظہار ہے۔ عالمِ اسلام کی قیادت...

مذاکرات کے باوجود شام میں اسرائیل اور ترکیہ کے درمیان تصادم کا خطرہ ، ترک تجزیہ نگار عبد اللہ چفتچی کا انکشاف
انقرہ(اوصاف نیوز)ترکیہ اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کے باوجود شام میں ایک چھوٹی سی جنگ، ایک تصادم ہونے والا ہے، ترک اسٹریٹجک تجزیہ نگار عبد اللہ چفتچی نے پیشگوئی کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ امریکہ، ترکیہ اوراسرائیل جنگ نہیں چاہتا لیکن ایک یا دو دن کو ایک تصادم ہو گا کوئی بڑی طویل جنگ نہیں ہو گی۔ کیونکہ نیتن یاہو اس وقت (سیاسی طور پر) غیر مستحکم ہے- اس کے باوجود ٹرمپ نے اس کہا کہ مسئلہ میں آپ معقول ہوئے تو میں حل کروں گا- مطلب نیتن یاہو کا کان کھینچ لیا کہ ترکیے کے ساتھ جنگ میں مت پڑیں- اسرائیل نے (عرب اسرائیل جنگ کے بعد) اب تک اس طرح کے تنازع میں کسی سنجیدہ ریاست...
پنجاب پولیس راجن پور نے گزشتہ رات اغوا ہونے والے 03 مزدور واردات کے چند گھنٹوں میں بازیاب کروا لیے۔ ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق راجن پور پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران کچہ کریمنلز کا تعاقب کیا، مغویوں کو کل رات تھانہ بنگلہ اچھا کی حدود سے اغوا کیا گیا تھا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ اغواکار مغویان کو اندرون کچہ کی طرف لے کر جا رہے تھے ، اطلاع پر پولیس نے موثر پلاننگ سے آپریشن کیا، آپریشن کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس کی پیش قدمی اور بھر پور جوابی کاروائی کی بدولت اغوا کار مغویان کو چھوڑ کرفرار ہوگئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق...
سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی جس میں وکلائے صفائی اور پراسیکیوشن ٹیم عدالت میں پیش ہوئی سماعت کے دوران عدالت نے واضح کیا کہ 9 مئی کے 3 مقدمات میں ملزمان پر فرد جرم انیس اپریل کو عائد کی جائے گی جبکہ دیگر دس مقدمات کے چالان تاحال عدالت میں پیش نہیں کیے جا سکے سماعت کے دوران میجر طاہر صادق واثق قیوم صداقت عباسی اپوزیشن لیڈر عمر ایوب بابر اعوان اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید سمیت دیگر افراد عدالت میں پیش ہوئے عدالت میں پولیس کی جانب سے مختلف تھانوں میں درج مقدمات کے چالان کی کاپیاں اور ریکارڈ پیش کیا گیا جس...
میٹرک بورڈ کراچی کے تحت امتحانات جاری ہیں جس کے دوران بد انتظامی کی مختلف اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول کلیٹن روڈ کے امتحانی مرکز میں غیر متعلقہ افراد داخل ہوگئے، امتحانی مرکز کی حدود میں ہی لیپ ٹاپ کی مدد سے پرچے حل کئے جانے لگے۔ ذرائع نے کہا کہ طالبات کے امتحانی مرکز میں لڑکے دندناتے رہے، سینٹر انتظامیہ تماشائی بنی رہی، بورڈ انتظامیہ نے نقل کی روک تھام کیلئے موبائل فون سمیت تمام برقی آلات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ ترجمان میٹرک بورڈ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ میٹرک بورڈ کی ٹیم نے نارتھ کراچی امتحانی مراکز کا دورہ کیا، میٹرک بورڈ کی ٹیم نے...
لاہور: تاریخی شالامارباغ میں 67 سال بعد میلہ چراغاں کا انعقاد ہونے جا رہا ہے جہاں چار روزہ میلے کی تقریبات 11 اپریل کو شروع ہوں گی اور پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے صوفی کلچر کو اجاگر کرنے کے لیے روایتی صوفی ڈیرے سجا دیے گئے ہیں۔ شالامارباغ کے اندر صوفی ڈیرے تیار کرنے والی ٹیم کے ڈائریکٹر آرٹ سید نعمان نے بتایا کہ انہوں نے کوشش کی ہے کہ ملک کے مختلف خطوں میں جو روایتی صوفی کلچر ہے اس کو اجاگر کیا جائے، ہر صوبے کے صوفی کلچر اور وہاں کی تہذیب وثقافت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیرے تیار کیے گئے ہیں جہاں لوک فنکار صوفیانہ کلام پیش کریں گے۔ آرٹ ڈائریکٹر حرا نذیر اور...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ انہوں نے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا دروازہ کبھی بند نہیں کیا ہے۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ وہ آج بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں اور کبھی مذاکرات کے دروازے بند نہپیں کیے، ہم نے جو مذاکرات معطل کیے تھے وہ حکومت کے ساتھ مذاکرات معطل کیے تھے کیوں کہ حکومت کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کررہی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: ’کاش! آپ اطاعت گزاری نہ کرتے‘، سلمان اکرم راجا کی بیرسٹر گوہر پر تنقید انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ مذاکرات ہوں...

وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظرخشک سالی اورہیٹ ویو سے بچا ئوکیلئے حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں ، سیکرٹری ماحولیات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی ہدایات پر ممکنہ خشک سالی اور ہیٹ ویو سے نمٹنے کیلئے ایک اہم اجلاس بدھ کو یہاں منعقد ہوا۔سیکرٹری ماحولیات راجہ جہانگیر اور ڈی جی پی ڈی ایم اے نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں پی ڈی ایم اے پنجاب، محکمہ زراعت، ایریگیشن، جنگلات، فشریز، وائلڈ لائف، ٹرانسپورٹ، ہیلتھ اور محکمہ تعلیم کے افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔اجلاس میں کمشنر و ڈپٹی کمشنرز بہاولپور ڈویژن اور ایم ڈی چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی بھی شریک ہوئے ۔ اس موقع پر ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ہیٹ ویو اور خشک سالی سے نمٹنے کیلئے اقدامات بارے آگاہ...
---فائل فوٹو شمالی وزیرستان کے بنوں ڈویژن بورڈ کے زیرِ انتظام ہونے والے نہم اور دہم جماعت کے سالانہ امتحانات مؤخر کر دیے گئے۔بنوں بورڈ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق طلباء و طالبات کی سہولت اور نگراں عملے کی بہبود کی خاطر امتحانات مؤخر کیے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نہم و دہم کے امتحانات آج 8 اپریل سے شروع ہونے تھے۔ کراچی: 8 اپریل سے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز، 499 امتحانی مراکز قائمتمام ریگولر طلباء و طالبات کے ایڈمٹ کارڈ بورڈ کے آفیشل پورٹل پر آن لائن جاری کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رزمک کیڈٹ کالج کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں...
سٹی42: پنجاب پولیس نے اپنی فورس اور اہل خانہ کی ویلفیئر کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔ رواں سال کے ابتدائی تین ماہ میں 52 کروڑ 39 لاکھ 37 ہزار روپے سے زائد رقم فورس کی ویلفیئر پر خرچ کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ تعلیمی سکالرشپس کے لیے 16 کروڑ 41 لاکھ 37 ہزار روپے سے زائد رقم جاری کی گئی۔ ملازمین کی بیٹیوں کے ویڈنگ گفٹ کے طور پر 10 کروڑ 48 لاکھ روپے دئیے گئے جبکہ علاج معالجے کی معاونت کے لیے 9 کروڑ 49 لاکھ 32 ہزار روپے سے زائد جاری کیے گئے۔ انٹربینک میں ڈالر مہنگا گزارہ الاؤنس کی مد میں ملازمین کی فیملیز کو 9 کروڑ 36 لاکھ 39 ہزار روپے فراہم...
حیدرآباد اور انٹر بورڈ کراچی کےلیے تعینات کیے گئے چیئرمین ڈاکٹر رفیق احمد چانڈیو اور محمد مصباح تنہیو نے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت کرلی ہے۔اس طرح چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے سے انکار کرنے والوں کی تعداد تین ہوگئی ہے۔اس سے قبل انٹر بورڈ کراچی کےلیے بھی مقرر کردہ چیئرمین برگیڈیئر (ر) وسیم اختر نے معذرت کرلی تھی۔ ان تینوں امیدواروں نے تلاش کمیٹی سے ٹاپ نمبرز بھی حاصل کیے تھے۔ ڈاکٹر رفیق ڈی جی شماریات کا عہدہ نہیں چھوڑنا چاہتے جبکہ مصباح تنہیو ایک نجی ڈگری ایوارڈنگ انسٹیٹیوٹ کا عہدہ چھوڑنے پر تیار نہیں تھے۔اب حیدرآباد بورڈ سب سے زیادہ مسائل کا شکار ہوجائے گا کیونکہ وہاں کنٹرولر مسرور احمد زئی کو ہٹایا جاچکا ہے جبکہ سیکریٹری شوکت علی...
کراچی میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز کل سے ہوگا۔ ناظم امتحانات کے مطابق 3 لاکھ 75 ہزار طلبہ سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات دیں گے۔ انھوں نے بتایا کہ سالانہ امتحانات کیلئے 499 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ناظم امتحانات ظہیر بھٹو کے مطابق تمام طلباء و طالبات کو کمپیوٹرائزڈ آن لائن ایڈمٹ کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز میں کسی بھی قسم کی ڈیوائس یا موبائل فون لے کر جانے پر پابندی عائد ہے۔
ریگولر طلباء و طالبات کے ایڈمٹ کارڈ بورڈ کے آفیشل پورٹل پر آن لائن جاری امتحانات کی نگرانی ، نقل کی روک تھام کیلئے رپورٹنگ سیل قائم، خصوصی ٹیمیں تشکیل کراچی میں منگل 8 اپریل سے شروع ہونے نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات برائے 2025کے لیے اب تک 499امتحانی مراکز قائم کیے جاچکے ہیں جبکہ تمام ریگولر طلباء و طالبات کے ایڈمٹ کارڈ بورڈ کے آفیشل پورٹل پر آن لائن جاری کیے گئے ہیں۔بورڈ کے ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو کے مطابق مجموعی طور پر 3لاکھ 75ہزار طلباء و طالبات سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات دیں گے جبکہ بورڈ نے 499امتحانی مراکز قائم کیے ہیں جس میں طلباء کیلئے 256اور طالبات کیلئے 243امتحانی مراکز بنائے...
کراچی میں منگل 8 اپریل سے شروع ہونے نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات برائے 2025 کےلیے اب تک 499 امتحانی مراکز قائم کیے جاچکے ہیں جبکہ تمام ریگولر طلباء و طالبات کے ایڈمٹ کارڈ بورڈ کے آفیشل پورٹل پر آن لائن جاری کیے گئے ہیں۔بورڈ کے ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو کے مطابق مجموعی طور پر 3 لاکھ 75 ہزار طلباء و طالبات سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات دیں گے جبکہ بورڈ نے 499 امتحانی مراکز قائم کیے ہیں جس میں طلباء کیلئے 256 اور طالبات کیلئے 243 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں، جس میں سرکاری اسکول اور نجی اسکول بھی شامل ہیں۔انکا کہنا ہے کہ اس دفعہ 19 حب امتحانی سینٹر بنائے گئے ہیں...
حکومت کا خاصا ہے کہ تمام فیصلے اتحادیوں کی باہمی مشاورت سے کیے جاتے ہیں، اتحادی حکومت میں باہمی مثالی اعتماد سازی کی فضا خوش آئند ہے ۔ اتحادی حکومت مکمل یکسوئی سے کام کر رہی ہے وزیراعظم کی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی جانب سے حکومت کے نہروں سے متعلق فیصلے پر بیان بازی کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت میں ایاز صادق، عطا اللہ تارڑ ، خواجہ سعد رفیق شامل وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تمام فیصلے اتحادیوں کی باہمی مشاورت سے کیے جاتے ہیں، اتحادی حکومت میں باہمی مثالی اعتماد سازی کی فضا خوش آئند ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر پارٹی رہنماؤں...
سٹی42:وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کہتے ہیں آئی ایم ایف 30 محکموں کے ساتھ کارکردگی بہتر بنانے کیلئے مذاکرات کرے گا۔ وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ترسیلات کو 36 ارب ڈالرز تک لے کر جائیں گے، ملک میں سرمایہ کاری کا فروغ ضروری ہے، بینکنگ سیکٹر کا معیشت میں اہم کردار ہے، پالیسی ریٹ میں کمی سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا جون کے آخر تک ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 10.6 فیصد حاصل کر لیں گے، رواں سال ٹیکس ریوینیو میں 32.5 فیصد اضافہ ہوا، نئے ٹیکس فائلرز سے 105 ارب روپے حاصل کیے گئے، رواں سال تاجروں...
سابق نگران وفاقی وزیرگوہر اعجاز گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ امریکا کےساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے پر مذاکرات کیے جائیں، پاکستان امریکی مصنوعات کو ڈیوٹی فری درآمدات کی اجازت دے سکتا ہے۔ سابق نگران وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ پاکستانی برآمدات پر ڈیوٹیز اور ٹیکسز میں کمی کے لیے مذاکرات کیے جائیں، امریکا کا بڑا اعتراض ہے کہ پاکستان نے امریکی مصنوعات پر ٹیرف لگائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو شکایت ہے کہ پاکستان امریکی مصنوعات کو اپنی مارکیٹ میں اجازت نہیں دے رہا، امریکی مصنوعات کو پاکستان کی مارکیٹ تک کھلی اجازت دینا فائدہ مند ہے۔گوہر اعجاز نے کہا کہ پاکستان اپنی مارکیٹ کھول کر امریکا کا...
کم آمدنی والے افراد اور گھرانوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کے لیے مخیر حضرات نے مختلف علاقوں میں عید گفٹس تقسیم کیے جس پر ان افراد نے مخیر حضرات کو خصوصی دعائیں دیں اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ رپورٹ کے مطابق لیاقت آباد میں چھوٹی خوشی گروپ کے تحت اتوار کو ایف سی ایریا اور اطراف علاقوں میں خاموشی سے کم آمدنی والے گھرانوں اور افراد میں عید گفٹس تقسیم کیے گئے۔ خوشی گروپ کے منتطم آصف خان نے بتایا کہ عید الفطر ایک خوشی کا تہوار یے، اس تہوار کے موقع پر ایسے گھرانے بھی ہیں جو عید کی خوشی نہیں مناسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی مسائل اور کم آمدنی کی وجہ سے وہ...
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سیشن ججز نے مختلف جیلوں کے دورے کیے اور اس دوران معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث قیدیوں کے کیس سن کر موقع پر فیصلہ جاری کیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی مختلف جیلوں میں معمولی نوعیت کے مقدمات میں قید 214 ملزمان کو رہا کردیا گیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سیشن ججز نے مختلف جیلوں کے دورے کیے اور اس دوران معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث قیدیوں کے کیس سن کر موقع پر فیصلہ جاری کیا۔ رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ آفس کے مطابق سینٹرل جیل پشاور سے 69، صوابی جیل سے 25 اور مردان سے 16 قیدی رہا کیے گئے۔ اسی طرح کوہاٹ سے 9، ہری...
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں بھی نوجوانوں کے لیے آئی ٹی کورسز شروع کیے جائیں گے تاکہ مقامی نوجوان جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکیں،حیدرآباد کے عوام نے ان کا جو پرتپاک استقبال کیا وہ ناقابلِ فراموش ہے۔ وہ لطیف آباد یونٹ نمبر 7 میں سحری کی ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، ایم این اے عبدالعلیم خانزادہ، ایم این اے وسیم خان، ایم پی اے صابر قائمخانی، ایم پی اے ناصر قریشی، ایم پی اے راشد خان سمیت معززین اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ گورنر...
قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلئے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے امن و امان پر خصوصی توجہ دینے اور قومی معاملات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کو ناگزیر قرار دے دیا ہے۔لاہور میں گورنر ہاوس پنجاب میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اور تمام جماعتوں کو دہشت گردوں سے مقابلے کیلئے متحد ہونا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو ملک و قوم کیلئے ایک جگہ پر جمع ہونا ہوگا، اپوزیشن کو سیاست کرنی ہے تو وہ...
لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے امن و امان پر خصوصی توجہ دینے اور قومی معاملات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کو ناگزیر قرار دے دیا ہے۔ لاہور میں گورنر ہاؤس پنجاب میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اور تمام جماعتوں کو دہشت گردوں سے مقابلے کیلیے متحد ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو ملک و قوم کیلیے ایک جگہ پر جمع ہونا ہوگا، اپوزیشن کو سیاست کرنی ہے تو وہ عوامی ایشوز پر بات کرے کیونکہ اب وقت ہے کہ ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں۔ بلاول بھٹو نے...
سٹی 42: صدر پاکستان نے پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ کے افسران و جوانوں کو عسکری اعزازات عطا کیے 2 ستارہ بسالت، 227 تمغہ بسالت، 82 امتیازی اسناد، 185 آرمی چیف کمانڈیشن کارڈز دیے گئے،23 ہلال امتیاز (ملٹری)، 112 ستارہ امتیاز (ملٹری)، 133 تمغہ امتیاز (ملٹری) تفویض کیے گئے لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت (شہید) اور سپاہی ثوبان مجید بلوچ (شہید) کو ستارہ بسالت دیا گیا
—فائل فوٹو راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت 26 نومبر کے درج مقدمات میں آج 140 پی ٹی آئی کارکنوں کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کرے گی۔ پی ٹی آئی کے کارکن اسلام آباد کے ریڈ زون پہنچ گئے ڈی چوک پہنچنے والے پی ٹی آئی کے 200 سے زائد کارکنوں کو رینجرز نے پیچھے دھکیل دیا ہے۔ 26 نومبر کے مقدمات میں اسلام آباد کے تھانہ ترنول پولیس نے 59 جبکہ کوہسار پولیس نے 81 ملزمان کو شاملِ تفتیش کر رکھا ہے۔پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنوں کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔
ہر دور حکومت میں اپوزیشن کی جانب سے احتجاج، لانگ مارچ اور دھرنے دیے جاتے ہیں، احتجاج کے مواقع پر سرکاری تنصیبات عوام جان و مال کے تحفظ کے لیے بھاری سیکیورٹی نافذ کی جاتی ہے جس کے لیے پولیس اور ایف سی ایل کار مختلف مقامات پر تعینات کیے جاتے ہیں ان اہلکاروں کو دوران ڈیوٹی کھانا بھی فراہم کیا جاتا ہے۔ قومی اسمبلی میں وزارت داخلہ کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج اور دھرنوں کے موقع پر تعینات اہلکاروں کے کھانے پر گزشتہ 5 برس میں مجموعی طور پر 34 کروڑ 18 لاکھ 61 ہزار روپے کے اخراجات کیے گئے ہیں۔ مزید پڑھیں: عمران خان کی رہائی کے لیے...
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے قاضی احمد اکبر کی جائیداد ضبط کرنے حکم جاری کر دیا۔اے ٹی سی راولپنڈی نے پی ٹی آئی رہنما ایمان طاہر کی جائیداد بھی قرق کرنے کے احکامات جاری کر دیے، دونوں ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ حضرو اٹک میں 5 مقدمات درج ہیں۔ملزمان کو عدم پیشی پر اشتہاری قرار دے کر گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔اٹک پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی کہ ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہیں، مسلسل روپوشی اور عدم حاضری پر عدالت نے دونوں ملزمان کی جائیداد قرق کرنے کے احکامات جاری کیے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے قاضی احمد اکبر کی جائیداد ضبط کرنے حکم جاری کر دیا۔ اے ٹی سی راولپنڈی نے پی ٹی آئی رہنما ایمان طاہر کی جائیداد بھی قرق کرنے کے احکامات جاری کر دیے، دونوں ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ حضرو اٹک میں 5 مقدمات درج ہیں۔ ملزمان کو عدم پیشی پر اشتہاری قرار دے کر گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔ اٹک پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی کہ ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہیں، مسلسل روپوشی اور عدم حاضری پر عدالت نے دونوں ملزمان کی جائیداد قرق کرنے کے احکامات جاری کیے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی...

ریڈ زون میں احتجاج روکنے پر 5 سالوں میں 1ارب35کروڑ 58 لاکھ روپے کے اخراجات، تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں ریڈ زون میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران احتجاج روکنے پر ہونے والے اخراجات کی تفصیلات پیش کردی گئیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق 2019 سے 2024 کے دوران احتجاجی مظاہروں کو کنٹرول کرنے پر مجموعی طور پر 1 ارب 35 کروڑ 58 لاکھ روپے سے زائد خرچ کیے گئے۔وزارت داخلہ کے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ: 2019-20 میں 15 کروڑ 77 لاکھ روپے، 2020-21 میں 9 کروڑ 61 لاکھ روپے، 2021-22 میں 27 کروڑ 79 لاکھ روپے، 2022-23 میں سب سے زیادہ 72 کروڑ 40 لاکھ روپے، 2023-24 میں 10 کروڑ روپے سے زائد خرچ ہوئے۔ وزارت داخلہ کے مطابق یہ اخراجات آنسو گیس کے شیلز، قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی خوراک...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 2018ء میں قائم ہونے والی نااہل حکومت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ سے حاصل ثمرات ضائع کردیے۔قومی سلامتی کمیٹی سے خطاب میں وزیراعظم نے پی ٹی آئی قیادت کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ سابقہ حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل روک دیا پوری قوم آج اسی کا خمیازہ بھگت رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2018ء میں قائم ہونے والی نااہل حکومت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ سے حاصل ثمرات ضائع کردیے۔ ملکی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا، تحریک یا شخصیت نہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیرچیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا نہیں،کوئی تحریک نہیں، کوئی...
سٹی42: قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے خصوصی اجلاس کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس اور اس کے احاطے میں سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ اسلام ااباد میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں حکومتی اور عسکری قیادت شریک ہوگی۔ اجلاس میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔قومی اسمبلی کے ترجمان نے بتایا کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے نامزد نمائندے بھی شریک ہوں گے۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی ، ڈالر سستا اس غیر معمولی اجلاس میں عسکری قیادت ملک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات...
اسلام آباد: ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس اور اس کے احاطے میں سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اجلاس میں اعلیٰ حکومتی اور عسکری قیادت شریک ہوگی۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ترجمان قومی اسمبلی نے بتایا کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور ان کے نامزد نمائندے شرکت کریں گے۔ اس اہم اجلاس میں عسکری قیادت ملک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر پارلیمانی کمیٹی کو آگاہ کرے گی۔ اجلاس کے دوران...
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی مناسبت سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات، ہائی الرٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس کے لیے پارلیمنٹ ہاوس اور اس کے احاطے میں سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میں اعلی حکومتی اور عسکری قیادت شریک ہوگی۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ترجمان قومی اسمبلی نے بتایا کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور ان کے نامزد نمائندے شرکت کریں گے۔اس اہم اجلاس میں عسکری قیادت ملک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز اور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 مارچ 2025ء) مغربی جرمن شہر کولون سے خبر ر ساں ایجنسی ڈی پی اے کی طرف سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ایک پلیاٹیو کیئر کلینک میں کام کرنے والے ایک مرد نرس پر پہلے سے مریضوں کے قتل کے متعدد الزامات عائد تھے تاہم اس کی طرف سے مزید مریضوں کے قتل کی نشاندہی ہوئی ہے۔ عدالت کی ایک خاتون ترجمان کے مطابق اُس ملزم پر اب ضمنی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ فرانس میں صدر ماکروں کا ’مرنے میں مدد‘ کے مجوزہ قانون کا اعلان نرس پر جرائم کے عائد الزامات مغربی جرمن شہر آخن کے ایک ''پلیاٹیو کیئر کلینک‘‘ میں، ایک میل نرس پر لگنے والے ان الزامات...
گوجرانوالہ کی فلاحی تنظیم کی جانب سے شہر میں 30 سحری کچن قائم کیے گئے ہیں، جہاں روزانہ کی بنیاد پر 500 دیگیں تیار کی جا رہی ہیں۔ اس تیار شدہ کھانے کو مستحق افراد تک پہنچانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کوئی شخص کھانے کے بغیر روزہ نہ رکھے۔ فلاحی تنظیم کا یہ اقدام نہ صرف مستحقین کو کھانا پہنچا رہا ہے، بلکہ رمضان کی اصل روح یعنی باہمی ہمدردی اور خیر خواہی کو بھی اجاگر کر رہا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں سحری کچن گوجرانوالہ
کراچی: ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر جعلی دستاویزات والے تین مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔ حکام کے مطابق آف لوڈ کیے گئے مسافروں میں پائن ہنٹ، محمد یعقوب قریشی اور محمد حسین شامل ہیں۔ پائن ہنٹ نامی مسافر جعلی ویزے پر میانمار جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں اس کے پاسپورٹ پر ضروری سیکیورٹی فیچرز غائب پائے گئے جبکہ پاسپورٹ کو ٹمپرڈ بھی کیا گیا تھا۔ ایک اور کارروائی میں محمد یعقوب قریشی اور محمد حسین نامی مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا جو کہ بنگلہ دیشی شہری نکلے۔ تفتیش کے دوران ان کے پاس سے بنگلہ دیشی شناختی کارڈ برآمد ہوئے جن پر مختلف نام درج تھے۔ حکام کے مطابق یہ...
گلگت( نیوز ڈیسک )پاکستان کے شمال اور مقبوضہ کشمیر میں مختلف مقامات پر زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مقامی وقت کے مطابق رات 2 بج کر 50 منٹ پر لداخ، لیہہ اور کارگل میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بھارتی ادارے نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق زلزلے کی شدت 5 عشاریہ 2 تھی۔ زلزلے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ پاکستان کے شمالی علاقہ جات سوات، مینگورہ اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت...
—فائل فوٹو پاکستان کے شمال اور مقبوضہ کشمیر میں مختلف مقامات پر زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مقامی وقت کے مطابق رات 2 بج کر 50 منٹ پر لداخ، لیہہ اور کارگل میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔بھارتی ادارے نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اشاریہ 2 تھی۔ سوات میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈسوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئے۔ زلزلے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ پاکستان کے شمالی علاقہ جات سوات، مینگورہ اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے...
رمضان المبارک میں خیرات بھیجنا بہت افضل عمل ہے۔ اس سے نہ صرف غریبوں کی مدد ہوتی ہے بلکہ اللہ تعالیٰ کی رضا بھی حاصل ہوتی ہے۔ رمضان میں ایک نیکی کا ثواب 70 گنا بڑھ جاتا ہے، اس لیے اس مہینے میں خیرات بھیجنے کا اجر بھی بہت زیادہ ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جعفر ایکسپریس پر حملے کے واقعے کے بعد وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔نجی چینل کے مطابق بلوچستان واقعے کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور اسلام آباد پولیس لائنزکے باہر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس لائنز، آئی جی آفس سے ملحق سڑک کو ایک طرف سے بند کردیا گیا ہے جب کہ پولیس لائنز کو جانے والی شاہراہ پر گیٹ کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ پولیس لائنز کے باہر پولیس کمانڈوز کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔اسلام آباد پولیس لائنز کے باہر کنکریٹ کے بلاکس رکھ کر خار دار تاریں بچھادی گئی ہیں۔ نیشنل ٹی20 کپ؛ ایک اور...
افق چوہان چاندنی چوک کے پل کے نیچے رمضان المبارک کے دوران خصوصی سحری انتظامات کیے گئے ہیں، جہاں شہری بڑی تعداد میں اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ آ رہے ہیں اور مختلف روایتی کھانوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ تقریب کے منتظم جناب عمر کا کہنا ہے کہ یہ اہتمام عرب ممالک کی طرز پر کیا گیا ہے، جہاں رمضان میں سحری اور افطار کے لیے ایسے منفرد اقدامات کیے جاتے ہیں۔ ان کے مطابق، پاکستان میں اس نوعیت کے تہوار کم دیکھنے کو ملتے ہیں، اور وہ چاہتے تھے کہ لوگ ایک خوبصورت ماحول میں روایتی کھانوں سے محظوظ ہوں۔ متعدد زائرین نے اس منفرد تجربے کو سراہا، جبکہ معروف شخصیت جناب آریان خان نے...

کہیں بھی خدشات اور تحفظات ہوں گے تو دور کیے جائیں گے، بیرسٹر سیف کا پی ٹی آئی پشاور کے اعلامیے پر ردعمل
کہیں بھی خدشات اور تحفظات ہوں گے تو دور کیے جائیں گے، بیرسٹر سیف کا پی ٹی آئی پشاور کے اعلامیے پر ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے پی ٹی آئی ضلع پشاور کے اعلامیے پر ردعمل دے دیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور صوبے بھر میں یکساں ترقیاقی کاموں کو ترجیح دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کہیں بھی خدشات اور تحفظات ہوں گے تو دور کیے جائیں گے، صوبے بھر میں ترقیاتی کام حکومت کی ترجیح ہیں۔بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ عوامی ضروریات کے مطابق صوبہ بھر میں میگا پراجیکٹس پر کام ہو رہا...
سمندرپار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کیے جانے کی شکایت پر وفاقی وزیر چوہدری سالک کا وزرات داخلہ کو خط۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی: میگا سینٹر ناظم آباد پاسپورٹ آفس کا افتتاح، 24 گھنٹے کام کرے گا پاکستان بزنس فورم فرانس کی جانب سے سمندرپار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کیے جانے کی شکایت کے بعد وفاقی وزیر چوہدری سالک نے وزرات داخلہ کو خط لکھ معاملے کی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر چوہدری سالک کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں سے زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی، سمندر پار پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں، انہیں ناجائز تنگ نہ کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں:گرین پاسپورٹ کا رنگ پیلا کیوں...

2025 کے لیے قومی دفاعی اخراجات کی مد میں 1.81 ٹریلین یوآن مختص کیے جائیں گے ، چائنیز پیپلز لبریشن آرمی کا بیان
2025 کے لیے قومی دفاعی اخراجات کی مد میں 1.81 ٹریلین یوآن مختص کیے جائیں گے ، چائنیز پیپلز لبریشن آرمی کا بیان بیجنگ: چودہویں نیشنل پیپلز کانگریس کے تیسرے اجلاس میں پیپلز لبریشن آرمی اور پیپلز آرمڈ پولیس فورس کے وفود کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ حالیہ برسوں میں پائیدار اور صحت مند معیشت کو فروغ دیتے ہوئے چینی حکومت نے دفاعی صحت مندانہ ترقی کو فروغ دیا ہے۔ . قومی دفاعی صلاحیت اور اقتصادی طاقت میں بیک وقت بہتری کا عمل جاری ہے ۔ 2025 میں، قومی عام عوامی بجٹ میں دفاعی اخراجات کے لیے 1.81 ٹریلین یوآن مختص کیے گئے ہیں جو کہ سال بہ سال 7.2 فیصد کا اضافہ...

چین، 2025 کے لیے قومی دفاعی اخراجات کی مد میں 1.81 ٹریلین یوآن مختص کیے جائیں گے ، چائنیز پیپلز لبریشن آرمی کا بیان
چین، 2025 کے لیے قومی دفاعی اخراجات کی مد میں 1.81 ٹریلین یوآن مختص کیے جائیں گے ، چائنیز پیپلز لبریشن آرمی کا بیان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز بیجنگ: چودہویں نیشنل پیپلز کانگریس کے تیسرے اجلاس میں پیپلز لبریشن آرمی اور پیپلز آرمڈ پولیس فورس کے وفود کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ حالیہ برسوں میں پائیدار اور صحت مند معیشت کو فروغ دیتے ہوئے چینی حکومت نے دفاعی صحت مندانہ ترقی کو فروغ دیا ہے۔. قومی دفاعی صلاحیت اور اقتصادی طاقت میں بیک وقت بہتری کا عمل جاری ہے ۔ 2025 میں، قومی عام عوامی بجٹ میں دفاعی اخراجات کے لیے 1.81 ٹریلین یوآن مختص کیے گئے ہیں جو کہ...
برآمدی ہدف 60 ارب ڈالر کے حصول کیلئے تمام مکنہ اقدامات کیے جائیں گے، وفاقی وزیر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز ا سلام آباد (سب نیوز )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کاروباری برادری کو بڑے اہداف حاصل کرنے کی کوشش پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے 60 ارب ڈالر کے برآمدی ہدف کے حصول کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیر صدارت وزیر اعظم کی جانب سے برآمدی سہولت کاری اسکیم (ای ایف ایس) کا جائزہ لینے کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔ ایف بی آر نے کمیٹی کو برآمدی سہولت کاری اسکیم...
اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کاروباری برادری کو بڑے اہداف حاصل کرنے کی کوشش پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے 60 ارب ڈالر کے برآمدی ہدف کے حصول کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیر صدارت وزیر اعظم کی جانب سے برآمدی سہولت کاری اسکیم (ای ایف ایس) کا جائزہ لینے کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔ ایف بی آر نے کمیٹی کو برآمدی سہولت کاری اسکیم اس میں حالیہ ترامیم اور اس کےغلط استعمال کے نشان دہی شدہ پہلوؤں پر بریفنگ دی اور اجلاس کو آگاہ کیا کہ 2021 میں متعارف کرائی گئی ای...
بلوچستان نیشنل پارٹی ( بی این پی ) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ بوگس مقدمات کے خاتمے تک ہم پولیس تھانے میں دھرنا دے کر بیٹھے رہیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ حکومت کی نااہلی جھوٹ سےعیاں ہے، مقدمات میں بچوں اور خواتین کو بھی نامزد کیا گیا ہے، اپنے ساتھیوں کے ہمراہ وڈھ تھانے میں کئی روز سے گرفتاری دینے کے لیے بیٹھا ہوں لیکن پولیس کی جانب سے نہ تو گرفتار کیا جا رہا ہے اور نہ ہی مقدمات واپس کیے جاتے۔ سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ ایک ہی دن میں ہزاروں لوگوں کے خلاف مقدمات درج کرنا دھمکانے کی ناکام...
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا (کے پی) علی امین گنڈاپور نے ضم اضلاع میں امن کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے بروقت اقدامات نہیں کیے گئے تو پورا ملک اس کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور ضم اضلاع میں امن کی صورت حال بہتر بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے اگر بروقت اقدامات نہیں کیے گئے تو یہ پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فورسز کے ساتھ ساتھ خیبر...
ظاہر شاہ طورو---فائل فوٹو وزیرِ خوراک خیبر پختون خوا ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ مسلم ن لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری کو صرف خیبر بختون خوا حکومت کے خلاف بیانات دینے پر کابینہ میں رکھا گیا ہے۔ظاہر شاہ طورو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عظمیٰ بخاری پنجاب حکومت کی ناقص کارکرگی چھپانے کے لیے کے پی حکومت کے خلاف بولتی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین کی قیادت میں صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے، پنجاب کے لوگ مزید وہاں جعلی حکومت کو برداشت نہیں کر سکتے۔ مخالفین زبان درازی کے ریکارڈ بنا رہے ہیں: عظمیٰ بخاریوزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 76 سالہ تاریخ میں کسی حکومت نے اتنے...
حکومت امارات نے تعلیم کے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر 16456 افراد کو گولڈن ویزے جاری کیے ہیں۔ گولڈن ویزا دس سال کا رہائشی پرمٹ ہے جو نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو دیا جاتا ہے۔ اماراتی گولڈن ویزا حاصل کرنے والوں میں 10,710 ہائی اسکول کے بہترین طلبہ بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنے امتحانات میں 95 فیصد سے زائد نمبرز حاصل کیے۔ حکومت نے 5,246 نمایاں یونیورسٹی گریجویٹس کو گولڈن ویزے جاری کیے ہیں جبکہ 337 تعلیمی ماہرین کو بھی گولڈن ویزا دیا گیا ہے۔ عالمی سطح پر تسلیم شدہ یونیورسٹیوں کے 147 گریجویٹس کو بھی گولڈن ویزا دیا گیا ہے۔ امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ 16 نمایاں سائنسدانوں کو بھی گولڈن ویزے دیے گئے ہیں۔...
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں سستی توانائی کے حصول کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے ازبکستان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل، فارما سیوٹیکل کے شعبے میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے، ازبک سرمایہ کار اور تاجر سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ خطے کے ملک گوادر اور پورٹ قاسم بندرگاہ سے کاروباری سرگرمیاں کرسکتے ہیں، خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے علاقائی روابط کا فروغ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجربرادری دونوں ممالک کے تعلقات میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، توانائی کے شعبے میں مختلف ملک سرمایہ...
اسد عمر---فائل فوٹو سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ایشوز کو ڈیل نہیں کیا تو ملک کے لیے سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ فاٹا کے ضم کیے گئے اضلاع کے عوام سے وعدے کیے گئے تھے، پوری ریاست نے فاٹا اور کے پی کو اضافی وسائل دینے کا وعدہ کیا تھا۔ سیاستدانوں کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر بیٹھنا ہوگا، اسد عمراسد عمر کا کہنا تھا کہ نئے میثاق جمہوریت کی ضرورت ہے، پارلیمنٹ آج جتنی بے توقیر ہے شاید ہی کبھی ماضی میں رہی ہو۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف 80 فیصد قیمت کے پی کے اور فاٹا کے ضم اضلاع نے دی۔سابق وزیرِ خزانہ...
133گز کا 10لاکھ ، 216گز کے پلاٹ کا پیکیج 15 لاکھ کے ریٹ مقرر انہدام اور نمائشی انہدام کے نام پر الگ سے پیسے وصول کیے جانے لگے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاصم صدیقی نے کینیڈین شہریت کے حامل ڈائریکٹر ڈیمالیشن عبدالسجاد خان سے گٹھ جوڑ کے بعد تحقیقاتی اداروں کی چشم پوشی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ناظم آباد کی غیر قانونی تعمیرات کی بحفاظت تکمیل کا پیکیج متعارف کروا دیا ہے جس میں 133گز کے پلاٹ کے 10لاکھ روپے اور 216گز کے پلاٹ کے 15لاکھ روپے وصول کیے جانے لگے ہیں اور انہدام اور نمائشی انہدام کے پیسے علیحدہ سے وصول کیے جارہے ہیں ۔ناظم آباد نمبر 1سے 5نمبر میں 110 سے زائد غیر...
لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ کہا ہے کہ ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود وسط شہر میں قتل اور زخمی ہونے والے ہندو نوجوانوں کے قاتلوں کو آج تک پولیس نے گرفتار نہیں کیا، سندھ حکومت نے بیان بازی سے آگے بڑھ کر لاڑکانہ سمیت اپر سندھ میں ڈاکو راج اور اغوا انڈسٹری کیخلاف اقدامات نہیں کیے تو عوام حکمرانوں کا گھیراؤ کریں گے۔ لاڑکانہ جو ایک پرامن شہر تھا آج اسے بھی یہاں کے منتخب نمائندوں اور سندھ پولیس نے اپنی نااہلی کی وجہ سے کشمور اور گھوٹکی کو کچے میں تبدیل کردیا ہے۔موٹرسائیکل چوری کے جھوٹے کیس میں جے ڈی رہنما اور سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی تو گرفتار ہو سکتے...
اسلام آباد: چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے رہنماؤں عمر ایوب، بیرسٹر گوہر، شبلی فراز، سلمان اکرم راجا اور دیگر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ میں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی تھی اور ان سے چیف جسٹس سے ملنے کی منظوری لی تھی، جس میں عمارن خان نے کہا کہ ملاقات میں پی ٹی آئی کا مؤقف سامنے رکھا جائے۔ ہم نے چیف جسٹس کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے مقدمات کی سماعت کی تاریخی بدلی جاتی ہیں۔ عدالتوں کی اجازت کے باوجود عمران خان سے...
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات میں شکایت کی ہے کہ اپوزیشن قیادت کے مقدمات جان بوجھ کر مختلف مقامات پر ایک ہی وقت میں مقرر کیے جاتے ہیں۔ ان کے مطابق ایسا اس لیے کیا جاتا ہے کہ عدالتوں میں پیشی ممکن نہ ہوسکے۔ یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ملاقات میں کیا ہوا؟ یہ بات عمر ایوب اور دیگر اپوزیشن رہنما کی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہی گئی۔ اعلامیے کے مطابق 2 گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں چیف جسٹس نے پی...