2025-05-10@05:25:48 GMT
تلاش کی گنتی: 219

«اقدامات کیے»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: ڈی چوک احتجاج کیسز میں انسداد دِہشتگردی عدالت اسلام آباد نے تحریک انصاف کے رہنماؤں شعیب شاہین اور رؤف حسن کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔ انسداددِہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔ شعیب شاہین کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ، رمنا، مارگالہ، آپبارہ، کراچی کمپنی اور ترنول میں ایک ایک جبکہ تھانہ کوہسار میں دو مقدمات درج کیے گئے تھے۔ روف حسن کے خلاف تھانہ ترنول میں ایک اور دو تھانہ کوہسار میں مقدمات درج کیے گئے۔
    مشہور مصنف نیل گیمن، جو کہ "دی سینڈمین” اور "کورالائن” جیسے کامیاب کتابوں کے ادیب ہیں، ان پر آٹھ خواتین نے جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے ہیں۔ یہ الزامات نیویارک میگزین کے کور اسٹوری "تھیر از نو سیف ورڈ” میں تفصیل سے بیان کیے گئے ہیں۔ رپورٹر لیلا شاپیرو نے ان خواتین سے بات کی جنہوں نے گیمن کے خلاف یکساں دعوے کیے۔ ان الزامات میں  بی ڈی ایس ایم، زبردستی کے واقعات، اور ذاتی تعلقات کے دوران غیر اخلاقی رویہ شامل ہے۔ ایک متاثرہ خاتون، اسکارلیٹ پاولووچ، نے دعویٰ کیا کہ گیمن نے ان کے ساتھ متعدد بار زبردستی کی، جبکہ وہ ان کے بچے کی دیکھ بھال کر رہی تھیں۔ TagsShowbiz News Urdu
    وزیر اعلیٰ نے محکمہ سیاحت کے حکام کو مزید سیاحتی مقامات دریافت کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ اگلے مالی سال کے بجٹ میں کم از کم چار نئے سیاحتی مقامات کو ڈیولپ کرنے کے منصوبے شامل کیے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے سیاحت کے فروغ کے لیے اہم اعلانات کیے ہیں اور ٹورزم پولیس کو مستقل کرنے، ان کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ سمیت سیاحتی مقامات کی ترقی کے لیے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے پریس سیکریٹری کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹوارزم اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 جنوری 2025ء) روسی دارالحکومت ماسکو سے منگل 14 جنوری کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق ملکی صدر ولادیمیر پوٹن کے مشیر نکولائی پاتروشیف نے ماسکو اور کییف کے مابین تقریباﹰ تین سال سے جاری خونریز جنگ کے خاتمے کے لیے ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے کہا ہے کہ ایسی کسی بھی بات چیت میں صرف روس اور امریکہ کو شامل ہونا چاہیے۔ یوکرین نے ترک اسٹریم گیس پائپ لائن پر حملے کیے، روسی الزام نکولائی پاتروشیف نے کومسومولسکایا پراودا نامی روسی اخبار کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ یوکرینی تنازعے کے حل کے لیے کسی بھی بات چیت میں صرف امریکہ اور روس ہی کو حصہ لینا چاہیے۔ صدر پوٹن کے...
        بیجنگ :چین کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں چین کی درآمدات اور برآمدات کی مجموعی مالیت 43.85 ٹریلین یوآن تک پہنچی  جو سال بہ سال 5 فیصد کا  اضافہ ہے اور  یہ حجم  کے لحاظ سے ایک  نیا ریکارڈ ہے۔ غیر ملکی تجارت  نے مجموعی حجم، اضافہ اور معیار  میں ترقی حاصل کی ہے.برآمدات کا حجم مسلسل آٹھ سالوں سے ترقی کرتا ہوا  پہلی بار 25 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر  کے  25.45 ٹریلین یوآن تک پہنچا     جو سال بہ سال 7.1 فیصد کا اضافہ ہے  ۔ درآمدات 18.39 ٹریلین یوآن رہیں جو 2.3 فیصد کا  اضافہ ہے اور  اشیاء کی تجارت میں سب سے بڑے ملک کے...
    کراچی(نیوز ڈیسک)سیفی برھانی کار ریلی 22 دسمبر 2024 کو کراچی میں منعقد ہوئی۔ اس ریلی کا انعقاد داؤدی بوہرہ کمیونٹی کے یونیفارم میں ملبوس رضاکار فورس، برھانی گارڈز پاکستان نے کیا۔ یہ اس کا 12واں ایڈیشن تھا، جبکہ اس کا پہلا ایونٹ سال 2000 میں منعقد ہوا تھا۔ برھانی گارڈز پاکستان، جو پہلے برہانی ایمبولینس کور کے نام سے جانی جاتی تھی، برھانی گارڈز انٹرنیشنل کی ایک بین الاقوامی ذیلی تنظیم ہے، جو کمیونٹی اجتماعات اور قومی اہمیت کے واقعات میں سیکیورٹی اور انتظامی خدمات فراہم کرتی ہے۔ کراچی میں اس کی 18 ڈویژنز ہیں، جن میں 1500 سے زائد فعال رضاکار شامل ہیں۔ سیفی برہانی کار ریلی 2024 کا انعقاد ڈویژن ۴ نے کیا، جو شبیر آباد، کراچی میں...
    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر کرم میں بنکرز کے خاتمے کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔پشاور سے جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ امن معاہدے اور اپیکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں آج دو بنکرز گرائے گئے ہیں۔ کرم میں احکامات کے باوجود بنکرز مسمار نہ کیے جاسکےڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کرم کے احکامات کے باوجود علاقے سے بنکرز مسمار نہ کیے جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرینڈ امن جرگہ اور مقامی امن کمیٹیوں کی نگرانی میں سیکیورٹی فورسز نے بنکرز ختم کیے، علاقے میں امن کی بحالی کےلیے بنکرز کا خاتمہ ناگزیر ہے۔مشیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ جنت خان مورچہ...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز میگا کرپشن اتفاق نہیں بلکہ سوچا سمجھا منصوبہ تھا۔ سینیٹر طلال چوہدری کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات  عطا اللہ تارر نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈز کیس کا آج فیصلہ ہونا تھا لیکن ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ انہوں نے عدالتوں میں پیش نہ ہونے کی عادت بنا لی ہے۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں 6 سال تک غیر حاضری اور تاخیری حربے استعمال کیے گئے۔ توشہ خانہ کیس میں بھی انہوں نے تاخیری حربے استعمال کیے۔ کبھی وکیل تبدیل کیے تو کبھی وکالت نامے تبدیل  کیے گئے۔ بے گناہ لوگ کبھی وکالت...
    سلمان اکرم راجہ : فوٹو فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز نے عدلیہ میں مداخلت سے متعلق تحفظات پیش کیے۔ 6 ججز نے عدلیہ میں مداخلت سے متعلق جو تحفظات کیے تھے وہ سب واضح کرتے ہیں۔لاہور میں تھنک فیسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ دنیا بھر میں ججز کی تعیناتی کے مختلف طریقہ کار ہیں، جب ہم 26ویں ترمیم دیکھتے ہیں تو آئین کی روح کو دیکھنا ہے وہ کیا کہتی ہے۔ 26ویں ترمیم طاقت کے زور پر پاس کروائی گئی ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ وکلاء ترمیم میں ہونے والی آئین کی خلاف ورزی...
    ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کرم کے احکامات کے باوجود علاقے سے بنکرز مسمار نہ کیے جاسکے۔پشاور سے جاری بیان کے مطابق ڈی سی ڈاکٹر اشفاق وزیر نے گزشتہ روز فریقین کے ایک ایک گاؤں میں موجود بنکرز کی مسماری کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔ڈی سی نے بالش خیل اور خارکلے میں بنکرز کی مسماری کے احکامات سی اینڈ ڈبلیو ایکسین کو جاری کیے تھے۔ڈی سی ڈاکٹر اشفاق وزیر نے احکامات کے باوجود بنکرز کی عدم مسماری سے متعلق موقف دینے سے گریز کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایک فریق نے دو روز تک بنکرز مسمار نہ کرنے کی مہلت مانگی ہے۔
    سٹی 42 : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امید کی جاتی ہے کہ کل انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے، ماضی میں حکمرانوں پر الزامات لگتے رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی حکومت میں جو ہوا اس کی مثال نہیں ملتی۔ خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ مذاکرات نہیں بلکے یہ مذاق رات ہیں، عمران خان کے ٹویٹ کے بعد مذاکرات کی گنجائش نہیں تھی لیکن ہم پھر بھی مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں مذاکرات کے مکمل حق میں ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے امریکی کانگریس کی سماعتوں کا جعلی ڈراما بنا کر پیش کر رہے ہیں، پاکستان اور امریکا کے...
    معیشت کا مفہوم صرف پیسہ یا تجارت تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ ایک وسیع عمل ہے جس میں مختلف سماجی، ثقافتی، اور سیاسی عوامل کا اثر ہوتا ہے۔ کسی بھی قوم کی معیشت اس کے معاشرتی، سیاسی، اور عالمی تعلقات کو تشکیل دیتی ہے۔ اس میں حکومت کی پالیسیاں، عوام کی معاشی سرگرمیاں، اور دنیا بھر کے اقتصادی تعلقات شامل ہیں۔ پاکستان کی معیشت میں بھی ایک طویل تاریخ ہے جس میں بحرانوں کے باوجود ترقی کے مواقع بھی موجودرہے۔ معیشت کی اڑان کا مقصد ایک مضبوط اور پائیدار اقتصادی نظام کی تشکیل ہے،جس میں تمام عوام کے لیے مواقع ہوں اور ملک عالمی سطح پر ایک مضبوط اقتصادی طاقت بن کر ابھرے۔پاکستان کی معیشت ایک پیچیدہ اور متنوع...
    ---فائل فوٹو  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی ہے کہ آر پی اوز، ڈی پی اوز، پتنگ بازوں، پتنگ فروشوں اور مینوفیکچررز کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کریں۔پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق رواں سال پنجاب میں 31 ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ 34 کے خلاف مقدمات درج کیے گئے، 5500 سے زائد پتنگیں اور 300 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں۔پنجاب پولیس کے مطابق 18مقدمات کے چالان جمع کروائے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب کے ذاتی گھر کے قریب ڈکیتی کی واردات واردات سندر کے علاقے میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع گھر میں ہوئی، متاثرہ گھر آئی جی پنجاب کے ذاتی گھر کے سامنے واقع ہے پنجاب پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور میں 19ملزمان...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں سیکریٹری اور کمشنر عہدے کے افسران کے تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مسرت جبین کمشنر بہاولپور، عامر کریم خان کمشنر ملتان ڈویژن، واجد علی شاہ سیکریٹری کوآرڈینیشن ٹو چیف منسٹر پنجاب تعینات کردیے گئے۔ حمیرا اکرام ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ، ذیشان شبیر رانا اسپیشل سیکریٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، احمد جاوید قاضی سیکریٹری کوآپریٹو پنجاب، تقرری کے منتظر عمران سکندری سیکریٹری ٹرانسپورٹ تعینات کیے گئے ہیں۔ سیکریٹری زکوٰۃ و عشر میاں ابرار احمد کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عرفان احمد سیکریٹری زکوٰۃ و عشر، ناصر محمود بشیر ایم ڈی، ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب، اشفاق احمد کمشنر ڈی جی خان، مریم...
    وفاقی اردو یونیورسٹی کے ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین نے گذشتہ ماہ سے پینشن کی عدم ادائیگی اور 80 سے زائد ریٹائرڈ ملازمین کے بقایاجات کی عدم ادائیگی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں انجمن اساتذہ وفاقی اردو یونیورسٹی (عبدالحق کیمپس) کے عہدیداران نے بھی شرکت کی اور موجودہ اساتذہ کی تنخواہوں اور ہاؤس سیلنگ کی ادائیگی کا مطالبہ کیا، ریٹائرڈ ملازمین میں سے 5 ملازمین انتقال کرچکے ہیں اور ان کے اہل خانہ مالی مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین کی کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر توصیف احمد خان نے کہا کہ یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری وفاقی محتسب کی عدالت میں قبول...