ڈی پورٹ ہونے والی پاکستانی نئی مشکل میں، پاسپورٹ منسوخ اور مقدمات کا سامنا
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
وفاقی حکومت نے بیرون ملک سے ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ کرنے اور ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی پورٹ ہونیوالے تمام شہریوں کے پاسپورٹ بلاک کیے جائیں، وزیر داخلہ محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں بیرون ملک سے ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ کرنے اور ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ پاسپورٹ قوانین مزید سخت بنانے کے لیے سیکریٹری داخلہ خرم آغا کی سربراہی میں کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے۔
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ڈی پورٹ ہونے والوں کے نام 5 سال کے لیے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں بھی ڈالے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: 5 ہزار پاکستانی گداگرڈی پورٹ ، سب سے زیادہ کس صوبے سے ہیں؟
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ڈی پورٹ ہونے والے پاکستان پاکستانی بین الاقوامی سطح پر ملک کی شرمساری کا باعث بن رہے ہیں، جس کے باعث ایسے عناصر سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اجلاس پاسپورٹ پاکستان ڈی پورٹ سیکریٹری داخلہ محسن نقوی مقدمات وزیرداخلہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اجلاس پاسپورٹ پاکستان ڈی پورٹ سیکریٹری داخلہ محسن نقوی مقدمات وزیرداخلہ داخلہ محسن نقوی ڈی پورٹ
پڑھیں:
بھارتی ٹیم کے رویے پرچئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا ردعمل سامنے آگیا
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا بھی ردعمل سامنے آگیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنےسوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں کہا کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا اسکی اصل روح کے منافی ہے، پاک بھارت میچ میں اسپورٹس مین شپ نہ دیکھ کر مایوسی ہوئی،انہوں نےکہا کہ اُمید ہے کہ آئندہ فتوحات تمام ٹیمیں وقار اور خوش اخلاقی سے منائیں گی۔
واضح رہے کہ ٹی 20 ایشیاء کپ 2025ء کے چھٹے میچ کے دوران پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں دوریاں رہیں،میچ کے اختتام پر بھارتی بیٹرز پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائے بغیر ہی ڈریسنگ روم چلے گئے۔
بھارتی کھلاڑیوں کے اس عمل کو دیکھ کرشائقین کرکٹ بھی کافی مایوس ہوئے،کہا کہ سیاست کو ہمیشہ کھیل سے دور رکھنا چاہیے۔
Post Views: 3