حیدرآباد: تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی اور سعید آفریدی گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
حیدرآباد(نیوز ڈیسک) پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی اور سعید آفریدی کو گرفتار کرلیا ہے۔
نجی چینل کے مطابق صدر پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل شیخ نے دونوں رہنماؤں کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے، دونوں رہنماؤں کو پولیس نے اس وقت حراست میں لیا، جب وہ کارکنوں سمیت ریلی نکالنے کی کوشش کررہے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی دونوں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی، ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کیماڑی کے دفتر میں توڑ پھوڑ سمیت دیگر مقدمات درج کیے گئے تھے، جو اس وقت انسداد دہشتگردی کی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔
19 جنوری 2023 کو کراچی میں ڈی سی کیماڑی کے دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کا مقدمہ فردوس شمیم، علی زیدی، بلال غفار اور سعید آفریدی سمیت دیگر کے خلاف درج کرلیا گیا تھا۔
ان کے خلاف مقدمہ اقدام قتل، دہشت گردی، ہوائی فائرنگ و دیگر دفعات کےتحت کاشف مبین نامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔
مقدمے کے متن میں مدعی کی جانب سے کہا گیا کہ میں ڈیوٹی پر موجود تھا، کئی لوگ اپنے کام کے سلسلے میں ڈی سی آفس آئے تھے، شام 5 بجے پی ٹی آئی کے 150 سے 200 کارکنان ڈی سی آفس آگئے، جن کی قیادت علی زیدی، بلال غفار، عطااللہ، سعید آفریدی، شبیر قریشی کر رہے تھے، ملزمان نے توڑ پھوڑ اور پر تشدد احتجاج کیا۔
شاہد آفریدی اور انضمام الحق ایک بار پھر شارجہ اسٹیڈیم میں کرکٹ ایکشن میں نظر آئیں گے
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
عمران خان کا پولی گراف ٹیسٹ کرنا بے عزتی ہے: پی ٹی آئی رہنما
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں نے عمران خان کے پولی گراف ٹیسٹ کو ان کی بے عزتی قرار دیدیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز عمرایوب اور شبلی فراز کے خطوط کے باوجود چیف الیکشن کمشنر کی تقرری نہیں کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف ٹیسٹ کرنے کی کوشش توہین آمیز ہے۔
اس کے علاوہ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانےکا کوئی فیصلہ نہیں کیا، تحریک عدم اعتماد لائیں گے توپکا کام کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بیک ڈور ملاقاتیں یا مذاکرات نہیں ہو رہے، ملک کی خاطر تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف ٹیسٹ کرنا بے عزتی ہے۔
ورلڈ بینک کی 500 ملین ڈالر کی امداد سے سیلاب متاثرین کے گھر بروقت تعمیر ہوئے: مراد علی شاہ
مزید :