بھارت نے 6 مقامات پر 24 حملے کیے، کیا نقصان ہوا اور آج دن میں کیا کیا جائے گا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے تمام تر تفصیلات سے قوم کو آگاہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بھارت کی پاکستان کے خلاف رات گئے کی جانے والی جارحیت پر تازہ ترین صورت حال سے قوم کو آگاہ کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت نے چھ مختلف جگہوں کو نشانہ بنایا اور 24 حملے کیے۔ ان حملوں میں چار مساجد کو شہید کیا گیا جب کہ شہری آبادی کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں آٹھ معصوم پاکستانی شہید ہوئے جن میں ایک تین سالہ بچی بھی شامل ہے جب کہ 35 افراد زخمی ہیں۔ پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔
پاکستان بھارتی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دے گا : صدر مملکت آصف علی زرداری
ڈی جی آئی ایس پی آر نے رات چار بجے کے بعد ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ آج رات بزدل بھارت نے پاکستان پر بلا اشتعال جارحیت کرکے معصوم لوگوں کو ٹارگٹ کیا۔ پاک افواج اس دشمن کی اس جارحیت کا مکمل اور بھرپور جواب دے رہی ہیں، بھارت کو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ بھارت نے چھ جگہوں کو نشانہ بنایا جن میں مختلف ہتھیاروں کا استعمال کرکے 24 حملے کیے گئے۔ ان حملوں میں آٹھ پاکستانی شہید جب کہ 35 زخمی ہوئے ، بھارتی حملوں کے بعد سے دو شہری لاپتا ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ:
بھارتی حملے میں اب تک کتنے پاکستانی شہید ہوئے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے قوم کو تازہ صورتحال سے آگاہ کردیا
1-احمد پور شرقیہ میں مسجد سبحان کو نشانہ بنایا گیا اور چار حملے ہوئے ، یہاں پانچ بے گناہ پاکستانی شہید ہوئے جن میں ایک تین سالہ بچی بھی شامل ہے۔ دو مرد اور دو خواتین شہدا میں شامل ہیں۔ اکتیس معصوم شہری زخمی ہوئے ہیں جن میں 25 مرد اور چھ خواتین ہیں۔ یہاں ایک مسجد شہید ہوئی اور چار فیملی کوارٹرز کو نقصان پہنچا ہے۔
2-مظفر آباد میں مسجد بلال کو نشانہ بنایا گیا، سات حملے کیے گئے جن کے نتیجے میں ایک بچی زخمی اور ایک مسجد شہید ہوئی۔
3ٓ-کوٹلی میں مسجد عباس کو نشانہ بنایا گیا ، پانچ حملے کیے گئے جن میں دو افراد شہید ہوئے جن میں ایک 16 سالہ بچی اور ایک 18 سالہ بچہ شہید جب کہ ایک ماں اور اس کی بیٹی زخمی ہوئے ہیں۔
مسلح افواج جواب دے رہی ہیں، بھارت کی جارحیت کو کچل دیا جائے گا: بلاول بھٹو زرداری
4-مریدکے میں مسجد ام القرا پر چار حملے کیے گئے جس میں ایک مرد شہید اور ایک مرد زخمی ہوا ہے۔ یہاں دو افراد لاپتا ہیں۔ مسجد شہید ہوئی اور گھروں کو نقصان پہنچا۔
5-سیالکوٹ کے قریب ایک گاؤں کوٹلی لوہاراں میں دو حملے کیے گئے۔ ایک گولہ مس فائر ہوا جب کہ دوسرا کھیتوں میں گرا جس کی وجہ سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔
6-شکر گڑھ کے قریب دو حملے کیے گئے جن میں کوئی نقصان کوئی نہیں، ایک ڈسپنسری کو تھوڑا سا نقصان ہوا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دشمن کے اس بزدلانہ ، بلا اشتعال، بلاجواز حملے کا بھرپور جواب پاکستانی افواج پاکستانی قوم کی حمایت سے بھرپور انداز میں دے رہی ہیں اور دیتی رہیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول کے اوپر گزشتہ کل میڈیا کو لے جایا گیا تھا، کیونکہ بلا جواز الزامات جو لگائے جاتے تھے وہ انٹرنیشنل میڈیا کے سامنے کھول کر رکھے گئے تھے۔ میڈیا نے بہاولپور اور مریدکے جانا تھا جس کا اعلان کل شام کو کیا گیا تھا، آج دن ہونے پر قومی اور بین الاقوامی میڈیا کو لے جایا جانا تھا۔ لیکن بھارت نے جارحیت کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جن جگہوں پر بھارت نے جارحیت دکھائی ہے میڈیا کو ان تمام لوکیشنز پر لے جایا جائے گا تاکہ بھارت کی اس ننگی جارحیت کو پوری دنیا دیکھے اور یہ سب کے سامنے آجائے۔
مسلم لیگ ن کےایکس پیغام پر علی محمد خان کا جواب، بھارت کے خلاف قوم متحد
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: نشانہ بنایا گیا کو نشانہ بنایا پاکستانی شہید حملے کیے گئے شہید ہوئے جارحیت کا انہوں نے بتایا کہ بھارت نے میں ایک جائے گا ایس پی
پڑھیں:
اورنج لائن ٹرین کے تمام اسٹیشنز، اسٹاپس کو سولر پاور پر منتقل کرنے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)پنجاب حکومت نے بجلی اور اخراجات میں کمی کیلئے اہم فیصلہ کرلیا، اورنج لائن ٹرین کے تمام اسٹیشنز ، اسٹاپس اور برقی زینے شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے 1.6 میگاواٹ تک کا سولر پاور پلانٹ لگایا جائے گا، پلانٹ سے ماہانہ کروڑوں روپے بجلی سبسڈی کی مد میں بچائے جاسکیں گے۔پنجاب حکومت نے اورنجن لائن ٹرین کے اخراجات میں کمی کیلئے اور سرکاری خزانے کی بچت کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا۔(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق اورنج لائن ٹرین کیلئے 1.6 میگا واٹ کا سولر پاور پلانٹ لگایا جائے گا، جس کے ذریعے اورنج لائن ٹرین کے تمام اسٹیشنز کو بجلی فراہم ہوگی۔رپورٹ کے مطابق سولر پاور پلانٹ سے حاصل ہونیوالی بجلی سے اورنج لائن ٹرین کے برقی زینے، اسٹاپس اور دیگر ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کے مطابق پنجاب حکومت سالانہ اربوں روپے بطور سبسڈی فراہم کرتی ہے، اورنج لائن ٹرین کے اسٹیشنز اور الائیڈ انفرا اسٹرکچر کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا، جس سے بجلی بلوں کی مد میں ماہانہ کروڑوں روپے کی بچت ہوسکے گی۔