مزدوروں کے مقدمات جلد اور منصفانہ طور پر حل کیے جائیں گے، چیف جسٹس
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے یوم مزدور پر مزدوروں کی محنت، لگن اور ملک کی ترقی میں اہم کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مزدورں کے مقدمات جلد اور منصفانہ طور پر حل کیے جائیں گے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے یوم مزدور کے موقع پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ مزدور قوم کی ترقی کی بنیاد ہیں، ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پاکستان کا آئین مزدوروں کو عزت، مناسب تنخواہ اور اچھے کام کے حالات دینے کی ضمانت دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ مزدوروں کے حقوق کی حفاظت اور ان کے ساتھ انصاف کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، عدالتوں نے ہمیشہ مزدوروں کے استحصال کو روکا اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے فیصلے کیے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ مزدوروں کے مقدمات جلد اور منصفانہ طور پر حل کیے جائیں گے، عدلیہ کام کی جگہ پر حفاظت، مساوات اور بچوں کی مشقت کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ عدلیہ ایک منصفانہ اور مساوی معاشرے کے لیے کام جاری رکھے گی، ہر مزدور کی عزت اور وقار کو یقینی بنانا عدلیہ کی اولین ترجیح ہے، مزدوروں کے حقوق کے لیے مل کر کام کریں تاکہ آئین کا خواب پورا ہر۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان مزدوروں کے چیف جسٹس کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
خیرپور: سڑک کے کنارے سوئے مزدوروں پر ٹریلر چڑھ گیا، 4 جاں بحق
فائل فوٹوخیرپور میں قومی شاہراہ کے کنارے سوئے مزدوروں پر ٹریلر چڑھ گیا،
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 4 مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
حادثے کے شکار افراد کھجور کے باغ میں مزدوری کے لیے آئے تھے۔
پولیس نے ٹریلر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔