کمانڈر ایف سی این اے کا غذر کا دورہ، شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
کمانڈر کا کہنا تھا کہ شہداء ہماری قوم کے اصل ہیرو ہیں اور ان کے خاندانوں کی عزت، دیکھ بھال اور فلاح و بہبود ہماری اجتماعی قومی ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر شہداء کے بچوں اور اہل خانہ میں عید الاضحیٰ کی مناسبت سے تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ کماندر ایف سی این اے میجر جنرل امتیاز حسین گیلانی نے گلگت بلتستان کے ضلع غذر چٹور کھنڈ میں شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل معلوم کیے، شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ کمانڈر ایف سی این اے نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے اہلخانہ کے صبر اور حوصلے کو سراہا۔ملاقات کے دوران کمانڈر ایف سی این اے نے ورثاء کے ساتھ بات چیت کی، ان کے مسائل سنے اور فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔ کمانڈر کا کہنا تھا کہ شہداء ہماری قوم کے اصل ہیرو ہیں اور ان کے خاندانوں کی عزت، دیکھ بھال اور فلاح و بہبود ہماری اجتماعی قومی ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر شہداء کے بچوں اور اہل خانہ میں عید الاضحیٰ کی مناسبت سے تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایف سی این اے اور ان کے شہداء کے اہل خانہ
پڑھیں:
ہماری جماعت کی بنیاد کشمیر کاز کی وجہ سے رکھی گئی تھی، بلاول بھٹو
وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ آج پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، ہماری جماعت نے ہمیشہ کشمیر کاز کا مقدمہ لڑا۔ اُنہوں نے کہا کہ 3 نسلوں سے کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری جماعت کی بنیاد کشمیر کاز کی وجہ سے رکھی گئی تھی۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، ہماری جماعت نے ہمیشہ کشمیر کاز کا مقدمہ لڑا۔ اُنہوں نے کہا کہ 3 نسلوں سے کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، غیر سیاسی سوچ اور سازش کی وجہ سے کشمیر میں سیاسی ویکیوم پیدا کیا گیا، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو کشمیر کی صحیح معنوں میں نمائندگی کر سکتی ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا شکرگزار ہوں، کشمیر کے عوام سے وعدہ ہے کبھی اۃن کو مایوس نہیں کروں گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی ایک سیاسی اور جمہوری جماعت ہے، کشمیر کے عوام کی بھرپور نمائندگی کریں گے، ہماری جماعت آزاد کشمیر میں حکومت بنانےکی پوزیشن میں آگئی ہے۔