فتح مکہ کے وقت حضرت محمدﷺ نے کیا کلمات ادا کیے تھے اور اس جیت کے بعد پاکستانیوں کو کس بات سے بچنا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی جانب سے بھارت کو بھر پور جواب دیے جانے کے بعد اب سیز فائر ہو چکا ہے اور یہ بات پوری دنیا عیاں ہے کہ کس طرح بھارت گزشتہ تین روز سے پاکستان پر مسلسل حملے کر رہا تھا جبکہ پاکستان تحمل کا مظاہرہ کر رہا تھا لیکن پھر پاکستان کے جواب کے بعد آخر کار سیز فائر ہو گیالیکن پاکستان کی اس واضح جیت کے بعد بھی پاکستانیوں کو غرور اورتکبر سے بچنا ہوگا ۔
فتح مکہ کے موقع پر پیارے محمد صلی اللہ علیہ ہ وسلم نے اپنی محنتوں اور جراتوں کا اظہار کرنے کی بجائے یہ کلمات ادا کیے۔
بھارت کے خلاف شاندار فتح پر کون سی مسنون دعا پڑھیں؟
لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ صَدَقَ وَعْدَهُ وَنَصَرَ عَبْدَهُ وَهَزَمَ الْأَحْزَابَ وَحْدَهُ،
ایک اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ، اس نے اپنا وعدہ سچا کر دکھایا ، اپنے بندے کی مدد کی ۔ اور اس ایک اکیلے ہی نے تمام گروہوں کو پسپا کر دیا ۔۔۔۔۔‘
آج پاکستانی قوم کو بھی یہ کلمات دہراتے رہنا چاہیے۔اللہ تعالی ہم سب کو تکبر سے بچائے کہ تکبر نعمتوں کے زوال کا باعث بن جاتا ہے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
کراچی، لانڈھی میں ایک اور فیکٹری میں آگ لگ گئی
فائل فوٹوکراچی کے لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں ایک اور فیکٹری میں آگ لگ گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، تاحال آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کے دوران تمام ملازمین کو فیکٹری سے باہر نکال لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں قائم ایک فیکٹری میں آگ لگ گئی، گھنٹوں آگ کی زد میں رہنے کے بعد فیکٹری گر گئی تھی۔
واقعے کے وقت سیکڑوں ورکر فیکٹری میں موجود تھے جنہوں نے جان پر کھیل کر بڑی مشکلوں سے اپنی جانیں بچائیں جبکہ آتشزدگی سے 7 افراد زخمی ہوئے۔