میاں سرفرار ٹائون یوسی 32 میں بہترین انتظامات کیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)لوگوں کو عیدالاضحی کے موقع پر صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے میاں سرفراز ٹائون یو سی 32کے چیئرمین اظہر شیخ نے جو انتظامات کیے وہ قابل ستائش ہیں۔ان خیالات کا اظہار بھائی خان ویلفیئر ایسوسیشن کے بانی جنرل سیکرٹری حاجی محمد یاسین آرائین نے میاں سرفراز ٹائون یو سی 32۔سچل سرمست ٹائون یو سی 89اور یو سی 30 کا صفائی ستھرائی کے حوالے سے دورہ کرنے کے موقع پر اظہر شیخ، انور عباس، عارف زئی، کونسلرز و علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ یو سی 32 کے یو سی چیئرمین اظہر شیخ نے بتایا کہ صفائی ستھرائی اور الائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کے لیے ایک جامع منصوبے کے تحت سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ و بلدیہ اعلی کے باہمی تعاون سے کام جاری ہے اور ہم نے اس حوالے سے 10سے زائد لوگوں کو عارضی طور پر رکھا ہے جبکہ چھوٹی گلیوں میں جہاں گاڑی وغیرہ نہیں پہنچ پاتی وہاں کے لیے ہاتھ تھیلوں کو استعمال کر رہے ہیں۔میاں سرفراز ٹان کے یو سی 30کے یو سی چیئرمین عارف زئی اور سچل سرمست ٹائون یو سی 89کے یو سی چیئرمین انور عباس کا کہنا تھا کہ ہم اپنے محدود وسائل کے باوجود اپنی حکمت عملی کے تحت صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لیے علاقے کے لوگوں پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی ہیں تاکہ آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگایا جا سکے۔اس موقع پر حاجی محمد یاسین اارائین نے مختلف یو سیز کا تفصیلی دورہ کر کے علاقہ مکینوں سے بھی صفائی ستھرائی سے متعلق معلومات حاصل کی جو کہ قابل اطمینان بخش تھیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: صفائی ستھرائی ٹائون یو سی کے یو سی کے لیے
پڑھیں:
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت حضرت بری امام سرکارؒ کے سالانہ عرس مبارک کے انتظامات سے متعلق ذیلی کمیٹی کا اجلاس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت حضرت بری امام سرکارؒ کے سالانہ عرس مبارک کے انتظامات سے متعلق ذیلی کمیٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر کو عرس کے موقع پر سکیورٹی، ٹریفک کنٹرول، پارکنگ، صفائی، پانی کی فراہمی، روشنی اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ زائرین کی سہولت اور خدمت کو اولین ترجیح دی جائے گی اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ تمام انتظامات بروقت اور مکمل ہوں۔(جاری ہے)
محمد حنیف عباسی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت بری امامؒ کا عرس نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا اور اس سال اس روحانی اجتماع کو شایان شان، منظم اور پرامن انداز میں منعقد کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ ادارے آپس میں مکمل کوآرڈینیشن کے ساتھ کام کریں تاکہ زائرین کو ہرممکن سہولت فراہم کی جا سکے اور روحانی ماحول کو برقرار رکھا جا سکے۔محمد حنیف عباسی نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے سرانجام دیں اور عرس کے موقع پر کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔