حیدرآباد کنٹونمنٹ کے تحت صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ایگزیکٹو آفیسر حیدرآباد کنٹونمنٹ مشتاق احمد کی سربراہی میں عید الاضحی کے موقع پر کنٹونمنٹ بورڈ حیدرآباد نے صفائی ستھرائی کے لیے خصوصی اقدامات کئے تاکہ قربانی کے ایام میں عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔ خصوصی صفائی مہم کے دوران قربانی کے جانوروں کی آلائشیں بروقت جمع کی جا رہی ہیں اور انہیں مقرر کردہ ٹرنچنگ گرائونڈز میں محفوظ طریقے سے دفن کیا گیا اور ساتھ ہی ساتھ چونے کا چھڑکا ئوبھی کیا جا رہا ہے تاکہ بدبو کا خاتمہ کیا جا سکے اور ماحولیاتی آلودگی سے بچا جا سکے۔ کنٹونمنٹ بورڈ حیدرآباد نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ صفائی کے عملے سے تعاون کریں اور آلائشیں مقررہ جگہوں پر رکھیں تاکہ کینٹ بورڑ کا عملہ اسے بروقت اٹھا سکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پی آئی اے کا 8 اگست سے اربعین کے لیے خصوصی فلائٹ آپریشن کا اعلان
پی آئی اے نے 8 اگست سے اربعین کے لیے خصوصی فلائٹ آپریشن کا اعلان کردیا۔پی آئی اے اربعین کے لیے پاکستان سے نجف روانگی کیلئے خصوصی پروازیں 8 اگست سے 11 اگست تک چلائی جائیں گی، نجف سے پاکستان واپسی کی پروازیں 18 اگست تا 23 اگست تک تک چلیں گی۔پی آئی اے نے اربعین کے خصوصی فلائٹ آپریشن کے لیے فی مسافر کرایہ 675 ڈالر مقرر ہے، عراق جانے والے زائرین نے پی آئی اے سے کرایہ کم کرنے اور مزید اضافی پروازوں کو چلانے کی درخواست کی ہے۔ذرائع نے کہا کہ پاکستان سے بذریعہ سڑک پر سال لاکھوں لوگ ایران کے راستے عراقی شہر نجف جاتے ہیں۔