اسلام آباد:

وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایل او سی پر بھارت کا پورا بریگیڈ ہیڈکوارٹرز تباہ کردیا، 40 سے 50 بھارتی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں، پاکستان نے پچیس ڈرونز تباہ کیے ہیں جن میں سے کچھ جام کرکے اور کچھ کو ہٹ کرکے تباہ کیا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ اپوزیشن کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ ان کی وجہ سے دنیا کو پیغام گیا کہ ہم ایک ہیں، دشمن نے رات کے اندھیرے میں حملہ کیا، بھارت جسے رافیل طیاروں پر بڑا ناز تھا کہ پتا نہیں پاکستان کا کیا کردیں گے مگر جس ارادے سے پاکستان کی طرف دیکھ رہے اس میں ان کو ہزیمت اور شرمندگی ہوئی، اب بھارت نے خفت مٹانے کیلئے حکمت عملی تبدیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن آپ کے خلاف بہترین ٹیکنالوجی لاتا ہے، یہ سمجھتے تھے کہ خدانخواستہ پاکستان کا بہت نقصان کردیں گے مگر افواج پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا ہے، یہ رافیل طیارے نہیں گرے بلکہ بھارت کا غرور اور ناز گرا ہے، پہلی دفعہ چائے پلائی تھی اس دفعہ بھی چائے تیار تھی مگر دشمن بھاگ گیا اس لیے ہوم ڈیلیوری کی ہے،ہم اپنے شاہینوں کا اس ایوان سے سلام پیش کرتے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت نے ڈرون حملے پاکستان پر کیے ہیں بھارتی ڈرونز میں اسرائیلی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی، بھارتی ڈرونز کو رافیل طیاروں کی طرح جدید سمجھیں، پاکستان نے پچیس ڈرونز تباہ کیے ہیں جن میں سے کچھ جام کرکے اور کچھ کو ہٹ کرکے تباہ کیا، بھارت کو ایل او سی پر شدید نقصان پہنچا ہے، پاکستان نے ایل او سی پر بھارت کا پورا بریگیڈ ہیڈکوارٹرز تباہ کردیا، ایل او سی پر 40 سے 50 بھارتی فوجی ہلاک کیے ہیں، جب بھارتی چوکیوں پر سفید پرچم لہرائے گئے تو پاکستان کی فتح کا اعلان کردیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا اپنا ڈرون سکھوں کے گوردوارہ میں گرا ہے، بھارت کا مقصد سکھوں کو پاکستان کے خلاف کرنا ہے، پاکستان نے بھارت کو جواب دیا ہے اور دے بھی رہا ہے، بھارت نے آغاز کردیا ہے اب وقت جگہ اور ٹارگٹ کا تعین ہم کریں گے، قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو اختیار دے دیا ہے کہ وہ جو بھی فیصلہ لے، جنگ بھارت نے شروع کی ختم ہم کریں گے، بھارت کو بھرپور جواب دیا جائے گا، جواب جلدبازی میں نہیں سوچ سمجھ پلاننگ کے ساتھ دیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایل او سی پر پاکستان نے بھارت نے بھارت کو بھارت کا کیے ہیں دیا ہے

پڑھیں:

دشمن کے متعدد فوجی قیدی بنا لیے، پاکستان کا جواب بھارت کی سوچ سے بڑھ کر ہو گا، وزیر دفاع خواجہ آسف

اسلام آباد:

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں حملہ کیا جس کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے، پاک فوج نے بھارت کے متعدد فوجی قیدی بنا لیے ہیں۔

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کی جانب سے فضائی حدود میں کیے گئے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حملے میں سویلینز کو نشانہ بنایا گیا ہے، اور اس حملے کا جواب بھارت کی سوچ سے بڑھ کر دیا جائے گا۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے 6 طیارے مار گرائے ہیں، جبکہ ایک بریکیڈ ہیڈکوارٹر کو مکمل طور پر تباہ کیا اور بھارت کے متعدد فوجیوں کو قیدی بنا لیا ہے۔

خواجہ آصف نے بھارت کو للکارتے ہوئے کہا کہ میدان میں آئیں پھر دو دو ہاتھ کرتے ہیں اور یقین دہانی کرائی کہ پاکستان اپنے معصوم شہریوں کے خون کا بدلہ لے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان جب مارے گا تب پوری دنیا جان جائے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • ایل او سی پر بھارت کے 50 فوجی ہلاک کیے، رافیل اور بھارتی ڈرون گراکر نئی مثال قائم کی، عطا تارڑ
  • ایل او سی پر بھارت کے 50 کے قریب فوجی مارے : وزیر اطلاعات
  • بھارت نے جو حرکت کی اس کا جواب دیدیا، مزید بھی دینگے، رانا ثنا اللہ
  • بھارتی جارحیت کا جواب: نیشنل سیکیورٹی کمیٹی آج اہم فیصلے کرے گی: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات
  • بھارت کے 5 طیارے اور ایک ڈرون کو مار گرایا : وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ
  • بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے، عطا تارڑ
  • دشمن کے متعدد فوجی قیدی بنا لیے، پاکستان کا جواب بھارت کی سوچ سے بڑھ کر ہو گا، وزیر دفاع خواجہ آسف
  • خیبرپختونخوا میں خفیہ اطلاعات پر آپریشنز، 6 خوارج جہنم واصل