بھارتی جارحیت لاقانونیت پر مبنی رویے کی عکاسی کرتی ہے. رضوان سعید شیخ
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 08 مئی ۔2025 )امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ بھارت کی جارحیت لاقانونیت پر مبنی رویے کی عکاسی کرتی ہے امریکی ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کے بعد بغیر کسی ثبوت بھارت کی جانب سے جارحیت کا مظاہرہ کیا گیا ہے، بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے بھرپور دفاعی کارروائی کی.
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف انکوائری کے مطالبے کا خیر مقدم کیا، بھارت کی جارحیت لاقانونیت پر مبنی رویے کی عکاسی کرتی ہے ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کےاعلامیے میں یہ بات واضح ہے کہ یواین کے چارٹرکے آرٹیکل 51 کے تحت پاکستان جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، ہم اپنی مرضی اور اپنے وقت پر جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں، ہم امن پسند قوم لیکن ہم وقار کے ساتھ امن چاہتے ہیں. رضوان سعید شیخ نے کہا کہ عالمی برادری کو جموں و کشمیر کے متنازعہ مسئلے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، دنیا کی بڑی طاقت ہونے کے ناطے امریکا اور صدر ٹرمپ سے مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرنے کی توقع رکھتے ہیں سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی 1.6 ارب آبادی مسئلہ کشمیر سے متاثر ہوتی ہے لہذا اس مسئلے کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ضروری ہے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے رضوان سعید شیخ بھارت کی
پڑھیں:
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے پر زور
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے معیشت کے استحکام، سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے ردِعمل پر مبنی پالیسی سازی کے بجائے اصلاحات پر مبنی، مستقبل بین سوچ اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
کراچی میں منعقدہ "دی فیوچر سمٹ” کے نویں ایڈیشن کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت معیشت کی نئی سمت متعین کرنے کے لیے ڈھانچہ جاتی اصلاحات، مالی نظم و ضبط اور اسٹریٹجک شراکت داریوں کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے میکرو اکنامک استحکام حاصل کر لیا ہے جسے بین الاقوامی سطح پر بھی تسلیم کیا گیا ہے، اور بڑی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی معاشی درجہ بندی میں بہتری کی ہے جبکہ آئی ایم ایف کے جاری پروگرام کے تحت دوسرا جائزہ بھی کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت معدنیات، آئی ٹی، زراعت، دواسازی اور بلیو اکانومی جیسے ترجیحی شعبوں میں سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
ٹیکنالوجی اور علم پر مبنی معیشت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے گوگل کے پاکستان میں دفتر کھولنے اور ملک کو علاقائی ٹیکنالوجی و برآمداتی مرکز بنانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔
وزیر خزانہ نے نوجوانوں کو ڈیجیٹل اور ٹیکنیکل مہارتوں سے آراستہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے وہ کوڈنگ، بلاک چین اور مصنوعی ذہانت جیسے جدید شعبوں میں بہتر مواقع حاصل کر سکیں گے۔
انہوں نے وفاقی وزارتوں اور محکموں کی تنظیمِ نو، خسارے میں چلنے والے اداروں جیسے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن اور پاسکو کی بندش، اور نئے سرکاری ملازمین کے لیے متعین شراکتی پنشن اسکیم کی جانب منتقلی سے متعلق حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
اشتہار