اسلام آبا((طارق محمودسمیر)بھارت کی طرف سے پہلگام واقعہ کی آڑمیں رات کی تاریکی میں بزدل اور مکاردشمن کی طرح پاکستان پر جو حملہ کیااوراس کے جواب میں پاکستانی فوج اور فضائیہ نے جوابی وارکرکے نہ صرف رافیل سمیت پانچ بھارتی اورلائن آف کنٹرول پربریگیڈکمانڈسمیت دیگرچوکیوں کو تباہ کرکے بھارت کو دندان شکن اور منہ توڑجواب دے کر ثابت کردیاہے کہ پاکستان کی مسلح افواج تعداد میں کم ہونے کے باوجود پروفیشنل اورجذبہ ایمانی سے سرشارہے،ایئرفورس کی تاریخ میں ایک گھنٹے کی فائٹ کا بھی ایک نیاریکارڈقائم ہواہے ، بھارت کی طرف سے پاکستان اور آزادکشمیرمیں ہونے والے بڑے فضائی حملے میں 70 سے80 لڑاکاطیاروں نے حصہ لیا جب کہ اس حملے کو ناکام بنانے کے لئے پاک فضائیہ کے 30لڑاکاطیاروں نے اڑان بھری،ایک گھنٹے تک فضائی جنگ ہوئی جس میں پاکستان کا پلڑابھارتی رہااور بھارت کے پانچ طیارے مارگرائے گئے جن میں رافیل،مگ 29،سخوئی وغیرہ شامل ہیں،ماہرین اور تجزیہ نگاروں کے مطابق ستمبر1965میں جب پاکستان کے ہیروایم ایم عالم نے ایک منٹ میں بھارت کے پانچ طیارے تباہ کرکے عالمی ریکارڈقائم کیاتھااور اب فضائیہ نے بہادری ،جرات مندی اور بروقت کارروائی کرکے دنیامیں یہ ثابت کردیاہیکہ پاکستان کسی سے پیچھے نہیں ہے،ستمبر1965کی جنگ میں ایم ایم عالم نے جو ریکارڈبنایاتھاوہ آج تک نہیں ٹوٹ سکا،ان کی عقابی بصیرت اور نشانہ بازی کی مہارت نے ریکارڈ قائم کرایاتھا،پٹھان کوٹ میں بھارت کے طیارے تباہ ہوئے،65ء کی جنگ میں پی اے ایف نے مجموعی طور پر دشمن کے 35طیاروں کو فضااور43کو زمین پر نشانہ بنایاجب کہ 32طیاروں کو طیارہ شکن گنوں کے ذریعے شکارکیاتھااس طرح مجموعی طورپربھارت کے 110طیارے تباہ ہوئے تھے اور پاکستا ن کے 19طیاوروں کو اس وقت نشانہ بنایاگیاگزشتہ رات کی فائٹ کا ایک جائزہ لیاجائے تو فضائی تاریخ میں اسے گھنٹے کی طویل ترین فضائی جنگ کا نام دیاجارہاہے،رافیل کمپنی کے طیارے اپناسوفیصدہدف حاصل نہ کرسکے اور ان طیاروں کو تباہ کرناایک بڑاکارنامہ ہے،دوسری طرف دیکھاجائے تو لائن آف کنٹرول پر بھی پاک فوج نے کامیاب ٹارگٹ کئے اور بھارتی فوج میدان چھوڑکربھاگی ،سفیدپرچم بھی لہرائے،پاکستان نے فوجی ٹارگٹس کو نشانہ بنایااور بھارت نے سویلینزاور مساجد کو نشانے پر لیا،پاکستانی عوام کاجوش وجذبہ قابل دیدہے،دوسری طرف قومی اسمبلی میں خطاب اور قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق پاکستان جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتاہے بالخصوص نیلم جہلم ہائیڈروپاورپروجیکٹ اور سویلینزکو نشانہ بنانے پر پاکستان کی مسلح افواج کو وزیراعظم کی طرف سے اختیارات دیئے گئے ہیں اورپاک فوج کے ترجمان نے واضح طور پر اعلان کیاہے کہ پاکستان اپنی پلاننگ اور اپنے وضع کردہ ٹارگٹس پر اپنے وقت پر کارروائی کرے گا،بھارت کی اس جارحانہ سوچ اور روش پر سخت عالمی ردعمل آیااور امریکی صدرنے بھارتی حملے کو شرمناک قراردیاجب کہ امریکی وزیرخارجہ سمیت دیگرعالمی رہنماوں نے پاکستانی قیادت سے رابطے کئے ،وزیردفاع خواجہ آصف نے سی این این کو انٹرویومیں اس خدشے کااظہارکیاہے کہ مزیدحملے ہوسکتے ہیںاور بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری کے علاوہ عالمی بارڈرکی خلاف ورزی کامقصدجنگ کے دائرہ کارکو پھیلاناہے،قومی اسمبلی میں قومی یکجہتی کا بھی اظہارکیاگیااوروزیراعظم نے طویل عرصے بعدپی ٹی آئی رہنماوں کو بھائی کرمذاکرات کی دعوت دی ہے جو خوش آئندہے،سیاسی ماحول بہتربناناضروری ہے اورتحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کا عمل دوربارہ بحال ہوناچاہئے اوراس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنے بھی مثبت ردعمل دیاہے۔

Post Views: 3.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کی طرف سے بھارت کی بھارت کے

پڑھیں:

چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی

چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔

چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔ 

 

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی