مسجدوں، بچوں پر حملے مودی کی بزدلی، اخلاقی گراوٹ کا ثبوت ہے، امام جمعہ گمبہ سکردو
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امام جمعہ گمبہ سکردو، علامہ سید احمد الحسینی اور دیگر علماء کرام نے کہا ہم اس بزدلانہ جارحیت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ یہ صرف ایک علاقائی حملہ نہیں، بلکہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی، جنگی جرم اور انسانیت کے خلاف ایک گھناؤنا فعل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امام جمعہ گمبہ سکردو علامہ سید احمد الحسینی و دیگر علماء کی قیادت میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کی ریلی نکالی گئی اور بعد میں پریس کانفرنس کی گئی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امام جمعہ گمبہ سکردو، علامہ سید احمد الحسینی اور دیگر علماء کرام نے کہا کہ ہم پاکستان کے نمائندہ علماء، دینی قیادت اور باشعور عوام آج اس پریس کانفرنس کے ذریعے بھارت کی بزدل افواج اور نریندر مودی کو دو ٹوک پیغام دینا چاہتے ہیں کہ تم نے رات کی تاریکی میں شہری آبادیوں، گھروں، مسجدوں اور معصوم بچوں کو نشانہ بنا کر اپنی بزدلی، اخلاقی گراوٹ اور ذلت کا ثبوت دیا ہے۔ اگر تم میں جرأت ہوتی تو دن کے اجالے میں میدان میں آتے۔ تمہارے ہر وار کی پناہ اندھیرا ہی ہوتا ہے، کیونکہ تم جانتے ہو کہ پاکستانی قوم زندہ، بیدار اور غیرت مند ہے، جو دشمن کے ہر حملے کا منہ توڑ جواب دینا خوب جانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بزدلانہ جارحیت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ یہ صرف ایک علاقائی حملہ نہیں، بلکہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی، جنگی جرم اور انسانیت کے خلاف ایک گھناؤنا فعل ہے۔ علمائے کرام واضح کرتے ہیں کہ مسجدوں پر حملے صرف مسلمانوں پر نہیں، بلکہ اسلام کی حرمت پر حملے کے مترادف ہیں۔ اس کا ردعمل پوری امتِ مسلمہ کے دلوں میں گونجے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ قرآن ہمیں ظلم و جبر کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا حکم دیتا ہے، اور آج ہم اسی قرآنی جذبے سے سرشار ہو کر میدان میں نکلے ہیں۔ ہم بھارت کو خبردار کرتے ہیں کہ پاکستان کی افواج، عوام اور دینی قیادت ایک سیسہ پلائی دیوار کی مانند ایک صف میں کھڑے ہیں۔ گلگت بلتستان سے لے کر کراچی تک، ہر پاکستانی سپاہِ پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔ ہم اپنے شہداء کے پاک خون کا حساب لیں گے، اور ان شاء اللہ تمہاری اینٹ سے اینٹ بجا کر رکھ دیں گے۔ مودی حکومت کو معلوم ہونا چاہیے کہ چاہے تم کشمیر میں ظلم ڈھاؤ، مسجدوں کو نشانہ بناؤ یا معصوم بچوں کے جنازے اٹھواؤ، ہم ہرگز خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ تم نے جو آگ لگائی ہے، وہ تمہارے اپنے گریبان تک پہنچے گی۔ ہم دنیا کے سامنے بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے، من گھڑت الزامات اور جعلی کاروائیوں کو بے نقاب کرتے ہیں۔ یہ سب بھارت کے مکروہ اور توسیع پسندانہ عزائم کو چھپانے کی ناکام کوششیں ہیں۔ آخر میں ہم دعا گو ہیں، "یا اللہ! ہمارے شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما، ہمارے وطن کو دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھ، اور ہمیں ہر ظلم کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہونے کی توفیق دے۔"
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
شیعہ علما کونسل کا زائرین کے زمینی راستے نہ کھولنے پر جمعہ کو ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان
شیعہ علما کونسل کا زائرین کے زمینی راستے نہ کھولنے پر جمعہ کو ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)شیعہ علما کونسل پاکستان مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے شیعہ ذائرین کے زمینی راستوں کے ذریعے اربعین جانے پر پابندی کیخلاف آج سے ملک بھر میں احتجاج اور دھرنوں کا اعلان کر دیا ہے،وفاقی حکومت زمینی راستوں کی بندش کا فیصلہ واپس لے، حکومت مسلسل ٹال مٹول کا رویہ اپنا کر زائرین کا وقت ضائع کر رہی ہے جس پر مرکزی مجلس عاملہ نے عوامی احتجاج میں جانے کا فیصلہ کیا ہے ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی اور جمعہ کو ملک گیر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے، اربعین پر جانے والے زائرین کو زمینی راستے فراہم نہ کئے گئے تو عراق میں مشی سے رہ جانے والے زائرین کی پاکستان میں مشی شروع کرنے کا اعلان اور چہلم امام حسین علیہ السلام کے جلوسوں کو احتجاجا” سڑکوں پر روکا جا سکتا ہے،علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی ، علامہ عارف واحدی، علامہ رمضان توقیر، علامہ ناظر تقوی، علامہ سبطین سبزواری،زاہد علی آخونزادہ،علامہ مظہر عباس ،علامہ اشتیاق کاظمی،سید ساجد حسین نقوی،سمیت دیگر اراکین مرکزی مجلس عاملہ شیعہ وعلما کونسل نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا
ان کا مزید کہنا تھا کہ شیعہ علما کونسل پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا دو روزہ اجلاس زیر صدارت قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں اربعین کے موقع پر سفر مقدسہ زیارات کے لیے زمینی راستوں کی بندش کے حکومتی فیصلے پر ہونے والے مذاکرات پر غور و خوص کیا گیا اور یہ محسوس کیا گیا کہ حکومت کے ساتھ روابط میں اس اہم مسئلہ کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ سامنے نہ آ سکا اور حکومت مسلسل ٹال مٹول کا رویہ اپنا کر زائرین کا وقت ضائع کر رہی ہے ،انہوں نے واضح کیا کہ وفاقی وزیر داخلہ کی طرف سے ٹویٹ کے ذریعے راستوں کی بندش کا فیصلہ آٹھ کروڑ شیعہ عوام کی توہین ہے، پاکستان اس طرح نہیں چلے گا،حکومت کی جانب سے زائرین کے زمینی راستوں کی بندش کے تاخیر سے کیے گئے فیصلے پر حکمرانوں سے مکمل اور تفصیل سے مذاکرات کیے گئے تاہم زائرین کے اہم ترین مسئلہ پر حکومت نے انتہائی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ،حکمرانوں کے اس سنگین مسلے پر غیر سنجیدہ روئیے نے ہمیں مجبور کر دیا کہ ہم اب عوامی حقوق کے حصول کے لیے عوام میں جائیںمرکزی مجلس عاملہ کے فیصلے کے مطابق شیعہ علما کونسل پاکستان نے آج سے ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق کل سے ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی اور جمعہ کو ملک گیر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے،بعدازاں شیعہ علما کونسل پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کے اراکین نینیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر زمینی راستوں کی بندش کا فیصلہ واپس لے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ناکام ہوا تو پوری دنیا لپیٹ میں آئیگی، طلال چوہدری پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ناکام ہوا تو پوری دنیا لپیٹ میں آئیگی، طلال چوہدری مسجد اقصی پر اسرائیلی وزرا کا دھاوا عالمی قانون، انسانی ضمیر پر براہ راست حملہ ہے، پاکستان وزیراعظم کا گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے 4ارب کی فوری امداد کا اعلان قوم کل یوم استحصال کشمیر منائیگی، فسادی ملک کیخلاف گوریلا جنگ لڑیں گے، عظمی بخاری چینی کارٹل کیس کی سماعت 70شوگر ملز کی درخواست پر اگلے مہینے تک موخر کر دی گئی صدر آصف علی زرداری کی وزیراعظم سے انکے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر تعزیتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم