ظلم و ناانصافی کیخلاف جدوجہد تیز کرینگے ٗ بلدیاتی اداروں کو اختیارات منتقل کیے جائیں ٗمنعم ظفر خان
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کو اختیارات ووسائل منتقل کیے بغیر عوامی مسائل حل نہیں ہوسکتے، کراچی میں بجلی وپانی ،سڑکوں کی خستہ حالی ،ٹرانسپورٹ اور تعلیم سمیت بے شمار مسائل ہیں جنہیں حل کرنا وفاقی وصوبائی حکومتوں اور حکمران پارٹیوں کی ذمے داری ہے ۔عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد اور مزاحمت جاری رکھیں گے، اہل غزہ وفلسطین کی حمایت وعوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔ حکمرانوں نے ہر شعبے میں ظلم اور لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے،حقوق کراچی مہم کو از سر نو منظم اورتیز کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع غربی کے تحت مہم چرم قربانی میں حصہ لینے والے کارکنان وطلبہ کے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔استقبالیہ سے امیرجماعت اسلامی ضلع غربی مدثر انصاری ، جمعیت اتحاد العلما کراچی کے ناظم اعلیٰ مولانا عبد الوحید ،سیکرٹری ضلع عبد الحنان خان ودیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ وکارکنان کو ستائشی ویادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔منعم ظفر خان نے بنگلا دیش کی صورتحال کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ مصائب اور مشکلات اہل حق کو کمزور نہیں کرتیں،ان کے ذریعے وہ کندن بن کر نکلتے ہیں، پوری دنیانے اہل غزہ کی عزیمت کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے، غزہ میں ناقابل یقین داستانیں رقم ہوئی ہیں اوریہی مومن کا شعارہے،ہم اقامت دین کی جدوجہد کے داعی ہیں اوراللہ کی رضا اصل مقصود ہے۔ کارکنان نے عید الاضحی پر ضرورت مندوں کے لیے اپنی عید قربان کی اور بڑی تعداد میں کھالیں جمع ہوئیں جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ مدثر انصاری نے کہا کہ ملک میں قرآن کی بالادستی نہیں، اللہ کے احکامات سے اعلانیہ روگردانی کی جارہی ہے، سودی نظام چل رہا ہے ،ہر ادارہ ظلم کرنے پرتلا ہوا ہے، کے الیکٹرک ہو، واٹر بورڈ یا کوئی دوسرا حکومتی ادارہ ہو سب کی روش ظالمانہ ہے، جماعت اسلامی اس ظلم کو برداشت نہیں کرسکتی، ہم اللہ سے بغاوت پرمبنی نظام کو قبول نہیں کریں گے، کلمہ پڑھنے والا کبھی ظلم برداشت نہیں کرسکتا،ہماری جدو جہد کا مقصد اللہ کی حاکمیت کو قائم کرنا ہے، مدثر انصاری نے کھالوں میں اضافے پر عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اسے کارکنان کی محنت وجدوجہد کا ثمر قرار دیا ۔مولانا عبد الوحید نے کہا کہ انسانوں کی مدد اللہ کی رضا کا ذریعہ ہونی چاہیے، اخلاص کے ساتھ جدو جہد ہی کامیابی کی ضمانت ہے، اہل کراچی نے جماعت اسلامی اور الخدمت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ، امیر ضلع غربی مدثر حسین انصاری ضلع غربی کے تحت مہم چرم قربانی میں حصہ لینے والے کارکنان و طلبہ کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ سے خطاب کررہے ہیں
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول نومبر میں جاری کرینگے، الیکشن کمیشن
صوبائی الیکشن کمشنر علی اصغر سیال نے کہا کہ بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں جلد ہی کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائینگے۔ تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ نومبر کے پہلے مہینے میں انتخابات کے شیڈول جاری کر دیئے جائیں گے۔ کوئٹہ میں صوبائی الیکشن کمیشن کے آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر علی اصغر سیال نے کہا کہ بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں جلد ہی کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے۔ اس ضمن میں تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ انتخابی شیڈول نومبر کے پہلے ہفتے میں جاری کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے 172 یونین کونسلز کے تحت 641 وارڈز میں پرانی حلقہ بندیوں کے مطابق بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔ ووٹرز لسٹیں تیار کی جا رہی ہیں۔ سیاسی جماعتیں ووٹر لسٹیں چیک کرکے اپنے کارکنان کے ووٹ رجسٹرڈ کرائیں۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جن کے ووٹ ابھی تک ان کے متعلقہ وارڈ میں درج نہیں ہیں، وہ جلد از جلد درج کرائیں۔ انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد کسی ووٹر کا نام درج نہیں کیا جائے گا۔ صوبائی الیکشن کمشنر علی اصغر سیال نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات پر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کو پرامن طریقے سے کرانے کے لئے سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے جائیں گے۔ پولیس اور ایف سی کو تعینات کیا جائے گا، جبکہ ضرورت پڑنے پر پاک فوج کی خدمات بھی طلب کی جا سکتی ہیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر نے بلوچستان کی ایک صوبائی اسمبلی کی نشست کے انتخابات میں تاخیر سے متعلق کہا کہ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے قلات کی صوبائی سیٹ پی بی 36 پر انتخاب تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔