حکومت سندھ نے سیلاب متاثرین کیلئے مثالی اقدامات کیے ہیں: شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے سیلاب متاثرین کیلیے مثالی اقدامات کیے جو دنیا کیلئے مثال ہیں۔اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ سندھ کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلیے 8 لاکھ سے زائد گھر مکمل طور پر تعمیر ہو چکے ہیں۔پیپلز پارٹی رہنما شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ حکومت نے عزم، محنت اور عوامی خدمت کے جذبے سے گھروں کی تعمیر کے منصوبے کو حقیقت کا روپ دیا ہے، یہ سب چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن اور قیادت کا ثمر ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کیلیے یہ اقدامات ایک مثال بن چکے ہیں اور گھروں کی تعمیر کا کام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ سندھ کے سیلاب متاثرہ لاکھوں خاندانوں کیلیے 21 لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف تھا، جس میں 8 لاکھ سے زائد گھر مکمل طور پر تعمیر ہو چکے ہیں۔(جاری ہے)
شرجیل میمن نے قیادت کے سابقہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ سیلاب متاثرین کو صرف امداد نہیں مکمل گھر دیے جائیں گے۔
سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے بتایا کہ دن رات ایک کرکے متاثرہ علاقوں میں پائیدار اور ماحول دوست گھر تعمیر کیے جن میں صاف پانی، بیت الخلا، بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات کو بھی شامل کر رہے ہیں۔پی پی رہنما نے تعمیر ہونے والے گھروں کے مالکانہ حقوق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گھروں کے مالکانہ حقوق خواتین کو دیے جار ہے ہیں تاکہ ان میں تحفظ کا احساس پیدا ہو۔انہوں نے مزید بتایا کہ پسماندہ علاقوں میں خواتین، بچوں، بزرگوں اور معذور افراد کی ضروریات کو مدنظر رکھا ہے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ محکمہ توانائی نے ہزاروں غریب اور متوسط خاندانوں کو سولر پینل فراہم کیے، غریب خاندانوں کو سولر پینلز کی فراہمی کا مقصد بجلی کے مہنگے بلوں سے نجات دلانا ہے۔ سولر پینلز متبادل توانائی کا ذریعہ نہیں، بلکہ معاشی آزادی کا راستہ ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سیلاب متاثرین شرجیل میمن بتایا کہ نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ منصوبہ عوام کیلیے نعمت ہے، مریم نواز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا فلاحی اور انقلابی منصوبہ ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ تیزی سے کامیابی کی نئی منازل طے کر رہا ہے۔ منصوبے کے تحت جون میں 50 ہزار سے زائد گھروں کا ہدف پورا کر لیا گیا ہے، جو پنجاب کی تاریخ میں ایک نیا سنگ میل ہے۔حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کے تحت اب تک 51911 افراد کو گھروں کی تعمیر کے لیے قرضے جاری کیے جا چکے ہیں، جن کی مجموعی مالیت 57 ارب 90 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ان میں سے 5293 مکانوں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور یہ گھر اب آباد ہو چکے ہیں، جبکہ 41324 گھروں کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔اس منصوبے کی خاص بات یہ ہے کہ شہری گھر بیٹھے قرضوں کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں اور انہیں دفاتر کے چکر یا کسی سفارش کی ضرورت نہیں۔یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہو رہا ہے کہ بغیر کسی سیاسی وابستگی یا سفارش کے، قرضے شفاف طریقے سے مستحقین کو فراہم کیے جا رہے ہیں۔