پاکستانی عازمین حج کے کھانے پر 15کروڑ سے زائد اخراجات، وزارت مذہبی امور
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
پاکستانی عازمین حج کے کھانے پر 15کروڑ سے زائد اخراجات، وزارت مذہبی امور WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)رواں سال حج کے دوران پاکستانی عازمین کے کھانے پر 15 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق، ہر عازم کو روزانہ 34 سعودی ریال مالیت کا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ کھانے کی مد میں فی حاجی سے 1360 ریال وصول کیے گئے ہیں۔
مکہ مکرمہ میں 22 اور مدینہ منورہ میں 13 کمپنیاں پاکستانی عازمین کو کھانے کی سہولت فراہم کر رہی ہیں۔ وزارت کا کہنا ہے کہ حاجیوں کو اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں سستا اور معیاری کھانا مہیا کیا جا رہا ہے، جس میں روزانہ تین وقت کا مکمل کھانا شامل ہے۔سرکاری اسکیم کے تحت اب تک 88 ہزار 380 پاکستانی عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، جبکہ نجی اسکیم کے تحت 27 ہزار 11 عازمین نے شرکت کی ہے۔ مجموعی طور پر ایک لاکھ 15 ہزار 391 پاکستانی اس سال حج ادا کر رہے ہیں، تاہم پاکستان کو دیے گئے ایک لاکھ 79 ہزار 210 کے مکمل کوٹے کا صرف 64.
ذرائع کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر 10 ذی الحج کو عازمین کو خصوصی دیسی کھانے پیش کیے جائیں گے جن میں ناشتہ میں آملیٹ، حلوہ، خبس/روٹی اور دودھ والی چائے، دوپہر میں چکن بخاری، دال مونگ، روٹی اور سیب، جبکہ رات کے کھانے میں آلو مٹن قیمہ، مکس سبزی، متنجن، روٹی، سبز چائے اور دیگر اشیا شامل ہوں گی۔عازمین کو ہر کھانے کے ساتھ جوس یا لسی، پانی اور پھل بھی فراہم کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ طویل دورانیے کا حج 40 سے 46 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے، جبکہ کم دورانیے کا حج 22 سے 25 روز پر محیط ہوتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاون، سینکڑوں گاڑیاں تھانے منتقل اسلام آباد، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاون، سینکڑوں گاڑیاں تھانے منتقل فنڈز کے حوالے سے جو اشارے ملے ہیں بہتر ہوتا نہ ہی دیتے،مزمل اسلم پنجاب میں غیرمعیاری فیول کے استعمال پر پابندی عائد،اطلاق فوری ہو گا عام انتخابات کے بعد کل سمبڑیال میں دوبارہ عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، سلمان اکرم راجا وفاقی حکومت نے عید کی چار چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا پاکستان میں گلیشیئرز کے تحفظ ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی جامع پالیسی کا فریم ورک تیارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستانی عازمین کے کھانے
پڑھیں:
ایم جی پاکستان کی بڑی پیشکش: الیکٹرک گاڑیوں پر 13 لاکھ روپے سے زائد کی زبردست رعایت
پاکستان میں ماحول دوست ٹرانسپورٹیشن کی حوصلہ افزائی کے لیے ایم جی پاکستان نے اپنی دو مشہور الیکٹرک گاڑیوں پر شاندار رعایت کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، محدود مدت کے لیے صارفین کو فی گاڑی 13 لاکھ روپے سے زائد کی بچت کا موقع دیا جا رہا ہے۔
کون سی گاڑیاں شامل ہیں؟
یہ خصوصی آفر MG4 Excite اور MG ZS EV Short Range ماڈلز پر دستیاب ہے، جنہیں پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے شوقین افراد میں کافی پذیرائی حاصل ہو چکی ہے۔
MG4 Excite کی پرانی قیمت 97 لاکھ 99 ہزار روپے تھی، جسے اب 13 لاکھ 9 ہزار روپے کم کر کے 84 لاکھ 90 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔
MG ZS EV Short Range کی قیمت میں بھی 13 لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 96 لاکھ 90 ہزار روپے ہو گئی ہے، جو پہلے 1 کروڑ 9 لاکھ 90 ہزار روپے تھی۔
محدود وقت اور اسٹاک !
ایم جی پاکستان نے واضح کیا ہے کہ یہ رعایت محدود تعداد میں دستیاب گاڑیوں کے لیے ہے، اور اس آفر کی مدت کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ اس لیے اگر آپ برقی گاڑی خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو یہ بہترین موقع ہو سکتا ہے — جلدی کیجیے!
ماحول دوست مستقبل کی جانب ایک قدم
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ صارفین کو الیکٹرک گاڑیوں کی طرف راغب کرنا اور پاکستان میں ماحولیاتی بہتری کے لیے پائیدار ٹرانسپورٹیشن کو فروغ دینا ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی سے نہ صرف صارفین کو مالی فائدہ ہوگا بلکہ ملک میں صاف ستھری اور جدید سفری سہولتیں بھی فروغ پائیں گی۔
Post Views: 6