مسلم لیگ ن کا آئندہ ضمنی انتخابات میں ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن نے آئندہ ضمنی انتخابات میں ٹکٹ جاری کرنےکافیصلہ کرلیا۔
ذرائع کےمطابق این اے 96 سے بلال بدر،این اے104سے راجہ دانیال ،این اے143سےمحمدطفیل،پی پی 203 سے محمد حنیف اورپی پی 98 سے آزاد علی تبسم کومسلم لیگ ن کی ٹکٹ جاری کرنےکافیصلہ کیا گیاہے۔
قومی اسمبلی کی تین اور پنجاب اسمبلی کی دو نشستوں پر امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کا ملک بھر کے گھریلو صارفین کیلئے گیس کنکشن کھولنے کا اعلان
یہ فیصلہ پارٹی کی مرکزی قیادت کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے اور ان امیدواروں کو جلد ٹکٹ آفیشلی جاری کیے جائیں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ٹکٹ جاری
پڑھیں:
2تعطیلات کا اعلان
ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے کہ یکم اور 2 نومبر بروز ہفتہ اور اتوار سرکاری تعطیلات ہیں، اس لیے تنخواہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا۔
پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہیں اور پنشن معمول سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔،پنجاب فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اکتوبر کی تنخواہیں اور پنشن جمعہ 31 اکتوبر 2025 کو جاری کی جائیں گی۔
سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے ہوجائیں ہوشیار،بڑا فیصلہ کرلیا گیا
سیکشن آفیسر (ایف آر) محمد یونس کے دستخط سے جاری مراسلے میں اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب اور تمام ضلعی اکاؤنٹس افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کا عمل 31 اکتوبر تک مکمل کیا جائے،یہ سرکلر تمام انتظامی سیکریٹریز، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ماتحت محکموں کے سربراہان کو بھی بھیجا گیا ہے۔
اس کے علاوہ رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، گورنر اور وزیراعلیٰ کے دفاتر کو بھی اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
تھیٹر ہالز کو ڈراما اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت جاری