افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں، ترجمان پاک فوج
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں، ترجمان پاک فوج WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز
راولپنڈی:پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں ، آئندہ بھی پاک فوج ہر دشمن کی جارحیت کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، ٹوپی (صوابی) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حالیہ پاک افغان سرحدی جھڑپ، سیکیورٹی صورتحال اور سوشل میڈیا کے کردار پر بات چیت کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان نے افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں، آئندہ بھی پاک فوج ہر دشمن کی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی۔
نوجوان قوم کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں اور ملکی ترقی و خوشحالی میں نوجوانوں کا کردار کلیدی ہے، طلبہ اور اساتذہ کی جانب سے شہداء و غازیانِ پاک افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
یونیورسٹی کے طلبہ کا کہنا تھا کہ؛ ایسی مزید بامقصد نشستیں منعقد کی جانی چاہئیں تاکہ ڈس انفارمیشن اور پروپیگنڈے کا خاتمہ ہو، قوم امن کی کاوشوں اور ملکی ترقی میں پاک فوج کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
طلبہ نے کہا کہ پاک فوج نے دشمن کو بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جس پر ہمیں فخر ہے، سوالات کے تفصیلی جوابات دئیے جس سے ذہنوں میں موجود ابہام دور ہوئے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد ہائیکورٹ نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں کمی کی درخواست مسترد کر دی اسلام آباد ہائیکورٹ نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں کمی کی درخواست مسترد کر دی اہم حکومتی وزیر کی عمران خان کو بنی گالہ منتقل کرنے کی پیشکش صنعتی بجلی اور گیس کنکشنز کی تبدیلی کیلئے نیا طریقہ کارمتعارف امریکا کا روس کی دو بڑی آئل کمپنیوں پر پابندیاں لگانے کا اعلان اسرائیلی پارلیمنٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے کو ضم کرنے کی منظوری دے دی وزیرِ اعظم سے خیبر پختونخوا کے ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت کی ملاقاتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاک فوج
پڑھیں:
پنجاب: محکمہ پرائس کنٹرول کی گراں فروشوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری
---فائل فوٹوپنجاب کے محکمہ پرائس کنٹرول کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبۂ بھر میں گراں فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔
محکمۂ پرائس کنٹرول کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 6 لاکھ 38 ہزار 278 مقامات کی چیکنگ کی گئی، 14ہزار 522 گراں فروشوں کو جرمانے، 22 کے خلاف مقدمات درج جبکہ 245 کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ آٹا نِرخوں کے لیے59 ہزار 22 مقامات کی چیکنگ کی گئی، دوران چیکنگ1ہزار 915 گراں فروشوں کو جرمانہ اور 11 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اسی طرح چکن کے گوشت کی قیمتوں پر1ہزار 359 ناجائز منافع خوروں کو جرمانہ،1 کے خلاف مقدمہ درج جبکہ 15 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پنجاب کے محکمہ پرائس کنٹرول کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روٹی و نان تنوروں سے 599 گراں فروشوں کو جرمانہ اور 8 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
محکمۂ پرائس کنٹرول کے ترجمان کے مطابق چینی کے نرخوں میں اضافے پر 520 ناجائز منافع خوروں کو جرمانہ اور 25 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔