Jang News:
2025-12-10@17:38:09 GMT

ضم اضلاع کے بقایاجات فوری ادا کیے جائیں: سہیل آفریدی

اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT

ضم اضلاع کے بقایاجات فوری ادا کیے جائیں: سہیل آفریدی

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ ضم اضلاع کے بقایاجات فوری ادا کیے جائیں، ہمیں بھیک نہیں اپنا حق دیا جائے۔

باڑہ میں امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ قبائل اپنی مرضی سے پاکستان میں شامل ہوئے، پاکستانی ہیں اور رہیں گے۔

وزیرِ اعلیٰ کے پی سے پارٹی قیادت کی ملاقات، بانی سے ملاقات کے بعد کابینہ تشکیل دینے پر اتفاق

پشاور میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی سے پی ٹی آئی کی قیادت نے ملاقات کی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضم اضلاع کے بقایاجات فوری ادا کیے جائیں، ہمیں بھیک نہیں چاہیے، ہمیں اپنا حق دیا جائے۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میری نامزدگی پر اعتراضات اٹھائے گئے۔

وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہر ضلع میں امن جرگوں کا انعقاد کریں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سہیل ا فریدی

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں نیا نظام متعارف، گاڑی کا نمبر اب شہری کی ملکیت ہوگا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے باضابطہ طور پر ’’پرسںلائزڈ رجسٹریشن مارک سسٹم‘‘ کا اجراء کر دیا۔ نئے نظام کے تحت گاڑی فروخت ہونے کے بعد بھی نمبر پرانا مالک اپنے پاس رکھ سکے گا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں نیا نظام متعارف کروا دیا گیا جس کے تحت اب گاڑی کا نمبر گاڑی کے بجائے شہری کی ملکیت ہوگا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے باضابطہ طور پر ’’پرسںلائزڈ رجسٹریشن مارک سسٹم‘‘ کا اجراء کر دیا۔ نئے نظام کے تحت گاڑی فروخت ہونے کے بعد بھی نمبر پرانا مالک اپنے پاس رکھ سکے گا۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ نیا ڈیجیٹل رجسٹریشن سسٹم جعلی نمبر پلیٹس اور کلوننگ کے خاتمے میں مدد دے گا، پرسنلائزڈ رجسٹریشن سسٹم سے گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل تیز، شفاف اور کرپشن فری ہو جائے گا۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے، محکمہ ایکسائز گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے بھی آن لائن سسٹم بنائے۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ’’پی آر ایم‘‘ سسٹم سے گاڑیوں کی غیر قانونی استعمال میں کمی آئے گی، وہیکلز کے نئے رجسٹریشن نظام کے تحت نمبر پلیٹ گاڑی کے بجائے شہری کی ملکیت ہوگی، شناختی کارڈ یا موبائل نمبر کی طرح شہری گاڑی کے نمبر کا مالک ہوگا۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ جب گاڑی فروخت ہوگی تو نمبر بغیر کسی فیس کے فروخت کنندہ کے پاس ہی رہے گا، خریدار نئے نمبر کے لیے خود اپلائی کرے گا۔ شہری اپنا نمبر تین سال تک بغیر کسی گاڑی پر لگائے اپنے پاس محفوظ رکھ سکتا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے محکمہ ایکسائز کے لیے منشیات کے خلاف کارروائیوں میں پولیس کے طرز پر شہید پیکج کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف کارروائیوں پر محکمہ ایکسائز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جلد منشیات سے پاک خیبرپختونخوا دیکھیں گے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے، بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالا جائے۔ منشیات کے کاروبار میں ملوث ہر شخص کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے، اس ناسور کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں نیا نظام متعارف، گاڑی کا نمبر اب شہری کی ملکیت ہوگا
  • پی ٹی آئی سینیٹر خرم ذیشیان کے برادر نسبتی کے گھر پر فائرنگ
  • گلگت بلتستان؛ پاورکمیٹی اجلاس، وزیراعلیٰ یار محمد کا اسپیشل لائنز فوری ختم کرنے کا حکم
  • خیبرپختونخوا کا مقدمہ اڈیالہ میں نہیں سرکاری اداروں میں لڑیں، گورنر کا وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ
  • خیبرپختونخوا میں مالی بحران شدید، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے اعلانات غیر یقینی کا شکار
  • وفاق صوبائی حکومت سے مل کر پالیسی بنائے تو وہ پائیدار ہوگی(سہیل آفریدی)
  • خیبر پختونخوا پولیس کو جدید اسلحہ اور آلات مل گئے
  • وفاق صوبائی حکومت سے مل کر پالیسی بنائے تو وہ پائیدار ہوگی، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
  • وفاق پالیسی صوبائی حکومت سے مل کر بنائے تو وہ پائیدار ہوگی، سہیل آفریدی
  • لاڑکانہ اور سکھر میں میگنفائنگ سائنس سینٹر قائم کیے جائیں گے‘ وزیر اعلیٰ