data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے احتجاج کے دوران پرتشدد رویہ اپنایا، مسلح جتھوں نے فائرنگ کی لیکن ٹی ایل پی قیادت کے سوا کسی بھی مدرسے یا عالم دین کے خلاف کارروائی کی اجازت نہیں دی گئی اور نہ ہی دی جائے گی۔

 وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ، وزیر مذہبی امور سردار یوسف اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ جو لوگ دعویٰ کر رہے ہیں کہ مذاکرات نہیں ہوئے، وہ غلط بیانی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ٹی ایل پی کے اعلیٰ عہدیدار ڈھائی بجے تک سرکاری ٹیم کے ساتھ مذاکرات کرتے رہے، ہم نے ہر بار ان سے کہا کہ آپ پرامن طور پر واپس چلے جائیں، کسی کو کچھ نہیں کہا جائے گا لیکن ہر بار ان کی شرائط بڑھتی گئیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ٹی ایل پی کی شرائط کی فہرست میں بعض قیدیوں اور دہشت گردوں کی رہائی کے مطالبات شامل تھے، جن کا فلسطین سے کوئی تعلق نہیں تھا، یہ ریلی فلسطین کے لیے نہیں بلکہ مخصوص لوگوں کی رہائی کے لیے نکالی گئی تھی۔

محسن نقوی نے مزیدکہا کہ لبیک یا رسول اللہ ﷺ کا نعرہ ہم سب کا ہے لیکن جو لوگ اسلحہ اٹھائیں گے اور ریاست پر فائرنگ کریں گے، ان کے خلاف کارروائی ہو گی،  پولیس نے صرف ان لوگوں کے خلاف ایکشن لیا جنہوں نے حملہ کیا اور فورسز نے بہادری سے سڑک کلیئر کرائی۔

انہوں نےکہا کہ مسلح جتھوں نے گھروں اور مساجد کے میناروں میں پوزیشنیں سنبھال رکھی تھیں اور وہاں سے پولیس پر براہ راست فائرنگ کی جا رہی تھی، دو دن مذاکرات جاری رہے، ایک بڑی دینی و سیاسی شخصیت نے بھی ثالثی کی کوشش کی لیکن انہیں بھی دھوکا دیا گیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پچھلے چند ماہ سے ہر 15 روز بعد کوئی نہ کوئی بڑا احتجاج سامنے آ رہا ہے،  یہ محض اتفاق نہیں، اس کے پیچھے کچھ نہ کچھ منصوبہ بندی ہے جو جلد یا بدیر سامنے آ جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ  پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے لیکن اگر احتجاج کے دوران اسلحہ لایا گیا، گاڑیاں توڑی گئیں یا عوامی املاک کو نقصان پہنچایا گیا تو ریاست سخت کارروائی کرے گی، ٹی ایل پی کے کارکنان نے گن پوائنٹ پر گاڑیاں حاصل کیں، جس کی ویڈیوز ہمارے پاس موجود ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت نے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے رابطہ کیا ہے، سوائے ٹی ایل پی کے عہدیداران کے، کسی مدرسے یا عالم دین کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جائے گا، تمام علمائے کرام جمعے کو فلسطین کے لیے اظہار تشکر کریں گے، احتجاج نہیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ  احتجاج کے نام پر مسلح تصادم کیا گیا، پاکستان نے فلسطین کا مقدمہ ہر عالمی فورم پر لڑا ہے، لیکن یہ کیسا احتجاج تھا جس میں جدید اسلحہ، خنجر اور چاقو لہرائے گئے؟

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں فلسطین کے حق میں پرامن مظاہرے ہوئے، لندن اور اٹلی میں ایک شیشہ تک نہیں ٹوٹا، مگر یہاں پولیس انسپکٹر کو 21 گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ 100 سے زائد پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا گیا، جلاؤ گھیراؤ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا، جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی، جماعت اسلامی نے غزہ کے لیے جلسے کیے لیکن پرامن انداز میں،  یہی طریقہ اپنانا چاہیے، نہ کہ ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانا۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: محسن نقوی ٹی ایل پی نے کہا کہ انہوں نے کے خلاف کے لیے

پڑھیں:

’’ڈرائیونگ لائسنس بنواؤ، میرا وعدہ ہے  سعودی عرب بھجواؤں گا‘‘: محسن نقوی  کی نوجوان سے گفتگو وائرل 

اسلام آباد (نیٹ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اچانک دورے کے دوران روزگار کے لیے بیرون ملک جانے والے نوجوان سے دلچسپ گفتگو کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ محسن نقوی نے نوجوان سے سوال کیا کہ ڈرائیونگ لائسنس کہاں ہے؟ گاڑی چلانی آتی ہے؟ پاکستان میں ڈرائیونگ لائسنس بنوایا؟ مسافر نے جواب دیا کہ گاڑی چلانی آتی ہے لیکن لائسنس نہیں ہے اور نہ ہی بنوایا۔ وزیر داخلہ نے نوجوان کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ میرا وعدہ ہے آپ کو سعودی عرب بھیجوں گا لیکن پہلے یہاں ڈرائیونگ لائسنس بنواؤ کیونکہ ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر وہاں جا کر دھکے کھاؤ گے۔ ڈرائیور کی نوکری ہے اور لائسنس نہیں، وہاں سعودیہ والوں نے آپ کا اچھی طرح ٹیسٹ و امتحان لینا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے سٹاف کو نوجوان مسافر کی سیٹ ائیرلائن سے کہہ کر ایک ہفتہ آگے کروانے اور نمبر لیکر لائسنس بنوا کر دینے کی ہدایت کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • افغان اب ہمارے مہمان نہیں، واپس چلے جائیں، دھماکے برداشت نہیں کر سکتے: وزیر داخلہ
  • باہر بیٹھ کر فیک نیوز پھیلانے والے سمجھ رہے ہیں کہ انہیں تحفظ ملے تو یہ ممکن نہیں: وزیر داخلہ
  • ’’ڈرائیونگ لائسنس بنواؤ، میرا وعدہ ہے  سعودی عرب بھجواؤں گا‘‘: محسن نقوی  کی نوجوان سے گفتگو وائرل 
  • وزیر داخلہ کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر نوجوان سے دلچسپ گفتگو کی ویڈیو وائرل
  • مستنددستاویز  ات  پر کسی  مسافر  کو بیروان  ملک  جانے  سے نہیں  روکا جائے گا  محسن  نقوی 
  • وزیر داخلہ کا ویزا ایجنٹ مافیا کے خلاف سخت اقدام، جعلی دستاویزات پر سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی
  • مستند دستاویزات رکھنے والے کسی مسافر کو بیرونِ ملک سفر سے نہیں روکا جائے گا، وزیر داخلہ
  • اڈیالہ جیل کے باہر منگل کو احتجاج میں کارکنان کو کال دینے پر غور
  • ایجنٹ مافیا پیسوں کے لالچ میں معصوم لوگوں کے مستقبل سے کھیل رہا ہے: محسن نقوی
  • ایف  سی پیڈ کوارٹر کا دورہ ‘ شہدا کی قربانیاں رائیگاں  نہیں جائیں گی : وزیرداخلہ