غصے میں پاگل بولر کا امپائر پر حملہ، اسٹمپس کو بھی لات مار دی
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کرکٹ کو ہمیشہ شریفوں کا کھیل کہا جاتا ہے، مگر اس کی تاریخ میں ایسے لمحات بھی آئے جب کھلاڑی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور میدان میں ایسے کام کر بیٹھے جس سے کھیل کا وقار متاثر ہوا۔
آج کل تو کسی فیصلے پر اعتراض ہو تو کھلاڑی ریویو کا سہارا لیتے ہیں، مگر ماضی میں جب یہ سہولت موجود نہ تھی، کئی بار کھلاڑی امپائرز سے الجھتے بھی نظر آئے۔ خاص طور پر ویسٹ انڈیز کے کچھ کھلاڑی غصے میں حد سے تجاوز کر جاتے تھے۔
ستر اور اسی کی دہائی میں ویسٹ انڈیز کی کرکٹ دنیا پر راج کر رہی تھی، ان کے فاسٹ بولرز پوری دنیا کی ٹیموں کے لیے خوف کی علامت تھے۔ اسی دور میں دو واقعات ایسے پیش آئے جنہوں نے کرکٹ کی تاریخ کو ہلا کر رکھ دیا۔ ایک موقع پر کولن کرافٹ نے امپائر کو دھکا دیا، جبکہ دوسرے موقع پر مائیکل ہولڈنگ نے اسٹمپ کو لات مار کر گرا دیا۔
پہلا واقعہ 1979-80 کے نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران پیش آیا۔ تیسرے ٹیسٹ میچ میں کولن کرافٹ نے امپائر فریڈ گڈال کے فیصلے سے ناراض ہو کر، جب وہ باؤنسر کو نوبال قرار دے بیٹھے، غصے میں آ کر امپائر کو رن اپ کے دوران دھکا دے دیا۔ یہ منظر ٹی وی کیمروں کی آنکھ نے محفوظ کر لیا اور آج تک یہ واقعہ ایک سیاہ باب کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔
دوسرا واقعہ اگلے سال 1980 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایک اور ٹیسٹ میچ میں پیش آیا، جب امپائر نے جان پارکر کے کیچ کو آؤٹ قرار دینے سے انکار کر دیا۔ اس فیصلے سے غصہ میں آ کر ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر مائیکل ہولڈنگ نے اسٹرائیکر اینڈ پر جا کر اسٹمپ کو زور سے لات مار دی، جس سے وہ زمین سے اکھڑ گئے۔ یہ لمحہ بھی کیمروں میں قید ہوگیا اور کرکٹ کی تاریخ کا ایک متنازع واقعہ بن گیا۔
ایسے واقعات کرکٹ جیسے وقار والے کھیل کے دامن پر داغ چھوڑ جاتے ہیں، اور یہ یاد دلاتے ہیں کہ جذبات پر قابو نہ رکھا جائے تو عظیم کھلاڑیوں کی پہچان بھی متنازع بن سکتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
صوابی: ٹک ٹاک پر غیراخلاقی ویڈیو وائرل کرنے والا لڑکا گرفتار
صوابی:پولیس نے ٹک ٹاک پر غیراخلاقی ویڈیو وائرل کرنے والا ملزم عرف مٹرو کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ضلعی پولیس صوابی نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ایک غیر اخلاقی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک لڑکے کو غیراخلاقی فعل کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا اور اس واقعے پر عوامی سطح پر شدید غم و غصہ اور افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔
ایس ایچ او تھانہ کالوخان عبدالولی خان نے وائرل ویڈیو پر فوری ایکشن لیا اور پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم اصغر عرف مٹرو کینگ سکنہ بندو اوبہ کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ایسے غیر اخلاقی اور معاشرتی اقدار کے منافی اقدامات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
ڈسٹرکٹ پولیس افسر صوابی ضیا الدین احمد نے کہا کہ صوابی پولیس ایسے عناصر کو سختی سے کچلے گی جو معاشرتی اقدار، مذہبی اور انسانی اصولوں کے خلاف غیر اخلاقی حرکات میں ملوث ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پولیس افسر نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ معاشرتی بگاڑ پیدا کرنے والوں کی نشان دہی کرکے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔