کوئٹہ، شیعہ علماء کونسل کیجانب سے "امام حسین (ع) امن کانفرنس" منعقد
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
امام حسین (علیہ السلام) امن کانفرنس کا انعقاد شیعہ علماء کونسل کیجانب سے کوئٹہ میں ہوا۔ جس میں علامہ شبیر میثمی نے خصوصی شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کی جانب سے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں "امام حسین (علیہ السلام) امن کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے خصوصی شرکت کی، جبکہ دیگر علمائے کرام، عمائدین اور قبائلی و سیاسی شخصیات بھی کانفرنس میں شریک ہوئیں۔ اس موقع پر بلوچستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ کانفرنس سے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، جامعہ امام صادق (علیہ السلام) کوئٹہ کے پرنسپل علامہ محمد جمعہ اسدی، شیعہ علماء کونسل کے رہنماء اکبر زاہدی، بلوچستان شیعہ کانفرنس کے رہنماء (ڈی ایس پی) عاشق حسین و دیگر نے خطاب کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شیعہ علماء کونسل
پڑھیں:
بلوچستان بار کونسل انتخابات، 37 امیدواروں میں مقابلہ
بار کونسل کے بیان کے مطابق 8 نشستوں کیلئے 37 امیدواروں میں مقابلہ جاری ہے۔ بلوچستان کو پانچ گروپس میں تقسیم کیا ہے، جن میں مختلف اضلاع شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بلوچستان بار کونسل کے انتخابات آج ہو رہے ہیں۔ 8 نشستوں پر 37 امیدواروں کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔ انتخابات میں پروفیشنل لائزر پینل، انڈیپنڈنٹ پینل، ڈیموکریٹک وکلاء پینل سمیت آزاد امیدوار مدمقابل ہیں۔ بلوچستان بار کونسل سیکرٹریٹ کے مطابق بلوچستان بار کونسل کے انتخابات برائے سال 2025 تا 2030 کے سلسلے میں ریٹرننگ افسر و بلوچستان بار کونسل کے چیئرمین عدنان بشارت کی جانب سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیداروں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔
صوبے کو 5 انتخابی گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلا گروپ کوئٹہ، پشین، چمن، قلعہ عبداللہ، نوشکی اور چاغی پر مشتمل ہے۔ دوسرا گروپ ژوب، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، زیارت، موسیٰ خیل اور بارکھان، تیسرا گروپ کیچ، پنجگور، گوادر، لسبیلہ اور حب، چوتھا گروپ قلات، خضدار، مستونگ، خاران اور آواران، جبکہ پانچواں گروپ سبی، نصیرآباد، جعفرآباد، اوستہ محمد، جھل مگسی، کوہلو اور ڈیرہ بگٹی پر مشتمل ہے۔ بار کونسل سیکرٹریٹ کے مطابق پولنگ کے لیے بلوچستان ہائی کورٹ بلڈنگ میں انتظامات مکمل ہیں۔ انتخابات کے دوران سکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔