سوشل میڈیا کے ذریعے دین کیخلاف فتنہ انگیزی عروج پر ہے، علامہ الیاس قادری
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
سوشل میڈیا کے ذریعے دین کیخلاف فتنہ انگیزی عروج پر ہے، علامہ الیاس قادری WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )امیر اہل سنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ نے کہا ہے کہ آج بے دینی کا سیلاب برپا ہے اور سوشل میڈیا کے ذریعے دین کے خلاف فتنہ انگیزی عروج پر ہے، ایسے حالات میں ایمان کو محفوظ رکھنا ایک مشکل کام ہے، مبلغین کو چاہئے وہ اپنی گفتگو، روییاور انداز میں نرمی، بردباری و تحمل پیدا کریں، کیونکہ اس وقت دین کا کام پھونک پھونک کر قدم رکھنے اور تول تول کر بولنے کا تقاضا کرتا ہے، کہیں ایسا نہ ہو کہ کسی کا دل ہماری کسی بات سے ٹوٹ جائے اور وہ گمراہی کی راہ پر چل پڑے، لہذا ہماری نرمی، اخلاق اور تحمل مزاجی ہی دوسروں کو دین کی طرف مائل کرسکتی ہے ۔
امیر اہل سنت نے مبلغین کو خصوصی طور پر نصحیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اخلاق اور اندازِ گفتگو میں نرمی اپنائیں، اگر کسی کی مسکراہٹ سے کوئی فرد دین کے قریب آ جائے، تو اس کے ذریعے ایک خاندان دین دار بن سکتا ہے، لیکن اگر مبلغ کی سختی، تذلیل یا بے احتیاطی کسی کو دین سے دور کر دے، تو یہ بہت بڑا نقصان ہے۔ امیر اہل سنت نے والدین کے ساتھ حسن سلوک کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک نے قرآن کریم میں والدین کے ساتھ حسن سلوک کا حکم فرمایا ہے، کئی اولیائے کرام کو جو بلند مقام حاصل ہوا وہ والدین کی خدمت کے طفیل ہی تھا، آج کل والدین خصوصا عمر رسیدہ والدین کو اولاد کی طرف سے تکلیف اور بے قدری کا سامنا رہتا ہے۔ یاد رکھیں اللہ کی رضا والدین کی خوشی میں ہے، اور اس کی ناراضی ان کی ناراضی میں، لہذا اگر والدین بڑھاپے میں اولاد کے ساتھ سختی سے پیش آئیں تب بھی انہیں کچھ کہنے کی اجازت نہیں، حتی کہ “اف” کہنا بھی درست نہیں ہے، اللہ نے والدین کے سامنے تواضع اختیار کرنے کا حکم دیا ہے، اگر والدین واقعی زیادتی کریں تو ان کا حساب اللہ کے ذمہ ہے، اولاد کو چاہئے وہ اپنے والدین کو معاف کرے تاکہ آخرت میں ان کی گرفت نہ ہو۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں مسلسل کمی ریکارڈ ، بجلی کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں مسلسل کمی ریکارڈ ، بجلی کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ سے انکار ٹرائل سے بچنے کی کوشش ہے،عدالت جعلی حکومت بانی کو قید تنہائی میں رکھ کر توڑ نہیں سکتی، بیرسٹر سیف نان فائلرز کو کوئی رشتہ نہیں دے گا، سموسے خریدیں تو ساتھ چٹنی نہیں ملے گی،قادر پٹیل کے نان فائلرز سے متعلق پالیسی پر... سیکرٹری ہاوسنگ پنجاب نور الامین مینگل کا پی ایچ اے راولپنڈی آفس کا دورہ انتہا پسند بھارتی حکومت اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ کے مزید شواہد منظر عام پر
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے ذریعے
پڑھیں:
دہلی کی مشہور ’مکھن ملائی‘ پر چوہے کا ’خصوصی گشت‘، ویڈیو وائرل
بھارت میں کھانے پینے کی اشیاء کی صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات سے متعلق ویڈیوز اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ بازاروں، ڈھابوں اور گلی محلوں میں فروخت ہونے والے کھانوں میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی عام ہے۔
عوامی مقامات پر تیار کیے جانے والے کھانوں میں استعمال ہونے والے برتن، پانی اور اجزاء کی حالت اکثر غیر معیاری ہوتی ہے، اور کئی مرتبہ ان میں مضرِ صحت اشیاء شامل ہونے کے شواہد بھی سامنے آ چکے ہیں۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں بھارت کی ایک مشہور دکان پر ’مکھن ملائی‘ تیار کی جا رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھانے کی تیاری کے دوران ایک چوہا ملائی کے اوپر سے گزر رہا ہے، جسے کھانا بنانے والا شخص ہاتھ سے ہٹانے کی کوشش کرتا ہے۔
انڈیا کے شہر دہلی کی سب سے مشہور "مکھن ملائی".دیکھیں کتنی صفائی ہے اور کتنے خوبصورت طریقے سے بنائی جاتی ہے pic.twitter.com/59F4oYleDT
— Ather Salem® (@AthSa01) August 1, 2025
بعد ازاں ویڈیو میں ایک شخص کو وہی ملائی کھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس پر چوہا گزرا تھا۔ یہ منظر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل ظاہر کیا۔
ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انڈیا کے شہر دہلی کی سب سے مشہور ’مکھن ملائی‘ دیکھیں کتنی صفائی ہے اور کتنے خوبصورت طریقے سے بنائی جاتی ہے جبکہ کئی صارفین نے صفائی کے ناقص انتظامات پر سوالات اٹھائے۔
واضح رہے کہ انڈیا کے متعدد ہوٹلوں میں گندگی معمول بن گئی ہے، سوشل میڈیا پر آئے روز ایسی ویڈیوز گردش کرتی رہتی ہیں جس میں کبھی کھانے پینے والی اشیا کے ساتھ منفرد تجربات کیے جاتے ہیں تو کبھی عجیب و غریب پکوان سوشل میڈیا کی زینت بنتے ہیں جیسے پیپسی والی چائے، مرچوں سے بنا حلوہ اور آئس کریم پکوڑہ وغیرہ۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈین کھانے بھارت میں صفائی بھارتی کھانے کھانے پر چوہا مکھن ملائی