اسرائیل کا تہران کے ہوائی اڈے پر حملہ، ایف 14 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران اسرائیلی فضائیہ نے ایران کے دارالحکومت تہران کے مہرآباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک بڑا حملہ کرتے ہوئے ایرانی فضائیہ کے امریکی ساختہ F-14 ٹام کیٹ لڑاکا طیاروں کو تباہ کردیا۔
اسرائیلی میڈیا اور فوج کی جانب سے حملے کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں ایران کی جانب سے اسرائیل کا ایک اور ایف 35 جہاز مار گرانے کا دعویٰ
اسرائیلی فوج کے مطابق یہ حملہ تہران کے مہرآباد ایئرپورٹ پر موجود ایرانی فضائیہ کے دو F-14 لڑاکا طیاروں پر کیا گیا۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ دونوں طیاروں کو ہدف بنایا گیا اور وہ مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔
اسرائیلی فضائیہ کا دعویٰ ہے کہ یہ کارروائی ایران کی فضائی دفاعی صلاحیت کو کمزور کرنے کے لیے کی گئی تاکہ ایرانی فضائی حملوں کا سد باب کیا جا سکے۔
F-14 ٹام کیٹ: تاریخی پس منظرٹام کیٹ F-14 ایک جدید مگر پرانا تصور کیا جانے والا لڑاکا طیارہ ہے، جسے امریکا نے 1970 کی دہائی میں تیار کیا تھا۔ یہ دو انجنوں والا، دو نشستوں کا سپر سونک جیٹ ہے جو فضا سے فضا میں لڑنے کی زبردست صلاحیت رکھتا ہے۔
ایران وہ واحد ملک ہے جسے امریکا نے یہ طیارے 1976 میں فروخت کیے۔ ایران کے اسلامی انقلاب (1979) کے بعد امریکی سپورٹ بند ہوگئی، لیکن ایران نے مقامی طور پر ان طیاروں کو فعال رکھنے کی کوشش جاری رکھی۔
موجودہ وقت میں ایران کے پاس قریباً 25 سے زیادہ F-14 طیارے موجود ہونے کا اندازہ ہے، جنہیں وہ اب بھی محدود صلاحیت کے ساتھ استعمال کرتا ہے۔
’یہ اقدام ایک بڑی جنگی حکمت عملی کا ابتدائی مرحلہ بھی ہو سکتا ہے‘تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس حملے کا مقصد ایران کو متنبہ کرنا اور اس کی دفاعی حدود میں گہری مداخلت کرنا ہے، یہ اقدام ایک بڑی جنگی حکمت عملی کا ابتدائی مرحلہ بھی ہو سکتا ہے۔
ایرانی حکومت یا مسلح افواج کی جانب سے تاحال اس حملے پر کوئی سرکاری ردعمل جاری نہیں کیا گیا، تاہم سوشل میڈیا پر ایران کے حامی حلقوں میں اس حملے پر شدید غم و غصہ دیکھا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں اس سے قبل کہ دیر ہو جائے ایران کو کشیدگی کم کرنے پر بات کرنی چاہیے، ٹرمپ
ایران کی جانب سے یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ تل ابیب یا دیگر اسرائیلی فوجی اڈوں پر جوابی کارروائی کر سکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسرائیل کا حملہ اسرائیلی فضائیہ ایران اسرائیل کشیدگی طیارے تباہ مشرق وسطیٰ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل کا حملہ اسرائیلی فضائیہ ایران اسرائیل کشیدگی طیارے تباہ وی نیوز کی جانب سے ایران کے
پڑھیں:
اسرائیل کی مقبوضہ مغربی کنارے پر بھی قبضے کی تیاری
اسرائیلی وزرائے دفاع و انصاف نے متنازع بیان میں کہا ہے کہ مغربی کنارے کے الحاق کا وقت آگیا ہے، مغربی کنارے کو اسرائیل میں شامل کرنے کی تیاری مکمل ہے۔
اسرائیلی وزرا نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ کے دور میں نقشے اور تجاویز تیار ہو چکی تھیں مغربی کنارے پر اسرائیلی خودمختاری کی راہ ہموار ہو گئی ۔
اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے پر نام نہاد خود مختاری کا اعلان کیا ہے جسے سعودی عرب، بحرین، مصر، انڈونیشیا، اردن، شام، الجزائر، فلسطین، قطر، ترکیہ، امارات، عرب لیگ، اسلامی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ کے کئی رکن ممالک نے مسترد کر دیا۔
سوشل میڈیا ایپ ایکس پر سعودی وزارتِ خارجہ کے بیان میں اس اقدام کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور یواین قراردادوں کی پامالی قرار دیا۔
سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری میں کہا گیا کہ اسرائیل کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر کسی قسم کی خودمختاری حاصل نہیں، اس قسم کا یکطرفہ اقدام نہ صرف غیر قانونی ہے۔
اس سے فلسطینی علاقوں کی قانونی حیثیت پر کوئی اثر نہیں پڑتا، ایسے اقدامات نہ صرف امن کی کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ خطے میں کشیدگی کو مزید ہوا دیتے ہیں۔
بیان کے اختتام پر دو ریاستی حل کے لیے عزمِ نو کا اظہار کیا گیا اور زور دیا گیا کہ تمام متعلقہ فریق اقوام متحدہ کی قراردادوں، عرب امن منصوبے، اور 4 جون 1967 کی سرحدوں کے مطابق ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کریں، جس کا دار الحکومت مشرقی قدس ہو۔