ایران کا اسرائیلی حملے پر شدید ردعمل، امریکا پر دوغلی پالیسی کا الزام
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تہران:ایران نے اسرائیلی جارحیت کو جاری سفارتی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس حوالے سے واضح اور دوٹوک موقف اختیار کرے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان سفارتی بات چیت جاری تھی لیکن اسرائیل کی جارحیت نے اس عمل کو سنگین نقصان پہنچایا ہے۔
اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ہم مذاکرات کے عمل میں مصروف تھے کہ اچانک اسرائیلی جارحیت نے ہمیں حیران کر دیا، ہمیں یقین نہیں تھا کہ امریکہ کی حمایت سے ایسا حملہ کیا جائے گا، اسرائیلی حملے میں واشنگٹن برابر کا شریک ہے۔
ایرانی ترجمان نے کہا کہیہ صیہونی ریاست ہے جس نے سفارتکاری کی راہ میں رکاوٹ ڈالی ہے اور اب یہ امریکا کی ذمہ داری ہے کہ وہ جارحیت کے خلاف دوٹوک موقف اختیار کرے، اگر امریکا واقعی خطے میں امن چاہتا ہے تو اسے اسرائیل کی کھلی جارحیت سے خود کو الگ کرنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں مذاکرات بے معنی ہو چکے ہیں اور ایران اپنی خودمختاری اور سالمیت کا ہر ممکن دفاع کرے گا۔
اسماعیل بقائی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی حملوں کو غیر قانونی اور ناقابلِ جواز جارحیت قرار دے کر اس کے خلاف عملی اقدامات کرے،عالمی برادری کی خاموشی اس بات کا ثبوت ہے کہ اقوام متحدہ جیسے عالمی ادارے سیاسی اثرورسوخ کے سامنے بے بس ہو چکے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایاز صادق کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
ویب ڈیسک:سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جنیوا میں چھٹی عالمی سپیکرز کانفرنس کی سائیڈ لائن پر ایرانی ہم منصب ڈاکٹر محمد باقر قالیباف سے ملاقات کی ، دونوں میں دو طرفہ پارلمانی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
ایرانی سپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان کی جانب سے حمایت پر شکریہ ادا کیا،ملاقات کے دوران سپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے مابین تاریخی برادرانہ اور دوستانہ تعلقات پائے جاتے ہیں، پاکستان ایران کی خودمختاری اور سالمیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے، مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن خطے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے،انہوں نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے، پاکستان تمام عالمی تنازعات کا مذاکرات کے ذریعے پرامن حل چاہتا ہے۔
عمر ایوب، شبلی فراز سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کو 10،10 سال قید کی سزا
ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے جوہری پروگرام کا مذکرات کے ذریعے پُرامن حل چاہتا ہے، پاکستان کی پارلیمان نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف متفقہ قراردادیں منظور کیں۔
ایرانی سپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان کی جانب حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کے مابین مضبوط برادرانہ اور دوستانہ تعلقات موجود ہیں، ایران پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان کی پارلیمان اور عوام کی جانب سے حمایت کو ایرانی عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ