راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی 2025ء ) راولپندی کے علاقہ ڈی ایچ اے کے سیلابی پانی میں کار سمیت بہہ جانیوالے ریٹائرڈ کرنل کی لاش مل گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کے پوش رہائشی علاقہ ڈی ایچ اے کے سیلابی نالے میں بہنے والے کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی کی لاش مل گئی، ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ گاڑی اور بیٹی سمیت سیلابی پانی میں بہہ جانے والے پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل کی لاش دریائے سواں کے کنارے سے ملی، تاہم ان کی بیٹی اور گاڑی کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے اور متاثرہ خاتون کی تلاش تک سرچ آپریشن بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔

بتایا جارہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں شدید بارش کے باعث علاقہ زیر آب آ چکا تھا کہ اسی دوران ڈی ایچ اے کے رہائشی فوج کے 64 سالہ ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی اپنی 25 سالہ بیٹی کے ہمراہ گاڑی میں گھر سے نکلے کہ راستے میں ان کی گاڑی خراب ہوگئی اور اسی دوران سیلابی پانی کا ایک بڑا ریلہ آ یا اور بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے دونوں باپ بیٹی بھی گاڑی کے ساتھ ہی پانی میں بہہ گئے، نالے میں کار سمیت بہہ جانے والے افراد گاڑی سے مدد کے لیے لوگوں کو پکارتے رہے۔

(جاری ہے)

حادثے کے بعد ریسکیو حکام نے بتایا کہ پانی میں بہہ جانے والے افراد کی تلاش شروع کردی گئی، پولیس اور ریسکیو 1122 کے غوطہ خور سرچ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، گزشتہ روز ڈی ایچ اے کے برساتی نالے میں تلاش کا عمل مکمل کیا گیا جس کے بعد آج دریائے سواں کے داخلی و خارجی راستوں پر سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے جہاں سے ریسکیو ٹیموں کو پہلے گاڑی کا بمپر اور سائیڈ مرر ملے تاہم گاڑی کا کچھ پتہ نہیں چل سکا تھا۔

اب معلوم ہوا ہے کہ ریسکیو ٹیموں کو متاثرہ گاڑی کا بونٹ اور دروازہ بھی دریائے سواں پل کے نیچے سے ملا اور بعد ازاں گاڑی اور بیٹی سمیت سیلابی پانی میں بہہ جانے والے پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل کی لاش بھی دریائے سواں کے کنارے سے ملی جب کہ بیٹی کی تلاش کا کام جاری ہے، اس حوالے سے ریسکیو حکام کی جانب سے یہ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش کا سلسلہ رکنے کے بعد پانی کی سطح کم ہونے کے باعث آج دریائے سواں میں سرچ آپریشن مکمل کر لیا جائے گا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ریٹائرڈ کرنل کی لاش سیلابی پانی میں بہہ جانے والے پانی میں بہہ دریائے سواں ڈی ایچ اے کے کی تلاش

پڑھیں:

رکن اسمبلی کی گاڑی حادثے کا شکار، گل ابراہیم ساتھیوں سمیت زخمی

اپردیر(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع اپردیر میں ایم پی اے گل ابراہیم گاڑی گاڑی کھائی میں گرگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں رکن خیبرپختونخوا اسمبلی گل ابراہیم 5 ساتھیوں سمیت زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال دیر منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکوں میں ماں بیٹی سمیت 3 افراد جاں بحق
  • ڈیرہ بگٹی، بارودی سرنگ کے دھماکے، ماں بیٹی سمیت 3 افراد جاں بحق
  • دریائے ستلج میں سیلابی پانی میں کمی کے باوجود بہاولپور کی درجنوں بستیوں میں کئی کئی فٹ پانی موجود
  • رکن اسمبلی کی گاڑی حادثے کا شکار، گل ابراہیم ساتھیوں سمیت زخمی
  • کراچی، سی ویو کے قریب کار سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد
  • مظفرگڑھ میں سیلاب سے اموات کی تعداد 9 ہو گئی
  • سیلابی ریلوں سے دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ
  • ڈہرکی،سیلابی صورتحال خطرناک صورت اختیار کرگیا
  • کوہ سلیمان سے آنیوالے سیلابی پانی سے 2 ہزار سال پرانے سکے مل گئے
  • گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر سیلابی صورتحال، این ڈی ایم اے نے ہائیڈرولوجیکل الرٹ جاری کردیا