بھارت میں برطانوی F-35 لڑاکا طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ، پائلٹ نے طیارہ چھوڑنے سے انکار کردیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ترواننتاپورم: برطانیہ کا جدید ترین ایف-35 بی لڑاکا طیارہ ہفتے کی شب ایندھن کی کمی کے باعث بھارتی ریاست کیرالہ کے ترواننتاپورم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنے پر مجبور ہوگیا، تاہم طیارے کے پائلٹ نے طیارے سے دور جانے سے انکار کر دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی رائل نیوی کے فلیگ شپ ایئرکرافٹ کیریئر ایچ ایم ایس پرنس آف ویلز سے پرواز کرنے والے اس طیارے نے رات 9 بج کر 20 منٹ پر ایئر ٹریفک کنٹرول سے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی، اور 9:30 بجے بحفاظت لینڈ کر گیا۔
لینڈنگ کے بعد پائلٹ، جسے بھارتی میڈیا نے صرف ’مائیک‘ کے نام سے شناخت کیا ہے، طیارے سے اترا تو طیارے سے دور جانے کے بجائے وہیں رک گیا اور طیارے کے قریب بیٹھنے کے لیے ایک کرسی طلب کی۔
اطلاعات کے مطابق جب بھارتی فضائیہ کے اہلکار پائلٹ کو حفاظتی اقدامات کے تحت ایئرپورٹ کے اندر لے جانے پہنچے تو اُس نے فوری طور پر ان کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا اور مسلسل طیارے کے ساتھ ہی بیٹھا رہا۔ تاہم کچھ دیر بعد وہ رضامند ہوا اور فضائیہ کے اہلکاروں کے ہمراہ ایئرپورٹ کے اندر چلا گیا۔
بھارتی فضائیہ کی جانب سے اتوار کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے سے مکمل آگاہی تھی اور طیارے کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ ایف-35 بی دنیا کے جدید ترین اور مہنگے ترین لڑاکا طیاروں میں شمار ہوتا ہے، اور یہ پہلا موقع ہے جب اس طرز کا کوئی طیارہ بھارت میں ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد اس نوعیت کی صورتحال کا سامنا کر چکا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
قومی ائیرلائن کے پرسیشن انجینیئرنگ شعبے کو پاک فضائیہ کے ذیلی ادارے کے حوالے کرنے کی منظوری دیدی گئی
قومی ائیرلائن کی نجکاری کے عمل میں ایک اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے غیر معمولی اجلاس عام میں قومی ائیرلائن کے شعبہ پرسیشن انجینیئرنگ کو پاک فضائیہ کے ذیلی ادارے پی ای سی پی ایل کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی گئی۔25 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے اجلاس میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے شیئر ہولڈرز نے متفقہ طور پر پرسیشن انجینئرنگ شعبے کی منتقلی کی منظوری دی۔اسکیم آف ارینج منٹ کے تحت پی آئی اے کا پرسیشن انجینئرنگ شعبہ یکم مئی 2025 سے باقاعدہ طور پر پاک فضائیہ کی زیلی کمپنی پی ای سی پی ایل کے حوالے کیا گیا ہے۔