بھارت میں ائیر انڈیا کی پرواز AI-171 کے اندوہناک حادثے کے بعد معروف فلم ساز مہیش کلاوڈیا المعروف مہیش جیراوالا لاپتا ہوگئے جوکہ حادثے کے وقت نزدیکی علاقے میں موجود تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہیش جیراوالا کا موبائل فون حادثے کے مقام سے صرف 700 میٹر کی دوری پر آخری بار متحرک پایا گیا تھا، اُن کے اہلِ خانہ نے ان کے لاپتا ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے ڈی این اے نمونے حکام کو جمع کرا دیے ہیں۔

یہ حادثہ 12 جون بروز جمعرات کی دوپہر پیش آیا تھا جب طیارہ سردار ولبھ بھائی پٹیل انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 1:39 بجے پرواز بھرنے کے کچھ ہی لمحوں بعد میگھن نگر کے ایک میڈیکل کالج کے احاطے میں گر کر تباہ ہو گیا۔

طیارے میں سوار 242 میں سے 241 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جبکہ زمین پر موجود مزید 29 افراد بھی جہاز گرنے اور ملبے تلے دبنے سے جان کی بازی ہار گئے۔

فلمساز مہیش کلاوڈیا، جو نروڈا کے رہائشی تھے اور میوزک البمز کے ڈائریکٹر کے طور پر کام کرتے تھے، وہ جمعرات کے روز لاء گارڈن کے علاقے میں کسی سے ملاقات کے لیے گئے تھے۔

ان کی اہلیہ ہیتل نے بتایا کہ ‘میرے شوہر نے دوپہر 1:14 پر مجھے فون کر کے بتایا کہ ان کی ملاقات ختم ہو گئی ہے اور وہ گھر واپس آ رہے ہیں لیکن جب وہ وقت پر گھر نہیں پہنچے اور ان کا فون بند آنے لگا تو مجھے تشویش ہوئی، پولیس کو اطلاع دی گئی تو ان کے موبائل کی آخری لوکیشن کریش سائٹ سے صرف 700 میٹر کے فاصلے پر ظاہر ہوئی’۔

ہیتل نے مزید کہا کہ ان کے شوہر کا فون تقریباً 1:40 پر بند ہو گیا تھا، یعنی عین اسی وقت جب طیارہ پرواز بھر چکا تھا، ان کی اسکوٹر اور موبائل فون دونوں غائب ہیں۔

اہلیہ نے شُبہ ظاہر کیا کہ ‘معاملہ کچھ غیرمعمولی لگ رہا ہے، کیونکہ میرے شوہر عام طور پر اس راستے سے کبھی گھر نہیں آتے تھے، ہم نے ڈی این اے سیمپل جمع کرا دیے ہیں تاکہ یہ جانچا جا سکے کہ آیا وہ حادثے میں زمین پر ہلاک ہونے والوں میں شامل تو نہیں’۔

طیارے کے حادثے میں کئی لاشیں ناقابلِ شناخت حد تک جل چکی ہیں یا بری طرح متاثر ہوئی ہیں، جس کے باعث حکام متاثرین کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کا سہارا لے رہے ہیں۔

سانحے کے تین دن بعد اسپتال حکام نے اتوار کے روز تصدیق کی کہ 47 افراد کی شناخت ڈی این اے میچنگ کے ذریعے ہو چکی ہے، جن میں سے 24 لاشیں ورثا کے حوالے بھی کر دی گئی ہیں، حکام کی جانب سے متاثرین کی شناخت کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ڈی این اے حادثے کے

پڑھیں:

کراچی؛ تین ہٹی مزار کے قریب منی ٹرک نے موٹر سائیکل کو روند ڈالا

کراچی:

تین ہٹی مزار کے قریب ٹریفک حادثے میں منی ٹرک نے موٹر سائیکل سوار دو افراد کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

پولیس نے تین ہٹی مزر کے قریب ہونے والے حادثے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کر دیا۔

ایس ایچ او جمشید کوارٹرزانصر بٹ نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 40 سالہ حماد کے نام سے ہوئی ہے اور زخمی ہونے والے 35 سالہ امین کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور گوت خان کو گرفتار کر کے  منی ٹرک اپنے قبضے میں لے لیا ہے، جس پر سامان بھی لدا ہوا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر اُلٹ گیا، 4 افراد جاں بحق
  • فیصل آباد: موٹر وے پر پولیس وین کی ٹرک سے ٹکر، 2 اہلکار جاں بحق، 8 زخمی
  • مسی سپی، لاپتا پالتو کتیا 5 سال بعد مالکن کو مل گئی
  • کیوبا، جمیکا اور ہیٹی میں طوفان ملیسا سے ہلاکتوں کی تعداد 60 ہوگئی
  • ماڑی پور میں اسکول سے واپسی پرٹریفک حادثے میں طالبعلم جاں بحق
  • کھارادر میں رہائشی عمارت کی لفٹ گرنے سے 10 افراد زخمی
  • کراچی؛ تین ہٹی مزار کے قریب منی ٹرک نے موٹر سائیکل کو روند ڈالا
  • قلندر لعل شہباز جانے والی زائرین کی بس تیز رفتاری کے باعث اُلٹ گئی
  • پاپوا نیو گنی میں لینڈ سلائیڈ نگ سے 11افراد ہلاک
  • ویتنام: بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں میں اضافہ‘ 11 افراد لاپتا