ایران اسرائیل کو صہیونی وحشیوں کے لئے جہنم بنا دے گا، اسپیکر قالیفاف
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کو خبردار کیا کہ ایران کی مسلح افواج اپنے وحشی دشمن کو مکمل طور پر بے بس کر دیں گی۔ قالیباف نے کہا کہ صیہونیوں کی راتوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل کو صہیونی وحشیوں کے لئے جہنم بنادے گا۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کو خبردار کیا کہ ایران کی مسلح افواج اپنے وحشی دشمن کو مکمل طور پر بے بس کر دیں گی۔ قالیباف نے کہا کہ صیہونیوں کی راتوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں۔ ایرانی افواج دشمن کو "جہنم" کا مزہ چکھائیں گی اور دنیا اس کی ذلت و رسوائی کا مشاہدہ کرے گی۔
اسپیکر قالیباف نے زور دے کر کہا کہ ہم ایک غیرمعمولی صورتحال سے گزر رہے ہیں، اور ہمارا درندہ صفت دشمن کسی حد و قانون کو نہیں مانتا۔ اگرچہ حتمی فتح یقینی ہے، مگر اس راہ میں نشیب و فراز آئیں گے۔ قالیباف نے ایرانی قوم کی وحدت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مختلف قومیتی و فکری پس منظر رکھنے والے افراد نے متحد ہو کر مسلح افواج کی پشت پر کھڑے ہو کر دشمن کو ایک واضح پیغام دیا ہے۔ اسرائیلی حکومت کے دھمکی آمیز اقدامات نے ایرانی قوم کے اندر مزید اتحاد و استقامت کو فروغ دیا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور ایرانی فوج کی عسکری طاقت کی بھی ستائش کی اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی قیادت کو اس کامیابی کا محور قرار دیا۔ قالیباف کے مطابق دشمن اس وقت ایک ہائبرڈ وار میں مصروف ہے مگر ایران نے ان تمام چالوں کا مؤثر جواب دیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایرانی پارلیمنٹ کے قالیباف نے اسرائیل کو دشمن کو کہا کہ
پڑھیں:
علامہ ناصر عباس کا تھینک ٹینک میں ایرانی وفد سے خطاب
مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس نے اسلام آباد میں تھینک ٹینک سے خطاب میں کہا ہک ایران مشرق وسطیٰ کا اہم ملک ہے، خطے کے تمام ملکوں کو اپنے مسائل خود حل کرنے ہوں گے۔ پاکستان اور ایران کو بھی اپنے تعلقات بہتر بنانا ہوں گے، بلوچستان کی صورتحال ہمارے سامنے ہے۔ متعلقہ فائیلیںمجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ دنیا میں پہلے دو طاقتوں والا نظام تھا، پھر ایک طاقت کا غلبہ دیکھا، اور اب دنیا ایک نئے نظام کی طرف بڑھ رہی ہے۔ اب دنیا طاقتور ملکوں اور طاقتور خطوں کی طرف جا رہی ہے۔ ہمیں قانون کی حکمرانی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کی طرف جانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایران مشرق وسطیٰ کا اہم ملک ہے، خطے کے تمام ملکوں کو اپنے مسائل خود حل کرنے ہوں گے۔ پاکستان اور ایران کو بھی اپنے تعلقات بہتر بنانا ہوں گے، بلوچستان کی صورتحال ہمارے سامنے ہے، اس لیے اعتماد بحال کرنا بہت ضروری ہے۔