Jasarat News:
2025-11-06@10:08:20 GMT

ایران کے ہاتھ باندھنے کی تیاریاں

اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر ایران اور اسرائیل کی جنگ موبائل اور ٹی وی اسکرین پر دیکھنا اور گرتے ہوئے میزائل، پھٹتے ہوئے طیارے، گرتی ہوئی عمارتیں، چیختے چلاتے اور دوڑتے ہوئے انسان، بہتا ہوا خون، بلند ہوتے آگ کے مناظر نے ہماری نفسیات تبدیل کردی ہے، ہمیں یہ مناظر خوش کن نظر آتے ہیں۔ اپنی حلیفوں کی کامیابی اور دشمنوں کی تباہی پر ہم خوش ہوتے ہیں۔ لیکن جب یہ مناظر ٹی وی اسکرین سے نکل کر آپ کے آس پاس ہونے لگیں، تو ہمیں اس حقیقت کا ادراک ہوتا ہے کہ انسان کتنا بے بس ہے۔ انسانی المیے کیسے جنم لیتے ہیں۔ آگ اور خون کا یہ کھیل کس قدر خوفناک ہے۔ جنگ بھوک، تباہی، بے بسی، لاشیں، بلکتے ہوئے زخمی، کیسے معاشروں کو تبدیل کرتے ہیں، نسلیں یہ قرض کیسے اُتارتی ہیں۔
گزشتہ تین چار دن سے میں رات کو اُٹھ اُٹھ کر، موبائل کی اسکرین کو دیکھنے لگتا ہوں، تیز روشنی میری آنکھوں میں تیزاب کی طرح چبتی ہے۔ لیکن میں پھر بھی کچھ تلاش کرتا ہوں، کوئی نئی خبر، کوئی نئی اطلاع، کوئی نئی بات، کوئی نیا حملہ، کوئی بڑی تباہی، پھر تھک ہار کر میں سونے کی کوشش کرتا ہوں، لیکن سو نہیں پاتا، فلسطین اور غزہ کے بچے، تڑپتے ہوئے لاشے، ملبے کے ڈھیر، بلکتی ہوئی مائیں، روتے ہوئے بوڑھے مجھے سونے نہیں دیتے۔ بعض اوقات ہم ایسے حالات سے گزرتے ہیں کہ ہم اپنے مسائل اور معاملات میں الجھ کر اندر کو بھول جاتے ہیں، جسم میں ہونے والی تبدیلیاں آپ کو احساس دلاتی ہیں کہ دشمن نے تو آپ کے اندر سے وار کر دیا۔ تباہی پھیر دی، دل بے قابو ہوگیا، کینسر نے پنجے گاڑ دیے۔
اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کئی برسوں سے ایران میں سرگرم عمل تھی۔ کئی سال پر محیط منصوبے کے تحت سیکڑوں دھماکا خیز مواد سے لیس ڈرونز تجارتی ذرائع کے ذریعے ایران میں اسمگل کیے گئے، تربیت یافتہ اہلکاروں کو ایرانی فضائی دفاعی تنصیبات اور میزائل لانچنگ مراکز کے قریب تعینات کیا گیا۔ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایران میں میزائل ذخیرہ گاہوں کا کھوج لگایا، ایران کی عسکری قیادت اور ایٹمی سائنس دانوں کی پوری کہکشاں کو مٹانے کے لیے نشان زدہ کیا، جوہری تنصیبات اور فوجی کمانڈ کو نشانہ پر رکھ لیا، کئی ماہ تک دھماکا خیز مواد سے لیس سیکڑوں کوآڈ کاپٹر ڈرونز کے پرزہ جات سوٹ کیس، کمرشل ٹرک اور شپنگ کنٹینرز کے ذریعے ایران اسمگل کیے جاتے رہے۔ اسرائیل باقاعدگی سے اپنی عسکری حکمت عملی میں خفیہ معلوماتی کارروائیوں کو شامل کرتا رہا۔ موساد کے اہلکاروں نے زمینی سطح پر درجنوں میزائلوں کو لانچ ہونے سے پہلے ہی تباہ کر نے کا منصوبہ تیار کر لیا۔ لیکن ایران پراکسی وار میں مصروف رہا۔ جی ہاں ساری دنیا میں اپنے پراکسی پھیلاتے رہے، ان ممالک کو بھی تباہ کر وا ڈالا اور اپنا گھر موساد کے حوالے کر دیا۔ دشمن نے سارا نقصان اندر سے کیا، ہانیہ کے واقعہ کے بعد ہی عقل آجاتی تو اپنی منجھی کے نیچے ڈانگ پھیر لیتے۔
ایران کی پراکسی وارز نے اسے ایک بڑی علاقائی طاقت کے طور پر ضرور ابھارا ہے، مگر اس کی قیمت پورے خطے نے چکائی ہے۔ شام، یمن، عراق اور لبنان آج تباہ حال ہیں، اور یہ پراکسی جنگیں مستقبل میں بھی مشرق وسطیٰ میں استحکام کی راہ میں بڑی رکاوٹ رہیں گی۔ ایران کی اس حکمت عملی کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ اس نے براہِ راست جنگ سے بچتے ہوئے اپنے مفادات کا دفاع کیا، مگر اس کے طویل المدتی اثرات نہ صرف خطے بلکہ عالمی سیاست پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔ آج دنیا کی بڑی طاقتیں اس کے خلاف بھی وہی پراکسی جنگ لڑ رہی ہیں۔ سب کو معلوم ہے کہ اسرائیل کو کس نے شہ دی ہے، کون اسے ہتھیار، ٹیکنالوجی، انٹیلی جنس، طیارے، فراہم کر رہا ہے، جس کے بل بوتے پر اسرائیلی طیارے ایران کی فضا ؤں میں بلا روک ٹوک دندناتے پھر رہے ہیں۔ جدید عالمی سیاست میں ’’پراکسی وار‘‘ یا ’’بالواسطہ جنگ‘‘ ایک ایسا ہتھیار بن چکی ہے جس کے ذریعے طاقتور ممالک، بغیر براہِ راست میدانِ جنگ میں کودے اپنے مفادات کے لیے دوسرے خطوں میں اثر رسوخ قائم کرتے ہیں۔ ان جنگوں میں اصل طاقتیں اپنے حمایت یافتہ گروہوں یا ریاستوں کے ذریعے لڑائی لڑتی ہیں، اور کئی بار یہ جنگیں بظاہر مقامی تنازعات کے روپ میں سامنے آتی ہیں، لیکن پس پردہ ایک بڑی طاقت کی حکمت عملی کارفرما ہوتی ہے۔ پاکستان حال ہی میں ایک محدود جنگ کے تجربے سے گزر چکا ہے۔ دشمن ہم پر نظریں گاڑے ہوئے ہیں۔ ہمیں موجوہ حالات میں سبق سیکھنا چاہیے۔ حکومتیں بنانے، گرانے، قرض کی دلدل میں دھنسنے، عوام کو ٹیکس کے جال میں کس دینے سے ہم ویسے ہی اپنے پاؤں پر کلہاڑے مار رہے ہیں، ہماری معاشی حالت تباہ ہے۔ قرضے اور سود میزائل اور ڈرونز سے زیادہ خطرناک ہیں۔ ہماری عمارت تو بغیر حملے کے نیچے آرہی ہے۔ معاشی ابتری، عوام کو اس حال میں لے آئے گی کہ ایٹمی حیثیت سے کوئی سروکار نہ ہوگا۔ ایران کے پاس تو تیل تھا وہ معاشی پابندی کے اثرات برداشت کر گیا، پاکستان تو ویسے بھی دوسروں کیٹکڑوں پر پل رہا ہے۔ وہ کسی کو کیسے آنکھیں دکھائے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے ذریعے ایران کی

پڑھیں:

قلات میں سکیورٹی فورسز  کی کارروائی؛ بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  یکم نومبر کی رات سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن  کیا۔ یہ کارروائی میں بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر عمل میں لائی گئی تھی۔

اہم آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا،  جس کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی یافتہ 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ مارے جانے والے دہشت گرد مختلف تخریبی اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  آپریشن کے دوران ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق  علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد کو تلاش کر کے ختم کیا جا سکے۔ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے  عزمِ استحکام ویژن کے تحت انسدادِ دہشت گردی مہم پوری قوت سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ مہم بھرپور انداز میں جاری رہے گی۔

صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

دوسری جانب صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے 4 بھارتی پشت پناہی یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کو قومی سلامتی کے لیے اہم کامیابی قرار دیا۔

صدرِ مملکت نے سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عزم و استقلال کو سراہا اور اپنے بیان میں کہا کہ قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ اور دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے عزم پر قائم ہے۔ انہوں نے  وطن دشمن عناصر کے خلاف آپریشن  عزمِ استحکام کے تسلسل کو قومی سلامتی کے لیے ناگزیر قرار دیا۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے بھی قلات میں فتنۃ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کی ہے۔ انہوں نے بھارتی پشت پناہی میں سرکردہ 4 دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف  کی۔

شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ ارض وطن کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں مجھ سمیت پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

دریں اثنا وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی قلات میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا  ۔

محسن نقوی نے کہا کہ   4 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام  پیش کرتے ہیں۔ فورسز نے بروقت کارروائی کرکے انڈین اسپانسرڈ  دہشتگردوں کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا۔  قوم فتنۃ الہندوستان  کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔  بھارتی اسپانسرڈ  دہشتگردوں کا عبرتناک انجام واضح پیغام ہے کہ پاکستان میں اس فتنے کو چھپنے کی جگہ  نہیں ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں تیز، ووٹر میپنگ اور ڈیٹا کلیکشن کا عمل جاری
  • اسلام آباد :ایران کی مجلس شوری کے اسپیکر ڈاکٹرمحمد باقر قالیباف پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیٹر بک میں اپنے تاثرات درج کر رہے ہیں
  • اسلامی انقلاب ایران عوام میں مکتبِ فاطمیہ کی حقیقت طلبی کی تجلی ہے، آیت اللہ جنتی
  • NPT کیمطابق چینی وزیر خارجہ کا ایران کے حقوق کے تحفظ پر زور
  • لاہور کینال میں شپ ریسٹورنٹ کی تیاریاں، منصوبے کی خاص بات کیا ہے؟
  • قلات میں سکیورٹی فورسز  کی کارروائی؛ بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک
  • کوئی محکمہ کیسے اپنے نام پر زمین لے سکتا ہے؟ جسٹس جمال مندوخیل
  • بھارت بیرون ملک اپنے واحد فوجی اڈے سے ہاتھ دھو بیٹھا‘ تاجکستان کا عینی ائربیس خالی کردیا
  • بھارت بیرونِ ملک اپنے واحد فوجی اڈے سے ہاتھ دھو بیٹھا، تاجکستان کی عینی ائیربیس خالی کردی
  • پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن کی تیاریاں، پی سی بی کا نیا اقدام