برطانوی انٹیلی جنس ایجنسی ایم آئی 6 میں پہلی بار خاتون سربراہ کا تقرر
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن( مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کے حقیقی زندگی کے جاسوسوں نے آخر کار جیمز بانڈ کو پکڑ لیا۔ برطانوی حکومت نے جاسوس ادارے ایم آئی سکس میں پہلی خاتون سربراہ کا تقرر کر دیا۔وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے اتوار کو اعلان کیا کہ بلیز میٹرویلی برطانیہ کی غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی کی اگلی سربراہ ہوں گی جو 1909ء میں اس ادارے کے قیام کے بعد اس عہدے پر فائز ہونے والی اولین خاتون ہوں گی۔فی الوقت ایم آئی سکس میں ٹیکنالوجی اور اختراع کی ڈائریکٹر 47 سالہ کیریئر انٹیلی جنس آفیسر میٹرویلی ایم آئی سکس کی واحد ملازمہ ہیں جن کا نام عام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میرے لیے فخر اور اعزاز کا باعث ہے کہ مجھے میرے ادارے کی قیادت کرنے کے لیے کہا گیا۔اسٹارمر نے کہا کہ تاریخی تقرر ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ہماری انٹیلی جنس سروسز کا کام انتہائی اہمیت کا حامل ہو گیا ہے۔ برطانیہ کو غیر معمولی پیمانے پر خطرات کا سامنا ہے ۔اسٹارمر نے یہ اعلان اس وقت کیا جب وہ کینیڈا کے صوبے البرٹا میں گروپ آف سیون رہنماؤں کے اجلاس کے لیے پہنچے۔ میٹرویلی نے ایم آئی سکس میں ذمے داری سنبھالی جبکہ ایجنسی کو چین اور روس سمیت ریاستوں کے بڑھتے ہوئے چیلنجز کا سامنا ہے۔ ایم آئی سکس کے نگراں اور برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہاکہ عالمی عدم استحکام اور ابھرتے ہوئے سیکورٹی خدشات کے درمیان جہاں ٹیکنالوجی ایک طاقت ہے اور ہمارے مخالفین ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، بلیز اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ برطانیہ ان چیلنجز سے نمٹ سکے اور یہ اندرون و بیرون ملک محفوظ ہو۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایم ا ئی سکس انٹیلی جنس
پڑھیں:
خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات
خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ پولیس میں خاتون کو ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی سے تعلق رکھنے عالی عائشہ گل کو ایس ایس پی انویسٹیگیشن پشاور تعینات کیا گیا ہے۔
آئی جی خیبرپختونخوا نے پہلی خاتون ایس ایس پی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا۔
عائشہ گل پولیس سروسز آف پاکستان گروپ سے تعلق رکھتی ہے اور اس سے قبل وہ اے آئی جی جینڈر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گریڈ 18 کی خاتون آفیسر حال ہی میں بیرون ملک کورس کرکے وطن واپس آئیں ہیں۔