حکومت نے بجٹ میں کراچی کو مکمل طور پر نظر انداز کیا‘صلاح الدین
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر)تحریک ِحقوق کراچی کے صدر سید صلاح الدین اختر نے وفاق اور سندھ کے بجٹ میں کراچی کو یکسر انداز کئے جانے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کے فور سمیت دیگر کئی منصوبے زیرالتواء ہیں حکومت نے بجٹ میں ان کے لیے معمولی رقم رکھی ہے جس سے یہ منصوبے وقت پر مکمل نہیں ہوسکے گے۔اس کے علاوہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلیے بھی معمولی اضافہ کیا گیا ہے ۔کراچی میں کسی نئے پروجیکٹ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے جس سے کراچی کی عوام میں مایوسی پھیل رہی ہے ۔انھوں نے کہا کہ کراچی کے عوام بنیادی مسائل سے دوچار ہیں ۔سندھ حکومت کراچی کے حقوق پر ڈاکہ مار رہی ہے ۔سندھ حکومت کو 98فیصد بجٹ میں ریونیو ادا کرنے والا شہر پانی ،بجلی کو ترس رہا ہے ۔سندھ حکومت نے عروس البلادشہر کراچی کو جہنم بنادیا ہے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔حکومت اس شہر سے اربوں روپئے ٹیکس تو وصول کررہی ہے لیکن یہاں کی عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کو تیار نہیں ہے جس کی وجہ سے عوام میں نفرت کا لاواک رہا ہے ۔انھوں نے کہا کہ تحریک ِحقوق کراچی عوام کے تحفظ اور ان کے حقوق کے لیے جدوجہد کر رہی ہے اور ہم بھرپور قوت کے ساتھ کراچی کے حقوق کے لیے جدوجہد کرینگے اور کراچی کے حقوق اب چھین کر لیے جائینگے ۔بجٹ میں کراچی کو نظر انداز کئے جانے حکومت کی متعصبانہ پالیسی کی عکاسی کرتا ہے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کراچی کے کراچی کو کے حقوق
پڑھیں:
پنجاب، سندھ ، کے پی میں بار کونسلز کے انتخابات آج، تیاریاں مکمل
لاہور ( نیوزڈیسک) پنجاب، سندھ ، خیبر پختونخوا میں بار کونسلز کے انتخابات آج ہوں گے، تیاری مکمل کر لی گئیں۔
سندھ بار کونسل کے انتخابات کیلئے پولنگ صبح ساڑھے 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، کرا چی کے 13 ہزار 385 وکلا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
پنجاب بار کونسل الیکشن میں صوبے کے ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد وکلا حق رائے دہی استعمال کریں گے، پولنگ صبح 9بجے سے شام8بجے تک جاری رہے گی۔
الیکشن کے موقع پر پنجاب بھر کی عدالتیں بند رہیں گی، لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کر دیا گیا، لاہور ہائیکورٹ میں ووٹنگ کے لئے 52 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے، صوبہ بھر کے ایک لاکھ 32 ہزار 3 سو وکلاحق رائے دہی استعمال کریں گے۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز بطور ریٹرننگ افسر فرائض انجام دیں گے، پنجاب بار کونسل کی 75 نشستوں پر امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا، پولنگ صبح 9 سے شام 5 بجے تک جاری رہےگی۔
خیبر پختونخوا بار کونسل کے الیکشن میں 24 ہزار رجسٹرڈ وکلاء ووٹ کاسٹ کریں گے، پولنگ کا عمل صبح 9بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔