’کیا جے شاہ نے ورلڈ کپ جیتا ہے؟‘، ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے پرومو میں 11 مرتبہ دکھائے جانے پر آئی سی سی پر تنقید
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کا پرومو جاری کردیا جس پر سوشل میڈیا صارفین خوب تنقید کر رہے ہیں کیونکہ اس میں کھلاڑیوں سے زیادہ آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ کے شاٹس تھے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو 45 سکینڈز کی ہے جس میں مجموعی طور پر 23 شاٹس شامل کیے گئے لیکن حیران کن طور پر 11 شاٹس جے شاہ کے تھے جسے دیکھ کر صارفین نے آئی سی سی اور جے شاہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پرومو تھا یا جے شاہ کا۔
A fantastic #WTC25 Final at Lord's with the @proteasmencsa lifting the mace on day four after defeating the defending champions @CricketAus pic.
— ICC (@ICC) June 17, 2025
ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کیا جے شاہ نے ورلڈ کپ جیتا ہے۔
Did Jay Shah lift the world cup??? ????
— Zaara Syed ???? (@Zaarasyedd_) June 17, 2025
ایک ایکس صارف نے کہا کہ جنوبی افرقہ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتی لیکن آئی سی سی کے چیئرمین دکھاوے کے لیے حقیقی مین آف دی میچ ہیں۔
Breaking: South Africa won the WTC, but ICC’s chairman is the real man of the match for just showing up.
— Hemant Batra (@hemantbatra0) June 17, 2025
وویک گپتا کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ جے شاہ جنوبی افریقہ کے کپتان ہیں، کیونکہ ویڈیو میں وہی نظر آ رہے ہیں۔
It seems like Shah is the captain of South Africa, because he is the one dominating the video.
— Vivek Gupta (@30guptavivek) June 17, 2025
سید فدا حسین نے لکھا کہ یہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نہیں بلکہ انڈین کرکٹ کونسل ہے۔
International Cricket Council ❌
Indian Cricket Council ✅ https://t.co/pYIftPhh0L
— Syed Fida Hussain???????? (@SFidaSheerazi) June 17, 2025
راشد لطیف نے طنزاً لکھا کہ یہ جے شاہ کی ایک نایاب اور متاثر کن ویڈیو ہے جو بین الاقوامی کرکٹ میں ان کی کامیابیوں کو اجاگر کرتی ہے۔
A rare and inspiring Video of JS highlighting his achievements in international cricket
— Rashid Latif | ???????? (@iRashidLatif68) June 17, 2025
واضح رہے کہ لارڈز کے تاریخی میدان میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ہوا اور جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو ہراکر طویل عرصے بعد آئی سی سی ٹائٹل جیتا۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں باووما کے 5، مارکرم کے 2، آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اور ربادا کی صرف ایک جھلک موجود تھی جبکہ جے شاہ کو 11 بار دکھایا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل آئی سی سی جے شاہذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل جے شاہ ٹیسٹ چیمپئن شپ ورلڈ ٹیسٹ نے ورلڈ جے شاہ
پڑھیں:
نواز شریفن کی ایک مرتبہ پھر لاہور سے لندن روانگی
سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے لاہور سے لندن روانہ ہو گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم آج جاتی امرا رائیونڈ سےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے، جہاں سے وہ قطر ایئرویز کی پرواز کے ذریعے لندن روانہ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف لندن کیوں نہ جائیں وہ آزاد شہری ہیں، عظمیٰ بخاری
قبل ازیں جاتی امرا رائیونڈ میں نواز شریف کی روانگی کی تمام تر تیاریاں مکمل کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کا لندن میں قیام تقریبا 2 ہفتے طویل ہونے کا امکان ہے۔ نواز شریف لندن میں اپنا معمول کا طبی معائنہ بھی کروائیں گے۔
میاں نواز شریف نے کچھ روز قبل پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں اپنا چیک اپ بھی کروایا تھا، جہاں ان کی گردن کی ایم آر آئی بھی کی گئی تھی۔ نواز شریف کو پٹھوں میں درد کی شکایت سامنے آئی تھی۔
مزید پڑھیں:نواز شریف لندن نہ جائیں
اس سے قبل نواز شریف رواں سال جون میں لندن گئے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جاتی امرا رائیونڈ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ قطر ایئرویز لاہور لندن مسلم لیگ نواز شریف