Jasarat News:
2025-11-02@01:09:10 GMT

ملیر جیل توڑنے کاکیس‘دوبارہ گرفتار46قیدی پیش

اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت/ جوڈیشل کمپلیکس میںملیر جیل توڑنے اور دہشت گردی کا کیس ‘ پولیس نے دوبارہ گرفتار ہونے والے مزید 46 قیدیوں کو پیش کردیا۔ پولیس نے ملزمان کو عدالت میں پہنچایا جہاں تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے گرفتار 46 قیدیوں کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا عدالت کاکہنا تھا کہ کوئی ایسی وجہ پیش نہیں کی جاسکی جسکی وجہ سے ملزمان کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جاسکے، تفتیشی افسر کا کہناتھا کہ ملزمان نے جیل کو توڑا نہیں بلکہ زلزلے کی وجہ سے جیل کی ایک چھت گری اور یہ لوگ بھاگ نکلے، عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر تفصیلی پیش رفت رپورٹ کے ساتھ طلب کرلیا ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

برطانیہ : خاتون اہلکار سے زیادتی پر فوجی افسر کو سزا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لندن(انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی فوج کے سابق سینئر افسر کو خاتون فوجی اہلکار سے زیادتی کا الزام ثابت ہونے پر 6ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔ واقعے کے بعد 19 سالہ خاتون فوجی افسر جیسلی بیک نے خودکشی کرلی تھی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق خاتون اہلکار نے جولائی 2021 ء میں اعلیٰ افسران کو شکایت کی تھی کہ اْس وقت کے بیٹری سارجنٹ میجر مائیکل ویبر نے اس پر حملہ کیا۔ شکایت کے باوجود نہ تو واقعہ کی تحقیقات کی گئی اور نہ ہی پولیس کارروائی عمل میں لائی گئی۔ تحقیقات سے پتا چلتا ہے کہ خاطر خواہ کارروائی نہ ہونے نے جیسلی بیک کی موت میں بنیادی کردار ادا کیا۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ : خاتون اہلکار سے زیادتی پر فوجی افسر کو سزا
  • افغان بستی میں چور گینگ رنگے ہاتھوں گرفتار
  • کوہستان کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر اقبال اور انکی اہلیہ کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور
  • لاہور: رشوت کے الزام میں گرفتار این سی سی آئی اے افسران کے جسمانی ریمانڈ کا حکمنامہ جاری
  • پشاور: پولیس گیٹ اپ میں ڈکیتی کرنیوالے 4 ڈاکو ہلاک، تین کا تعلق افغانستان سے
  • ترکیہ: ہوٹل میں آگ لگنے سے 78 ہلاکتیں، ملزمان  کو عمر قید کی سزا سنادی گئی
  • بوٹ بیسن پولیس اہلکار کے قتل میں سزا یافتہ ملزم دوبارہ گرفتار
  • انسداد دہشتگردی عدالت نے ٹی ایل پی کے 114 ملزمان کو رہا کر دیا
  • ڈیفنس میں سرکاری افسر کے گھر میں ڈکیتی، زیورات سمیت کروڑوں مالیت کا سامان لوٹ لیا گیا
  • لاہور: کالعدم جماعت کے نائب امیر کا مزید 6 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور