data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف حیدرآباد کی جانب سے پارٹی کے بانی عمران خان کی آزادی کے لیے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت تحریک انصاف حیدرآباد کے رہنما ریحان راجپوت افروز شورو اور دیگر مقامی رہنما کر رہے تھے۔ اس موقع پر رہنمائوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو پاکستان سے وفاداری اور عوام سے سچائی کی سزا دی جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو ناحق قید کر کے دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن عمران خان جعلی عوامی نمائندوں کے دعوے داروں کے سامنے کبھی نہیں جھکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا عوام آج بھی عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تحریک انصاف

پڑھیں:

حیدرآباد: راجا جانی کے رہائشی گیارہ سالہ میرجت کی میبنہ گرفتاری کیخلاف احتجاج کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250918-2-23

متعلقہ مضامین