انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سربراہ جے شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کو بدلنے کا عندیہ دیدیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سربراہ جے شاہ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ 2027-2029 سائیکل کیلئے 4 روزہ ٹیسٹ میچز کی منظوری کا ارادہ ظاہر کردیا ہے۔

آئی سی سی سربراہ کی جانب سے ٹیسٹ میچز کو 4 روز تک محدود کرنے کی بات ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل کے دوران کی گئی۔

مزید پڑھیں: میچ کے دوران بھی 'چوکرز' کا طعنہ سننے کو ملا

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کو روایتی ٹیسٹ سیریز یعنی ایشز، بارڈر-گواسکر ٹرافی اور اینڈرسن-ٹنڈولکر ٹرافی کیلئے 5 روزہ ٹیسٹ میچز کھیلنے کی اجازت ہوگی۔

مزید پڑھیں: باوما بغیر کوئی میچ ہارے ٹیسٹ چیمپئین شپ ٹائٹل جیتنے والے پہلے "کپتان" بن گئے

آئی سی سی سربراہ کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ فارمیٹ کے اقدام میں تبدیلی سے 4 روزہ ٹیسٹ میچز کی منظوری سے چھوٹے ممالک کو 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کو تین ہفتوں سے کم وقت میں مکمل کرنے کا موقع ملے گا جبکہ مالی و لاجسٹک چیلنجز بھی کم ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں: ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل؛ ہیڈن، اسٹین نے کمنز کو تنقید کا نشانہ بناڈالا

4 روزہ ٹیسٹ میچ کے دوران پلئینگ کنڈیشنز سے روزانہ 98 اوورز کا کھیل ہوگا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 4 روزہ ٹیسٹ میچز کی منظوری 2027-29 کے سائیکل سے متوقع ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹیسٹ چیمپئین شپ روزہ ٹیسٹ میچز ٹیسٹ میچز کی

پڑھیں:

پی سی بی کا سخت مؤقف، اینڈی پائیکرافٹ کے معاملے پر پاکستان کے سامنے تجاویز رکھ دی گئیں

پاکستان کی جانب سے پاک بھارت کرکٹ میچ کے ریفری کو ہٹانے کے مطالبے کے بعد ایشین کرکٹ کونسل معاملے کو حل کرنے کی کوششیں کررہا ہے۔ پاک بھارت میچ کے ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانے کے معاملے پر پی سی بی اپنے سخت مؤقف پر قائم ہے اور کہا گیا ہے کہ اگر اینڈی پائیکرافٹ کو نہیں ہٹایا گیا تو ہم بقیہ میچز نہیں کھیلیں گے ۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل معاملے کو سلجھانے کے لیے درمیانی راستہ نکالنے کی کوشش کررہا ہے اور اس حوالے سے پی سی بی کے سامنے کچھ تجاویز رکھی گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پورے ٹورنامنٹ کے بجائے صرف پاکستان کے میچز سے پائیکرافٹ کو ہٹانے کی تجویز دی گئی ہے اور یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستان کے میچز میں پائیکرافٹ کی جگہ رچی رچرڈسن کو لگایا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں اپنائے جانے والے رویے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ریفری تبدیل نہ کرنے کی صورت میں ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • سدرہ امین نے ویمنز ون ڈے میں دو ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا
  • الیکشن کمیشن نے عوامی راج پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخاب کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا
  • پی سی بی کا سخت مؤقف، اینڈی پائیکرافٹ کے معاملے پر پاکستان کے سامنے تجاویز رکھ دی گئیں
  • اسلام آباد میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر اب ایف آئی آر درج ہوگی، بڑا فیصلہ کرلیا گیا
  • چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ہراسمنٹ کمیٹی کا سربراہ تبدیل
  • نفرت کو شکست، پاک بھارت مقابلے میں بھارتی اور پاکستانی شائقین کی گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
  • ایشیا کپ: پاک بھارت میچ میں تنازعہ کا شکار ہونے والے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کون ہیں؟
  • ایشیا کپ، پاک-بھارت میچ میں تنازعہ کا شکار ہونے والے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کون ہیں؟
  • میچ ریفری تبدیل نہ کرنے پر پاکستان کا ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ
  • کراچی؛ گینگ وار سربراہ عزیر بلوچ کے خلاف 2 مقدمات کا فیصلہ مؤخر