Express News:
2025-08-02@02:42:51 GMT

250 برس قبل امریکا میں ڈوبنے والا گمشدہ جہاز مل گیا

اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT

امریکا کے ساحل پر 250 برس قبل ڈوبنے والے کیپٹن کُک کا جہاز ’ایچ ایم ایس اِنڈی ور‘ کی باقیات مل گئیں۔

1768 سے 1771 کے درمیان یہ جہاز مشرقی آسٹریلیا تک پہنچنے والا پہلا یورپی جہاز تھا۔ جس کو بعد میں فروخت کر کے اس کا نام لارڈ سینڈوچ رکھا گیا۔ یہ جہاز 1778 میں امریکا کی جنگِ آزادی کے دوران امریکا کے ساحل پر ڈوبا تھا۔

صدیوں تک یہ جہاز گمشدہ تھا لیکن اب کے ملبے کو امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کی نیو پورٹ بندرگاہ کے علاقے میں دریافت کر لیا گیا ہے۔

آسٹریلین نیشنل میری ٹائم میوزیم نے اس دریافت کے حوالے سے ایک نئی رپورٹ میں اعلان کیا اور ماہرین نے اس ملبے کی شناخت RI 2394 کے طور پر کی۔

میوزیم ڈائریکٹر ڈیرل کارپ نے بتایا کہ رپورٹ میں پیش کیے گئے نتائج 25 سال پر محیط آثارِ قدیمہ اور زیر آب تحقیق کا نتیجہ ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پاک بحریہ کے جہاز شمشیر کی امریکی بحریہ کے جہاز فٹزجیرالڈ کے ساتھ شمالی بحر ہند میں مشق

راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر نے امریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس فٹزجیرالڈ کے ساتھ شمالی بحر ہند میں مشترکہ بحری مشق کی۔

سرمایہ کاری کے فروغ کیلیے تمام ادارے سنجیدگی سے کردار ادا کریں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس مشق کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔

مشق میں متعدد پیشہ ورانہ سرگرمیاں شامل تھیں جن کا ہدف دونوں بحری افواج کے مابین عملی رابطہ کاری اور باہمی تعاون کو مضبوط کرنا تھا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ مشق میری ٹائم سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور علاقائی استحکام کے لیے دونوں بحری افواج کے مشترکہ عزم کا مظہر ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اداکارہ حمیرا اصغر قتل کیس‘ فلیٹ سے ملنے والا پائوڈر سمندری نمک نکلا
  • پاک بحریہ کے پی این ایس شمشیر کی امریکی بحری جہاز کے ساتھ مشترکہ مشق
  • پاک بحریہ کے جہاز شمشیر کی امریکی بحریہ کے جہاز فٹزجیرالڈ کے ساتھ شمالی بحر ہند میں مشق
  • امریکا میں خسرہ دوبارہ سر اٹھانے لگا، کیسز 33 سال کے بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
  • روس میں 8.8 شدت کا زلزلہ؛ امریکا میں سونامی؛ ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا
  • پاک بحریہ اور امریکا کی شمالی بحرِ ہند میں مشترکہ مشق، باہمی تعاون اور ہم آہنگی کا مظاہرہ
  • حسن ابدال: برساتی نالے میں ڈوبنے والی 4 خواتین کی نعشیں مل گئیں، بچے کی تلاش جاری
  • روس کے ساحلی علاقے میں8اعشاریہ8شدت کا زلزلہ‘امریکا سے نیوزی لینڈ تک سونامی کی وارننگ جاری
  • روس کے مشرقی ساحل پر زلزلے کے بعد سونامی کی تنبیہ
  • روس کے مشرقی ساحل کے قریب 8.8 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ