اطالوی بحری جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
طالوی بحریہ کا جہاز آئی ٹی ایس انتونیو مارچیلیا تین روزہ خیرسگالی دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا ۔
جہاز کی کراچی آمد پر ایک پروقار استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاک بحریہ کے افسران نے اطالوی جہاز کے کمانڈنگ آفیسر اور عملے کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ تقریب میں پاکستان میں متعین اطالوی سفیر اور قونصل خانے کے دیگر حکام بھی شریک تھے۔
دورانِ قیام، اطالوی بحریہ کے افسران اور عملہ مختلف پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں حصہ لیں گے، جن میں جہازوں کے باہمی دورے، میری ٹائم سیکیورٹی سے متعلق مشاورت اور مشترکہ تربیتی نشستیں شامل ہیں۔ ان سرگرمیوں کا مقصد دونوں بحری افواج کے مابین پیشہ ورانہ ہم آہنگی اورباہمی اعتمادکو فروغ دینا ہے۔
دورے کےاختتام پر آئی ٹی ایس انتونیو مارچیلیا پاک بحریہ کے جہازوں کے ساتھ مشترکہ بحری مشقوں میں بھی حصہ لے گا جن میں جنگی مشقیں اور میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز شامل ہوں گے۔ ان مشقوں کا مقصد دونوں افواج کے درمیان مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو مزید تقویت دینا ہے۔
آئی ٹی ایس انتونیو مارچیلیا کا دورۂ پاکستان، دونوں ممالک کے درمیان مضبوط ہوتے ہوئے بحری تعلقات اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ عزم کا مظہر ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
’لاہور میں جرمانہ 200، کراچی میں 5000‘، شہری ای چالان کیخلاف سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا
کراچی میں ای چالان کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی۔درخواست شہری جوہر عباس نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی ہے جس میں چیف سیکرٹری سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ڈائریکٹر جنرل نادراکو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کیے گئے جرمانے انتہائی زیادہ اور غیر منصفانہ ہیں، لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ 200، کراچی میں 5 ہزار روپے ہے۔درخواست کے مطابق فریقین کو ہدایت کی جائے کہ حکام عدالت کو ان جرمانوں کے منصفانہ ہونے کے بارے میں مطمئن کریں درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عائد کیے گئے جرمانوں کو فوری طور معطل کیا جائے۔